تل ابیب (ویب ڈیسک )پھول اور پودے غبی نہیں ہوتے اور پودے پھولوں کو بطور’کان‘ استعمال کرتے ہیں۔ صرف یہی نہیں پھول پرندوں اور مکھیوں کی بھنبھناہٹ سن کر مزید اپنا عرق خارج کرنے لگتے ہیں۔تل ابیب یونیورسٹی کے ماہرین نے کہا ہے کہ پھولوں پودے کے لیے آلہ سماعت کی طرح کام کرتے ہیں اور وہ قریب تر آتے کیڑے یا مکھیوں کی آواز سن سکتے ہیں۔ جوں ہی بھنبھناہٹ کی آواز بڑھتی ہے وہ مزید میٹھا رس بنانے لگتے ہیں۔ یہ عمل صرف تین منٹ کے اندر شروع ہوجاتا ہے اور پھولوں کا رس بڑھنے لگتا ہے۔اس ضمن…
Author: Daily Khabrain
احمدیار(صباح نیوز ) سابق گورنر، نامور طبیب مصنف اور سماجی رہنماءحکیم محمد سعید کا 99واںیوم پیدائش آج 9 جنوری بروز بدھ کو منایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں احمدیار سمیت ملک بھر میں تقریبات انعقاد پذیر ہوں گی حکیم محمد سعید9 جنوری1920 کو دہلی میں پیداہوئے تھے وہ پاکستان کے ایک مایہ ناز طبیب تھے شعبہ حکمت میں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں طب و حکمت ،عالمی ادب کے تراجم ،اسلام اوردیگر موضوعات پرا نہوںنے 200سے زائد کتب تصنیف کیں ان کی شاندار خدمات کے صلہ میں1966میں ستارہ امتیاز اور2000میں نشان امتیاز سے بھی نوازا گیاحکیم محمد سعید صدر…
آسٹریلیا (ویب ڈیسک )کیا آپ کسی ایسے مکمل اندھیرے کمرے میں رہ سکتے ہیں جہاں صرف ا?پ ہوں اور دوسرے تمام لوگوں سے سارے رابطے منقطع ہوں، صرف یہی نہیں بلکہ آپ کو وہاں ایک منٹ کی روشنی کی بھی اجازت نہ ہو، اگرچہ یہ مشکل ترین کام ہے لیکن صرف ایک ماہ گزار کر آپ سوا کروڑ روپے سے زائد مالیت کی رقم جیتنے کے لیے خود کو آزما سکتے ہیں۔ آسٹریلیا میں تاش اور جوے کے کھلاڑی رِچ الاٹی کو ان کے ایک دوست روری ینگ نے کھیل کے دوران پیشکش کی کہ اگر وہ 30 روز تک…
لاہور (خبرنگار) پنجاب حکومت نے صوبے کے ہر ضلع میں سڑکوں پر سونے والے افراد کیلئے پناہ گاہیں بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مرحلہ وار پروگرام کے تحت ہر ضلع میں پناہ گاہیں تعمیر کی جائیں گی اور ان پناہ گاہوں کی تعمیر سے بے گھر افراد کو شدےد سردی مےں کھلے آسمان تلے نہیں سونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر سونے والے افراد کو چھت اور کھانا فراہم کرکے ریاست اپنی ذمہ داری پوری کر رہی ہے اور انسانیت کی فلاح و خیر خواہی کےلئے خدمات سرانجام دینا…
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) زعیم قادری کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی نون لیگ میں واپسی کا اشارہ دے دیا۔ قائد پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف اگر آصف علی زرداری کے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں تو زعیم کے ساتھ کیوں نہیں۔ نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو میں عظمی قادری کا کہنا تھا کہ اگر جوتے پالش کرنے ہوتے تو آج یہ نوبت نہیں آتی، اگر ان کے شوہر کو پارٹی میں ان کے وقار کے مطابق مقام نہیں دیا جاتا تو کوئی ان کے گھر آنے کی کوشش نہ کرے۔ اہلیہ زعیم قادری نے کہا کلثوم نواز کے جنازے کے…
