ملک منظور احمد دنیا پر گزشتہ 300سالوں کے دوران مغربی قوتوں کاغلبہ رہا ہے۔ پہلے برطانیہ نے تقریباً پوری دنیا پر 200سال تک بلا شراکت غیرے حکمرانی کی اور پھر اس کے بعد جنگ عظیم دوئم کے بعد گزشتہ 76سالوں سے امریکہ نے دنیا پر اپنی حکمرانی کا سکہ جمایا،جنگ عظیم دوئم سے پہلے تو مغربی قوتوں نے دنیا میں سر عام دنیا کی کمزور قوموں کو محکوم بنا رکھا تھا اور ان کمزور اور غریب ممالک جن میں بر صغیر پاک و ہند بھی شامل تھا اس کے رہنے والے مغربی ممالک کے غلام کہلاتے تھے۔جنگ عظیم دوئم کے…
Author: Daily Khabrain
وزیراعظم کے مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ انتہاء پسند مودی سرکار کی پالیسیاں خطے کےمفاد میں نہیں ہیں۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا کہ معاشی استحکام اورملکی سلامتی کا گہرا تعلق ہے، ملک کو ریاست مدینہ کی طرز پر اس انہوں نے کہا کہ پاک،چین اقتصادی راہداری سے روابط کے فروغ میں مدد ملےگی، پاکستان نے دہشت گردی کےخلاف کامیاب جنگ لڑی ہے جبکہ بھارتی حکومت کی پالیسیاں خطے کے مفاد میں نہیں ہیں۔ مشیر قومی سلامتی نے مزید کہا کہ ہمیں وسط ایشیائی…
افغان عبوری حکومت کے وزیرخارجہ امیرخان متقی کا کہنا ہے کہ انھیں رواں ہفتے نیو یارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کا موقع دیا جائے۔ افغانستان کے وزیرخارجہ نے درخواست ایک خط کے ذریعے کی ہے جس پر فیصلہ اقوام متحدہ کی ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کرے گی۔ اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق جنرل اسمبلی اجلاس میں حصہ لینے کی طالبان حکومت کی درخواست پر ایک کمیٹی غور کر رہی ہے جس کے نو ارکان میں امریکہ، چین اور روس شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کے قوانین کے مطابق اس وقت تک سابق افغان حکومت…
کموڈور مسعود خورشید نے کہا ہے کہ پاک بحریہ قومی و بین الاقوامی سطح پر گالف کو فروغ دے رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کموڈور مسعود خورشید نے کمانڈر فرخ نواز سری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 14ویں چیف آف نیول سٹاف امئچور گالف چیمپئین شپ 23سے 26 ستمبر مارگلہ گرین گالف کلب میں کھیلی جائیگی۔ کموڈور خورشید مسعود کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کے شوٹرز نے دوسری مرتبہ اولمپک کھیلوں کے لئے کوالیفائی کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان گالف فیڈریشن سے ملکر پاک بحریہ چیمپئین شپ کا انعقاد کرے گی ۔…
ڈاکٹرناہید بانو ماہی گیری اور ماہی پروری ابتداء کائنات سے ہی کسی نہ کسی صورت میں انسانی زندگی پر اثرانداز ہوتی آئی ہے جیسے جیسے وقت گزرتا گیا انسان نئی سے نئی تکنیک اور ایجادات کرتا گیا۔ سمندر زمین کو زندگی فراہم کرتے ہیں اگر بات کی جائے پانی کی تو یہی پانی نہ صرف پانی کے اندر جانداروں کو زندگی فراہم کرتا ہے بلکہ زمین پر رہنے والے جانداروں کی زندگی بھی اسی سے جڑی ہوئی ہے۔ زمین پر بڑا حصہ (تین چوتھائی) پانی کا ہے اور کرہ ارض کا 97 فیصد پانی سمندر کی شکل میں موجود ہے…
