Author: Daily Khabrain

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم افغانستان میں جنگ کے خاتمے کے بعد امریکہ کے ساتھ وسیع البنیاد تعلقات کے خواہاں ہیں۔  وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں کونسل آن فارن ریلیشنز  سے خصوصی خطاب کیا، وزیر خارجہ نے اپنے خطاب میں پاک امریکہ تعلقات اور علاقائی سلامتی کے حوالے سے پاکستان کے متحرک اور فعال کردار پر روشنی ڈالی۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورتحال سے سب آگاہ ہیں، میں…

Read More

    زیراعظم عمران خان نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے دورہ پاکستان کی منسوخی کے معاملے پر سینئر وزرا سے مشاورت کریں گے۔ معاملے پر سینئر وزرا سے مشاورت کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی جانب سے پاکستان کا دورہ منسوخ کیے جانے کے بعد کل قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ملاقات کریں گے جس میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سمیت سی ای او وسیم خان سمیت دیگر عہدیدار بھی موجود ہوں گے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے اس حوالے سے سینئر وزرا سے بھی مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے…

Read More

اسلام آباد: حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اگلے انتخابات نئی مردم شماری اور الیکٹرانک ووٹنگ کے ساتھ ہوں‌ گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہا ساتویں مردم شماری میں نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا، اور اس کے لیے تمام مراحل 18 ماہ میں مکمل ہوں گے۔ فواد چوہدری نے کہا ساتویں مردم شماری کے منظوری کے مراحل چل رہے ہیں، اگلا الیکشن نئی حلقہ بندیوں اور نئی مردم شماری کے مطابق ہونا ہے، چھ ماہ اور سال میں الیکشن کی پیش گوئیاں کرنے والوں کو مایوسی…

Read More

مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں پتنی ٹاپ کے قریب بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر پہاڑوں پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔ بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹر کے گرنے سے پائلٹ شدید زخمی ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پائلٹس کو مقامی لوگوں نے نکال کر ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ بھارت کے ایک اعلیٰ فوجی افسر نے بتایا کہ دونوں پائلٹ میجر رینک کے افسر تھے۔ ان…

Read More

کینیڈا کے لبرل وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سخت مقابلے کے بعد قدامت پسند اُمیدوار کو شکست دے کر تیسری مرتبہ منتخب ہونے میں کامیاب ہو گئے البتہ وہ واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق گزشتہ ماہ جسٹن ٹروڈو نے قبل از وقت انتخابات کا اعلان کیا تھا لیکن گزشتہ دونوں مرتبہ کے برعکس اس دفعہ انہیں سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑا۔ پانچ ہفتوں تک چلائی جانے والی مہم کے بعد یہ بات واضح ہو چکی تھی کہ اس مرتبہ انتخابات میں کامیابی ٹروڈو کے لیے گزشتہ دونوں مرتبہ کی نسبت اتنی…

Read More

ڈاکٹرناہید بانو ماہی گیری اور ماہی پروری ابتداء کائنات سے ہی کسی نہ کسی صورت میں انسانی زندگی پر اثرانداز ہوتی آئی ہے جیسے جیسے وقت گزرتا گیا انسان نئی سے نئی تکنیک اور ایجادات کرتا گیا۔ سمندر زمین کو زندگی فراہم کرتے ہیں اگر بات کی جائے پانی کی تو یہی پانی نہ صرف پانی کے اندر جانداروں کو زندگی فراہم کرتا ہے بلکہ زمین پر رہنے والے جانداروں کی زندگی بھی اسی سے جڑی ہوئی ہے۔ زمین پر بڑا حصہ (تین چوتھائی) پانی کا ہے اور کرہ ارض کا 97 فیصد پانی سمندر کی شکل میں موجود ہے…

Read More

حسین مجروح 21ستمبر1857ء رائے احمد خان کھرل کی شہادت کا دن ہے۔ انگریزی استعمار کے خلاف بے مثل مزاحمت اورشجاعت کے بیچ‘احمد خان کھرل اوران کے جانثار ساتھیوں کی شہادت‘ تاریخ حریت کاروشن باب تو ہے ہی لیکن اُن کی عزیمت اور آزادی کی راہ میں جان ومال قربان کردینے کی قابل فخر مثال نے پنجاب کاغیرت مند چہرہ اور سیاسی استقامت سے لبریز کردار اُجالنے میں بھی اہم کردار ادا کیاہے‘ جسے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت انگریزوں اور بعض مقامی لیکن متعصب مؤرخین نے ٹوڈی اور طاقت کے آگے سرنگوں ہوجانے والے خطے کے طورپر متعارف کروانے میں…

Read More

خیر محمد بدھ یہ ایک حقیقت ہے کہ پاکستان ایک نظریاتی ریاست ہے جس کی اساس اسلام ہے آئین پاکستان میں بھی اور قرار داد مقاصد میں بھی کہا گیاہے کہ ملک میں اسلامی نظام حکومت ہو گا کیوں کہ ہماری آبادی کی اکثریت مذہب اسلام سے بے حد لگاؤ رکھتی ہے اور مذہبی عنصر نے ہمیشہ ملک کی سیاست میں فیصلہ کن کردار ادا کیا ہے۔وزیراعظم پاکستان نے جب ملک کو ریاست مدینہ کی طرز پر چلانے کا اعلان کیا تو عوام نے اس اعلان کو بہت پسند کیا۔اس لیے کہ اسلام ایک مکمل طرز زندگی ہے جس میں…

Read More

ندیم اُپل ماں نے اپنے بیٹے سے پوچھاکیا کر رہے ہو؟بیٹے نے جواب دیا کہ اپنے دوست کو خط لکھ رہا ہوں۔ماں نے پھر پوچھا کیا تمہیں خط لکھنا آتا ہے جس پر بیٹے نے جواب دیا میرے دوست کو کون سا پڑھنا آتا ہے۔ دراصل آج کل ہم ایسے ہی طلبا کی کھیپ تیار کر رہے ہیں جنہیں خود لکھنا آتا ہے اور نہ ہی ان کے دوستوں کہ پڑھنا آتا ہے۔ جب سے وزارت تعلیم کی طرف سے یہ اعلان ہوا ہے کہ اس سال میٹرک کا امتحان دینے والے سب بچوں کو پاس کر دیا جائے گا…

Read More

رانامحبوب ا ختر 2023 میں بلاول بھٹو زرداری کا پہلا بڑا انتخابی معرکہ ہوگا جب کہ دوسری بڑی جماعتوں کے قائدین اپنا آخری انتخاب لڑ رہے ہوں گے۔ طبعی عمر کے کھیل میں بلاول کو برتری حاصل ہے اور مخالفین خسارے میں ہیں۔ملتان میں بلاول بھٹو سے ملنے والے دانش وروں میں سے ایک نے کہا کہ بلاول بھٹو ایک حیران کن نوجوان ہے۔ دوسرے نے کہا کہ بلاول کو دیکھنا (نعوذباللہ) ثواب ہے۔یہ عقیدت کی بات ہے کہ صدیوں سے سامراجیت کا شکار مظلوم وسیب مظلوم بھٹوز سے عقیدت رکھتا ہے۔ بلاول کا ڈی این اے بھٹوز کی شعلگی…

Read More