لاہور (اے این این) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ نجی اسکولوں کی جانب سے طلبہ سے 9 سے 45 ہزار روپے تک فیس وصول کی جارہی ہے۔ ایف آئی اے نے لاہور میں نجی اسکولوں کی فیسوں کے حوالے سے تحقیقات مکمل کرلیں۔ ایف آئی اے نے عدالت میں رپورٹ جمع کراتے ہوئے بتایا کہ نجی اسکول اور اکیڈمیاں 9 ہزار سے لیکر 45 ہزار روپے تک فیس وصول کرتے ہیں۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے لاکاس، بیکن ہاوس، لاہور گرائمر، امریکن اسکول،…
کراچی (ویب ڈیسک ) دارچینی کے درخت کو شفا کا خزانہ کہا جاتا ہے اور اس کے جادوئی درخت کے پتے، پودے، پھول، تنا اور چھال سب ہی طبی خواص کے حامل ہوتے ہیں اور یہ کئی امراض سے محفوظ رکھنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔دارچینی سے کئی اہم تیل بھی کشید کیے جاتے ہیں جن میں سینا میلڈیہائڈ، سینا میٹ، اور سینامک ایسڈ قابلِ ذکر ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس میں ضدِ سرطانِ، ذیابیطس کے خلاف اور جسمانی سوزش ختم کرنے والے کئی اہم مرکبات پائے جاتے ہیں۔اس میں موجود اہم اجزا دماغ کو بیماریوں سے دور رکھتے…
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے پروگرام ”نیوز ایٹ 7“ میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا اعلیٰ عدلیہ کے کندھوں پر بندوق رکھ کے سیاسی کھیل کھیلنا ایک بھول ہے حکومت نے 172لوگوں کے نام ای سی ایل میں ڈال کر ہیجانی کیفیت برپا کردیا ہے دنیا میں کہیں ایسا نہیں ہوا۔ تحریک انصاف جمع خاطر رکھے اس کی بھی اسی طرح باری آئے گی یہ بھی قابو آئینگے یہ جتنے دودھ کے دھولے ہیں سب جانتے ہیں۔ سابق گورنر محمد زبیر نے کہا کہ تحریک انصاف نے…
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے تجزیوں‘ تبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی خالد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان جیسے زرعی ملک میں کاٹن کا درآمد کیا جانا ایک المیہ ہے۔ پاکستان کی انڈسٹریل سٹیٹ کے بجائے کنزیومر سٹیٹ بنایا جا رہا ہے۔ گنے کی فصل کو بہت زادہ پانی درکار ہوتا ہے۔ یہاں صرف سیاسی اہلیت کی شوگر ملز چلانے کیلئے اس کی کاشت بڑھائی جا رہی ہے۔ اعظم سواتی نے جو کچھ کہا ابتک تو اسے جیل میں ہونا چاہئے تھا۔ چھوٹی بڑی سیاسی مچھلیاں تو پکڑی جا رہی ہیں تاہم…
لاہور (شعیب بھٹی) لاہور پولیس پیدل ہوگئی، افسران کی عدم توجہ یا فنڈز کی کمی سے ”سٹی ڈویژن“ کے تھانے پیٹرول کی فراہمی سے گزشتہ 4روز سے محروم، گشت پر جانے والی گاڑیاں تھانوں میں کھڑی کر دی گئی ہیں جبکہ جو گاڑیاں شہر کی سڑکوں پر پٹرولنگ کرتے ہوئے دکھائی دیتی ہیں عام شہریوں کی جیبوں پر بوجھ بن چکی ہیں۔ واضح رہے کہ رولز کے مطابق ایک گا ڑی کو ایک دن کا 10سے 14لیٹر پیٹرول مہیا کیا جا تا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دار الحکومت میں 6ڈویژن پر مشتمل 37سرکلز ہیں جس میں 85تھانہ واقعہ ہیں۔…