لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق ٹیسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہا ہے کہ شان مسعودکی پرفارمنس میں بہتری نظرآرہی ہے اوران میں اچھا اوپننگ بلے بازبننے کی صلاحیت موجودہے۔ میں سمجھتا ہوں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں شان مسعود کا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آیا اس سے قبل سب اسے انڈرایسٹمیٹ کر رہے تھے۔چینل فائیو کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب کرکٹ صرف بیس لوگوں کے درمیان گردش کرے گی نئے لوگوں کو چانس نہیں ملے گا تو یہی ہو گا۔فرسٹ کلاس کرکٹ میں اچھے کھلاڑی نہیں آ رہے۔جب کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ میں آتے…
Author: Daily Khabrain
اسلام آبادن(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے آئندہ 5 برسوں میں اقتصادی ترقی کی شرح 7 فیصد تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی خسرو بختیار کی زیر صدارت 12 ویں 5 سالہ پلان پر اجلاس ہوا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پانچ سالہ پلان 2018-2023 کے ذریعے اقتصادی ترقی کی شرح 7 فیصد تک بڑھائی جائے گی۔پانچ سالہ منصوبے میں اقتصادی ترقی کی اوسط شرح 5.8 فیصد تک رہنےکا تخمینہ ہے۔خسرو بختیار کو بتایا گیا کہ اقتصادی ترقی کی شرح کا تخمینہ زرعی شعبے کی گروتھ 3.6 فیصد پر ہے جب کہ صنعتی ترقی کے تخمینے 6.1 اور سروسز…
کراچی(ویب ڈیسک)سندھ کابینہ نے صوبے میں گریڈ ایک سے 15 تک کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں موجودہ الاٹمنٹ پالیسی پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس دوران کابینہ کو بتایا گیا کہ 5 فیصد ہاو¿س رینٹ سرکاری ملازمین کی تنخواہ سے کاٹا جاتا ہے اور صوبے میں 5 ہزار سیکریٹریٹ ملازمین رہائش مانگ رہے ہیں۔کابینہ اجلاس میں الاٹمنٹ پالیسی پر کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا جس میں وزیر توانائی، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور وزیراعلیٰ کے مشیر برائے قانون ہوں گے،…
کراچی (ویب ڈیسک)اگر کسی وجہ سے شریک حیات میں سے کوئی ایک ناراض ہو جائے تو پھر اسے کیسے منایا جائے۔ہاتھ جوڑے جائیں ، قسمیں کھائی جائیں یا صرف معافی مانگ کر اعتراف کر لیا جائے۔ اب اگلا سوال کہ معافی اور غلطی کا اعتراف کر بھی لیا جائے تو کس شکل میں؟ایسا ہی کچھ انوکھا کیا ہیوسٹن ، ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے جوز ایل ٹورس نامی شخص نے۔اپنی شریک حیات کا بھروسہ دوبارہ سے قائم کرنے کیلئے ٹورس نے اپنی چھاتی پر مستقل طور پر معافی اور اعتراف نامہ گدوالیا۔ٹورس کا کہنا ہے کہ ایسا اس نے اپنی…
کمپالا(ویب ڈیسک)یوگنڈا خط استوا پر واقع ہے جہاں سال بھر کے تمام مہینوں میں دن اور رات کے اوقات میں کوئی فرق نہیں ہوتا ، موسموں کی تبدیلی بھی اوقات کی تبدیلی پر اثرا انداز نہیں ہوتی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جیسے جیسے ہم قطب شمالی کی طرف بڑھتے چلے جائیں گے دن بڑا اور رات مختصر ہوتی جائے گی۔ اس کے برعکس قطب جنوبی کی جانب سفر کرنے سے دن چھوٹا اور رات طویل ہوتی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سال کے چاروں موسم بھی تبدیل ہوتے جاتے ہیں۔ ہرسال روزے کے مختلف اوقات کی بحث کے دوران…
اسلام آباد (ویب ڈیسک )وفاقی حکومت نے فوجی عدالتوں کی مدت میں دوسری مرتبہ توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کرلیا، آئینی ترمیم کے ذریعے فوجی عدالتوں کی مدت میں مزید 2 سال کی توسیع کی جائے گی جب کہ وزارت قانون نے آئینی ترمیم کا مسودہ بھی تیار کرلیا ہے۔وزارت قانون کے مطابق آئینی ترمیم کا مسودہ آئندہ قومی اسمبلی اجلاس میں پیش کیا جائے گا جب کہ فوجی عدالتوں سے متعلق آئینی ترمیم پر اپوزیشن جماعتوں کو بھی…
کراچی (ویب ڈیسک) رواں ہفتے کے پہلے ہی روز سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آج (پیر کو) سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے باعث فی تولہ سونا 67 ہزار 300 روپے کا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت بھی 57 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ حالیہ کچھ دنوں کے دوران سونے کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے جس کی ایک وجہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کا بڑھنا ہے۔ سونے کی قیمت میں اضافے…
اسلام آباد (ویب ڈیسک)اسلام آباد پولیس نے سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کو بتایا ہے کہ گزشتہ 5 سال کے دوران وفاقی دارالحکومت میں بچوں کے ساتھ ریپ کے 3 سو سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ اس عرصے میں 2 سو 60 ایسے واقعات روپورٹ نہیں کروائے گئے۔بچوں سے زیادتی کی روک تھام سے متعلق سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس چیئرپرسن نزہت صادق کی صدارت میں ہوا۔کمیٹی نے ایک مرتبہ پھر وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کی اجلاس میں عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کیا۔کمیٹی کی چیئرپرسن نزہت صادق کا کہنا تھا کہ شیریں مزاری کو اجلاس میں…
لاہور (ویب ڈیسک)بچہ نائی کی دکان میں داخل ہوتا ہے،حجام گاہک سے سرگوشی کرتا ہے یہ دنیا کا بیوقوف ترین بچہ ہے دیکھو میں یہ ثابت کیے دیتا ہوں۔حجام نے ایک ہاتھ پر ایک روپے کا نوٹ رکھا اور دوسرے ہاتھ پر 25 پیسے کا سکہ بچے کو آواز دی اور دونوں ہاتھ آگے کر دیئے بچے نے 25 پیسے لیے اور چل دیاحجام کہنے لگایہ ہر دفعہ ایسے ہی کرتا ہے۔ گا ہک باہر نکلتا ہے آیس کریم کی دکان کے پاس ا?سے وہی بچہ ملتا ہے و ہ اس سے پوچھتا ہے تم ہر دفعہ25 پیسے کیوں اٹھاتے…
لاہور (ویب ڈیسک)شیخ کی خدمت میں ہانپتا کانپتا نوجوان حاضر ہوا‘ حلقہ توڑتا ہوا شیخ کے قدموں میں گرا‘ پاو¿ں چھوئے اور دھاڑ دھاڑ کر رونے لگا‘ آہ و بقا سن کر شیخ اور معتقدین ہکا بکا رہ گئے‘ شیخ نے نوجوان کے سر پرہاتھ رکھا‘ ڈھارس بندھائی اور درد والم کا سبب پوچھا ‘نوجوان نے سر اٹھایا اورہاتھ جوڑ کر بولا” حضور میں نے ظلم کر دیا‘ میں نے خود کو پستی میں گرا لیا‘ یا شیخ مجھے بچا لیجئے“ شیخ نے دوبارہ دست شفقت سرپر پھیرا‘ حوصلہ بڑھایا اور پوچھا ”ہوا کیا ہے ؟نوجوان روہانسی آواز میں بولا”…