لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ ما ہرہ خان نے کہا ہے کہ میرے نام سے فیس بک پر کئی جعلی اکاﺅنٹ بنے ہوئے ہیں جن سے میرا کوئی تعلق نہیں ۔انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ لوگ دوسروں کو بے وقوف بنانے کے لئے سلیبرٹیز کا سہارا کیوں لیتے ہیں اس طرح کسی کے نام سے جعلی اکاﺅنٹ بناکر دوسروں کو بے وقوف بنانا انتہائی غیر اخلاقی حرکت ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اس حوالے سے میرے پرستار محتاط رہیں۔یاد رہے ماہرہ خان کا شمار اس وقت پاکستان کی سپر سٹارز میں ہوتا ہے…
Author: Daily Khabrain
ممبئی(شوبزڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا مسلمان لڑکے ظہیر اقبال کو دل دے بیٹھی ہیں۔گزشتہ سال بالی ووڈ سے وابستہ شخصیات کی شادیوں کی وجہ سے خاصی مقبول رہا تاہم نئے سال کی ابتدا میں ہی کئی نام ایک ساتھ جڑے دیکھے جارہے ہیں۔ معروف اداکار کارتیک آریان اور چنکی پانڈے کی بیٹی اننیا پانڈے کے درمیان بڑھتی قربتوں کے خبریں زیر گردش تھیں کہ دوسری جانب دبنگ اداکارہ سوناکشی مسلمان لڑکے کو دل بیٹھنے کی وجہ سے بھی خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوناکشی سنہا ان دنوں بالی ووڈ میں ڈیبیو…
ممبئی (شوبزڈیسک) بالی ووڈ ہدایتکار راکیش روشن بھی کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہریتک روشن نے انسٹا گرام ایپ پراپنے والد سے متعلق بتایا کہ وہ کینسر کے موذی مرض مبتلا ہوگئے ہیں تاہم ابھی ان کے اس مرض کی شروعات ہوئی ہے جس کا علاج شروع کردیا گیا ہے۔ اداکارنے کہا کہ میرے والد سب سے مضبوط ترین انسان ہیں جنہیں کچھ ہفتوں قبل ہی گلے کا کینسرتشخیص ہوا ہے لیکن وہ آج بھی بہت پر امید ہیں اور اس بیماری سے لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے…
لاہور(شوبزڈیسک) پنجابی فلموں کے بادشاہ سلطان راہی کی آج 23 ویں برسی منائی جائے گی ۔ اصل نام سلطان محمد تھا۔کیرئیرکا آغاز فلم باغی میں ایک معمولی سے کردار سے کیا ۔ 1971ءمیں فلم بابل میں انہیں ایک بدمعاش کا ثانوی ساکردار دیا گیا ۔ 1972میں بطور ہیرو ان کی پہلی فلم بشیرا ریلیز ہوئی ۔جس نے انھیں بام عروج تک پہنچادیا۔انہوں نے مجمو 804 فلموں میں کام کیا جن میں500سے زیادہ پنجابی زبان میں اور 160 فلمیں اردو زبان میں بنائی گئی تھیں۔ اداکار مصطفی قریشی نے کہا ہے کہ سلطان راہی کے دنیا سے جانے کے بعد ہماری…
لاہور( این این آئی ) پنجاب اسمبلی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی بربریت کیخلاف ،کشمیر کے مسئلے کو عالمی فورمز پر اجاگر کرنے اور گندم خریداری کیلئے پالیسی بنانے کے مطالبے پر مبنی قراردادیں منظور کر لیں جبکہ ایوان نے پروڈکشن آڈر کے معاملے پر قائم کمیٹی کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کی تحریک بھی منظور کرلی ،وقفہ سوالات کے دوران بتایا گیا ہے کہ جہیز کے حوالے سے قانون موجود لیکن ابھی تک کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا،جنوبی پنجاب میں امن و امان کے قیام کےلئے ملٹری پولیس ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہے اور…
لاہور(سپورٹس رپورٹر ) تین ملکی کبڈی سیریز کا وینیو اور نیاشیڈول منظرعام پرآگیا،حکومتی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے افتتاحی میچ 8جنوری کوجھنگ میں منعقدنہ ہوسکا ۔نئے شیڈول کے مطابق سیریز کا افتتاحی میچ 8 جنوری کو جھنگ کی بجائے اب 10 جنوری کو بہاولپور میں ہوگا۔بی این پی کے مطابق تین ملکی کبڈی سیریز کے تحت پاکستان، بھارت اور ایران کی ٹیموں کے درمیان انٹرنیشنل کبڈی سیریز 8 جنوری سے شروع ہو کر 14 جنوری تک پاکستان کے مختلف شہروں میں ہونا تھی۔ذرائع کے مطابق سیریز کا پہلا میچ جھنگ میں شیڈول تھا تاہم وزارت داخلہ کی طرف سے…
لاہور (سپورٹس رپورٹر) اولمپیئن منظور الحسن سینئر نے کہا ہے کہ ملک میں ہاکی کا بنیادی ڈھانچہ نہ ہونے کے برابر ہے اگر ڈومیسٹک کی سطح پر ہاکی پر توجہ دی جائے تو انٹرنیشنل سطح پر دو سال میں ہاکی میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کیا جا سکتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں گذشتہ روز نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ہاکی کی مثال اس طرح ہے کہ جس طرح ایک خستہ حال مکان ہے اور مکان کی دیواروں کی بنیادیں کمزور ہونگی تو وہ…
دبئی(اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں میں ویرات کوہلی بدستور سرفہرست ہیں، کین ولیمسن دوسرے نمبر پر برقرار ہے، چیتشور پوجارا نے ایک سیڑھی چڑھ کر سٹیون سمتھ کو تیسری پوزیشن سے محروم کر دیا، ایڈم مرکرم 7 درجے ترقی پا کر دوبارہ ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے جبکہ اظہر علی 9 درجے تنزلی کے بعد ٹاپ ٹین سے باہر ہو گئے، ڈوپلیسی اور ریشبھ پانٹ کی ٹاپ ٹونٹی میں انٹری ہوئی ہے، اسد شفیق 5 اور بابر اعظم 2 درجے ترقی کے ساتھ بالترتیب 24ویں اور…
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پرمشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ افغانستان کے بارے میں موجودہ حکومت کی پالیسی جس طرح سے عمران خان کی حکومت نے کوشش کی اور جس طرح سے ابوظہبی میں امریکہ سے مذاکرات بھی طالبان سے چل رہے ہیں اس سے ظاہر ہوتاہے کہ معاملات سلجھنے کی طرف چل رہے ہیں اور اب جنگ کا فوری خطرہ نہیں ہے اس پر کور کمانڈرز کانفرنس میں اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔ میرا خیال ہے جب تک…
جوہانسبرگ(ندیم شبیرسے)جنوبی افریقہ کیخلاف تیسراٹیسٹ کھیلنے کےلئے قومی ٹیم نے کیپ ٹاﺅن سے جوہانسبرگ پڑاﺅڈال لیا۔سکواڈآج ٹریننگ سیشن کریگا جبکہ میچ کل سے شروع ہوگا۔جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے۔ جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز پاکستان ٹیم کے ہاتھوں سے نکل گئی تاہم کھلاڑی آخری ٹیسٹ میں بہتر پرفامنس کےلئے پرامید ہیں جس کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیوں پر غور کیا جارہا ہے۔تیسرے ٹیسٹ کےلئے فائنل الیون میں اوپننگ بلے باز فخر زمان اور لیگ اسپنر یاسر شاہ کی جگہ محمد رضوان اور…