Author: Daily Khabrain

لاہور( ویب ڈیسک)حکومت کی جانب سے پتنگ بازی کی اجازت کے خلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقررکر دی گئی ،لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس امین الدین خان کل (بدھ کے روز) کیس کی سماعت کریں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق مقامی شہری عائزہ جاوید کی جانب سے پنجاب امتناع پتنگ بازی آرڈیننس کی دفعہ 4 کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ پتنگ بازی پر پابندی کا حکم دے چکی ہے،پتنگ بازی کی اجازت دینا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، پنجاب حکومت نے بدنیتی سے 2001 کے آرڈیننس میں…

Read More

راولپنڈی(ویب ڈیسک) کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران شرکاء نے ملک میں قیام امن کے لیے کی جانے والی کوششیں جاری رکھنے اور علاقائی امن کے لیے تمام اقدامات کی حمایت پر اتفاق کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک کی سیکیوٹی، جیو اسٹریٹیجک صورتحال اور جاری آپریشنز کا جائزہ لیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران کنٹرول لائن پر بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور معصوم شہریوں کو نشانہ…

Read More

لاہور(ویب ڈیسک) محکمہ داخلہ نے پنجاب اسمبلی میں وی وی آئی پی سیکیورٹی کی تفصیل پیش کردی، جس کے مطابق سب سے زیادہ سیکیورٹی اہلکار گورنر ہاوس میں تعینات ہیں۔محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق وی وی آئی پی سیکیورٹی کے حوالے سے گورنر پنجاب چوہدری سرور پہلے نمبر پر ہیں جن کی ذاتی رہائش گاہ پر 2 جبکہ گورنر ہاوس میں 109 پولیس اہلکار تعینات ہیں۔اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب کے دفتر میں 4 پولیس اہلکار، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سیکیورٹی پر 17 اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کے گھر پر ایک پولیس اہلکار تعینات ہے۔محکمہ…

Read More

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل نے کہا ہے کہ کسی نے ان پر ’کالا جادو‘ کیا ہے اوراس وجہ سے ہی وہ دورہ جنوبی افریقہ سے باہر ہو گئے ہیں۔ حارث سہیل قومی ٹیم کیساتھ جنوبی افریقہ گئے تھے تاہم گھٹنے میں انجری کے باعث انہیں واپس بھیج دیا گیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حارث سہیل نے ٹیم انتظامیہ کو بتایا کہ وہ ’کالے جادو‘ کا اثر محسوس کرتے ہیں اور ان کے گھٹنے میں درد کی وجہ بھی یہی ہے۔ حارث سہیل نے وطن واپسی سے قبل ٹیم انتظامیہ…

Read More

لاہور(ویب ڈیسک)سینئر سیاستدان اور رکن پنجاب اسمبلی چودھری نثارکی رکنیت منسوخی کے مطالبے کی قراردادپنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی ، قراردادپی ٹی آئی رکن مومنہ وحیدنے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی۔قرارداد کے متن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چودھری نثارپی پی 10 راولپنڈی سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے،چودھری نثارحلف نہ اٹھاکرایوان کی تضحیک کررہے ہیں،ایوان سے استدعا کی جاتی ہے کہ چودھری نثارکی اسمبلی رکنیت منسوخ کی جائے۔واضح رہے کہ چودھری نثار پی پی 10راولپنڈی سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے اور تاحال رکن اسمبلی کے عہدے کا حلف نہیں اٹھایا ہے۔

Read More

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد مسلسل دوسری ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد ٹیم کی اور اپنی کارکردگی سے مایوس ہیں تاہم قیادت چھوڑنے پر غور نہیں کررہے۔کپتان سرفراز احمد قیادت چھوڑنے کے بارے میں نہیں سوچ رہے اور نہ ہی پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان سے استعفیٰ طلب کیا ہے۔جنوبی افریقا میں ٹیسٹ سیریز میں شکست کے 24 گھنٹے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے استعفے کی افواہیں پھیلا دی گئیں۔ اس بارے میں حقائق جاننے کیلئے کیپ ٹاو¿ن میں ٹیم انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ اس مرحلے…

Read More

بیجنگ:(ویب ڈیسک) شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر چین پہنچ گئے۔کورین سینٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق کم جونگ ان اہلیہ ری سول جوئے کے ہمراہ بذریعہ ٹرین 4 روزہ دورے پر چین روانہ ہوئے۔کم جونگ ان کی جانب سے دورہ چین ایک ایسے موقع پر کیا جارہا ہے جب انہوں نے چند روز قبل ہی بیان دیا تھا کہ اگر امریکا کی جانب سے ان کے ملک پر پابندیاں اور دباو¿ بڑھانے کی کوشش کی گئی تو وہ متبادل راستے اختیار کریں گے۔گزشتہ سال کم جونگ ان نے تین مرتبہ چین…

Read More

اسلا م آ با د (ویب ڈیسک)بھارت اپنی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آسٹریلیا کو اس کے ہوم گراو¿نڈ میں شکست دینے میں کامیاب ہوگیا۔بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 4 میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ سڈنی کرکٹ گراو¿نڈ میں کھیلا گیا تھا جس میں پہلی اننگز میں بھارتی بلے بازوں نے پہاڑ جیسا اسکور کھڑا کرکے آسٹریلیا کو شکست کے منہ میں دھکیل دیا تھا۔آسٹریلیا کی سیریز میں شکست اس وقت مزید عیاں ہوئی جب آسٹریلیوں ٹیم کو فالو آن کا سامنا کرنا پڑا، تاہم میچ کے آخری روز بارش کے باعث میچ نہیں کھیلا…

Read More

سر بیا (ویب ڈیسک)یورپ کا ملک سربیا جو سابقہ یوگو سلاویہ کے ٹکڑے ہونے سے وجود میں آیا نہ صرف یورو زون بلکہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ رشوت خور ملک کی حیثیت سے بدنام ہے۔ سربیا کی مقامی کرنسی کا نام دینار ہے۔ یہ ملک پہلی جنگ عظیم تک بھی سلطنت عثمانیہ (ترکی) کے قبضہ میں تھا۔ ایک یورو کی قدر 120 دینار کے برابر ہے۔ کہا جاتا ہے کہ سربیا میں قانونی یا غیر قانونی دونوں کام بغیر رشوت کے نہیں ہوتے۔ فرق اتنا ہے کہ غیر قانونی کام کی رشوت ذرا زیادہ لی جاتی ہے۔ میڈیا…

Read More

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کپاس کی درآمد پر کسٹمز اور سیلز ٹیکس چھوٹ کا معاملہ ریونیو ڈویژن کو بھجوا دیا ہے۔ سٹیل ملز کو فعال کرنے کے لیے وزارت صنعت سے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کر لی گئی۔ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ جس میں کپاس کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس کی چھوٹ کے معاملے پر غور کیا گیا۔ ای سی سی نے درآمدی کپاس پر کسٹمز اور سیلز ٹیکس کی چھوٹ کا معاملہ ریونیو ڈویژن کو بھجوا دیا اور اس چھوٹ کی صورت…

Read More