اسلام آباد (ویب ڈیسک) آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اعظم سواتی کو باسٹھ ون ایف کے تحت نوٹس کر دیتے ہیں، جو صادق اور امین ہی نہیں وہ کیسے رکن اسمبلی رہ سکتا ہے۔آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا غریب لوگوں کو مارا پیٹا گیا، جے آئی ٹی رپورٹ میں آگیا پولیس نے خصوصی برتاو کیا، ہم مثال قائم کرنا چاہتے ہیں بڑے آدمی چھوٹوں کو روند نہیں سکتے، یہاں پر سزا بھی ملے گی۔ عدالتی معاون فیصل صدیقی…
Author: Daily Khabrain
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواست ضمانت پر مختصر فیصلہ جاری کر دیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویڑن بینچ کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی سزا معطل کرنے کی درخواست احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیلوں کے ساتھ ہی سنی جائے گی کیونکہ اپیلوں کی سماعت سے قبل سزا معطلی کی درخواست نہیں سنی جاسکتی اور موسم سرما کی تعطیلات کے باعث اپیلوں پر فوری سماعت نہیں ہوسکتی۔احتساب عدالت نے نواز شریف کو العزیزیہ…
اسلام آباد(ویب ڈیسک) مریم نواز نے اپنی میڈیا ٹیم کو متحرک کرنے کا فیصلہ کر لیا، نواز دور میں وزیراعظم ہاو¿س میں قائم میڈیا سٹریٹجی اینڈ کیمونیکشن سیل کودوبارہ فعال کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں مریم نواز رواں ہفتہ اپنی سابق میڈیا ٹیم سے ملاقات کریں گی اور موجودہ صورتحال کے پیش نظر میڈیا حکمت عملی طے کی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق مریم نواز نے ابتدائی مرحلہ پر خود آگے آنے کے بجائے اپنی ٹیم کو از سر نومنظم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، قوی امکان ہے کہ رواں ہفتہ کے آخر میں مریم نواز اپنی میڈیا ٹیم کے…
کراچی(ویب ڈیسک): اسٹیٹ بینک ا?ف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران وفاقی حکومت کے اندرونی اور بیرونی قرضوں میں مجموعی طور پر 22 کھرب 40 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔مرکزی بینک کی رپورٹ کے مطابق کم ریونیو کلیکشن کے دباو¿ کے تحت حکومت اپنے بڑھتے ہوئے ملکی اخراجات کو پورا کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ قرض لے رہی ہے جبکہ بڑھتے ہوئے کرنٹ اکاو¿نٹ خسارے نے حکومت کو بیرونی خلا پورا کرنے کے لیے ڈالر حاصل کرنے پر مجبور کردیا۔مالی سال 2019 کے 5 ماہ کے دوران حکومت…
کراچی: (ویب ڈیسک)بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی فچ سلوشنز نے پاکستان میں مالی سال 2018-19 کی دوسری ششماہی کے دوران شرح سود 10 فیصد پر مستحکم رہنے کی پیشگوئی کی ہے، فچ سلوشنزکی جانب سے ریسرچ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ماضی قریب میں مانیٹری پالیسیوں میں ڈسکاو?نٹ ریٹ میں مجموعی طورپر425بیسس پوائنٹس کا اضافہ کرکے شرح 10فیصد تک بڑھائی ہے۔فچ سلوشنز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ خام تیل کی عالمی قیمتوں میں تنزلی کی وجہ سے پاکستان میں افراط زر کی شرح 6 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے…
نیو یا رک (ویب ڈیسک)پہلے زمانے میں لوگ پیسے گھروں میں چھپا کر رکھتے تھے، پھر بینک کاری نظام نے لوگوں کو چوری ڈاکے سے تحفظ کی یقین دہانی کراتے ہوئے سرمایہ بینکوں میں رکھنے کی ترغیب دی۔ لیکن اب بینک ڈیجیٹل چوری، جسے عرف عام میں ہیکنگ کہا جاتا ہے، سے نبرد آزما ہیں۔ کچھ عرصے قبل تک اس چوری کا نشانہ عام آدمی ہوتا تھا لیکن اب اس دائرہ کار وسیع ہوکر ریاست تک پہنچ چکا ہے۔ ریاست کی سربراہی میں پرورش پانے والے ان ہیکرز کا مقصد نہ صرف خفیہ معلومات اور سبوتاڑ پھیلانا ہے، بلکہ اب…
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) سیرین گیس اور دیگر اعصابی و کیمیائی ہتھیاروں سے جان بچانے کی ایک امید پیدا ہوئی ہے۔سیاٹل میں واقع یونیورسٹی آف واشنگٹن کے کیمیا دانوں نے کیمیائی گیس اور اعصابی کیمیکلز( جنہیں آرگینوفاسفیٹس بھی کہا جاتا ہے) کو نشانہ بنانے کے لیے خاص اینزائم (خامرے) تیار کئے ہیں۔ اس کے لیے پہلے آرگینوفاسفیٹ ٹارگیٹنگ اینزائم (او پی ایچ) کو ایک لچکدار پالیمیر جیل کی پرت میں رکھا۔ اب اس سے جو چھوٹے چھوٹے اجزا بنے وہ نینومیٹرپیمانےجتنے چھوٹے تھے۔ وہ جسم میں داخل ہوکر ایک طویل عرصے تک امنیاتی نظام سے بچ کر محفوظ رہتے ہیں۔جیسے ہی…
کراچی (ویب ڈیسک)میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے طالب علموں کی غیر سرکار اور غیر سیاسی تنظیم ” ہوپس” کے زیر اہتمام "چوتھی ہیلتھ ایکسپو” میں ہزاروں افراد کے مفت خون کے ٹیسٹ اور علاج کیا گیا۔نمائش کا افتتاح ڈپٹی میئر ارشد وہرہ نے کیا جب کہ افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر فاروق ستار، رکن قومی اسمبلی عدیل احمد، ماہر غذائیات غفیریہ انیس سعید، اداکارہ نمرہ خان اور دیگر نے شرکت کی۔نمائش کے دوران ایگزیکٹو کلینکس میں ماہر ڈاکٹروں نے عوام کا مفت جسمانی امراض کے علاج کے ساتھ ذہنی دباو¿ اور دماغی امراض کے علاج کے بارے میں مفید مشورے دیے…
نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارت میں گائے کا پیشاب دودھ سے زیاد فروخت ہونے لگا ہے، فی لیٹر پیشاب کے نرخ 80سے سو روپے ہیں،میڈیارپورٹس کے مطابق مودی حکومت نے گزشتہ دو برس میں گائے کیلئے باڑوں کی تعمیر پر پانچ ارب آٹھ کروڑ روپے خرچ کیے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ بھارت میں پیشاب کے استعمال سے تین مہلک بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔ بھارت میں دودھ کی فروخت گائے کے پیشاب کے مقابلے میں کم ہو گئی ہے۔ بھارتی خواتین اسے اکھٹا کرنے کیلئے بہت تگ و دو کرتی ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ غلاظت کئی طرح…
کوئٹہ: (ویب ڈیسک)بلوچستان حکومت نے ضمنی بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اتحادی جماعتوں سے صلاح و مشورے شروع کردیے جب کہ ضمنی بجٹ پر وہ اپوزیشن کو بھی اعتماد میں لیں گے۔ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق ضمنی بجٹ صرف ترقیاتی سیکٹر میں پیش کیا جائے گا جب کہ پی ایس ڈی پی سے کچھ اسکیمیں نکال کر نئی اسکیمیں شامل کی جائیں گی۔