خدا یار خان چنڑ پاکستان میں کنٹونمنٹ یعنی چھاونیوں کو فوج کی مستقل قیام گاہ کہا جا سکتا ہے۔ یہ علاقے کنٹونمنٹ بورڈز کے زیر انتظام ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ ڈیپارٹمنٹ، وزارت دفاع، حکومت پاکستان کے کنٹرول میں ہوتے ہیں اور چھاونیوں کو کنٹونمنٹ ایکٹ 1924 کے تحت قائم کیا جاتا ہے۔ قیامِ امن کی وجہ سے چھاونیوں کا آبادیاتی کردار بدل گیا ہے۔ اب کنٹونمنٹ میں اہم شہری آبادی اور نجی کاروبار بھی شامل ہو چکا ہے۔ پاکستان میں اس وقت 44 کنٹونمنٹ (چھانیاں)ہیں۔ پنجاب میں 23، خیبر پختونخوا میں 9، سندھ میں 8، بلوچستان میں 4 اور گلگت…
انجینئر افتخار چودھری کیا خوب کہا طارق گجر نے کہ ”پی ٹی آئی ورکرز اگر مہنگائی کے خلاف عمران خان پر تنقید کر رہے ہیں تو اسکا یہ مطلب نہیں کہ وہ خان کے خلاف ہیں بلکہ ہم لوگ عمران خان کو ہارتا ہوا نہیں دیکھ سکتے کیونکہ اس ملک کی آخری امید عمران خان ہی ہے،، ویسے مجھے کسی اور پر دکھ نہیں لیکن جو اپنے آپ کو کہتے ہیں کہ ہم پی ٹی آئی کے ہیں اور خان کے فدائی ہیں تو ذمہ داری کا مظاہرہ کریں تنقید کریں ضرور مگر یہ بھی نظر میں رکھیں کہ جو…
طارق ملک اپنے پچھلے کالموں میں ڈالر کی اُونچی اُڑان، ہوشربا مہنگائی اور مصنوعی مہنگائی کا تفصیل سے ذکر کر چکا ہوں، ڈالر کی قدر کا تعین اس کی طلب و رسد سے ہوتا ہے۔ اگر ڈالر کی طلب زیادہ اور رسد کم ہو تو ڈالر مہنگا ہو جاتا ہے اور اگر ڈالر کی طلب کم اور رسد زیادہ ہو تو ڈالر سستا ہو جاتا ہے۔ اگر ڈالر مہنگا ہو تو مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے، درآمدات میں کمی ہوتی ہے اور برآمدات میں اضافہ ہوتا ہے۔ مہنگائی میں اضافہ اس لئے ہوتا ہے کہ اگر ڈالر کی قیمت 150…
کرنل (ر) عادل اختر اس وقت کالم نگاروں کی ایک کہکشاں ہے۔ جو ہمارے آسمان صحافت پر جگمگا رہی ہے۔ یہ مہربان ہمارے اندر شعور کی دولت تقسیم کر رہے ہیں۔ گزشتہ ستّر برس میں میڈیا کی طاقت بہت بڑھی ہے حالانکہ اسے مینج کرنے کی بہت کوشش کی گئی ہے زیادہ تر کالم نگار درمیانی طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہی حساس طبع لوگ قوم کی حالت زار پر کڑھتے ہیں۔ یہی لوگ ہیں جن کے دماغوں میں افکار تازہ کی نمود ہوتی ہے۔ ہمارے مسائل لاینحل نہیں ہیں۔ بس چارہ گروں کو چارہ گری سے گریز ہے۔ ہمارے…
آغا خالد محکمہ خوراک سندھ کو2ارب 64 کروڑ کا پہلے ہی نقصان ہوچکاتھاکہ محکمہ کی کالی بھیڑوں کا نیا اسکینڈل منظرعام پرآگیاہے جس کے مطابق 9 ارب کی گندم خوردبرد کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فروری 2021 میں جب ریکارڈ کی چھان بین کی گئی تومعلوم ہواکہ سابقہ سیزن کی رپورٹ کے مطابق 12 لاکھ 36 ہزار ٹن گندم خریدی گئی تھی مگرریکارڈکے مطابق گندم کے ذخائر گوداموں میں کم تھے اور مارچ کے مہینے میں فلور ملزاور آٹاچکیوں کو گندم کی فراہمی یقینی بنانی ضروری تھی مگر گوداموں میں صرف گیارہ لاکھ 61 ہزار ٹن گندم موجود تھی۔…