Author: Daily Khabrain

افضل عاجز سوشل میڈیا ایک دلچسپ چیز ہے میری نظر میں اس کی بہت اہمیت ہے دنیا بھر میں لوگ اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں یہ تعلیم وتربیت کا بھی ایک بہت بڑا ذریعہ ہے بین الاقوامی سطح پر اسے ملکی مفاد کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے پروپیگنڈے کا یہ ایک ایسا ذریعہ ہے جو جھوٹ کو سچ اور سچ کو جھوٹ میں بدلنے میں چند گھنٹے لگاتا ہے اور اصل واقعے کی جگہ ایک جھوٹا واقعہ لوگ سچ سمجھ کے قبول کرلیتے ہیں پھر آپ جو مرضی کرلیں آپ کا سچ آپ تک محدود رہ جاتا ہے۔…

مزید پڑھیں

عام پاکستانی بھی کیا سادہ ہیں، ذرا سی امید پر خوش ہوجاتے ہیں اور کوئی ہلکا سا روکھا پن دکھائے ان پر اداسی چھا جاتی ہے۔ اپنے وطن میں کرکٹ بحال ہونے کی امید ہر ہی ہواؤں میں اڑنے لگتے ہیں۔ نیوزی لینڈ جیسی کرکٹ ٹیم پاکستان آکر بھی کھیلنے سے انکار کردے تو یہ قوم بچوں جیسی روہانسی ہو جاتی ہے۔ پروین شاکر نے کہا تھا ڈسنے لگے ہیں خواب مگر کس سے بولئے میں جانتی تھی پال رہی ہوں سنپولئے بس یہ ہوا کہ اس نے تکلف سے بات کی اور ہم نے روتے روتے دوپٹے بھگو لئے…

مزید پڑھیں

اکرام سہگل میرے گزشتہ کالم ’افغان جنگ سے سیکھنے کے کچھ سبق‘ نے پاکستان سے پیدائشی بغض رکھنے والے چند لوگوں کو آگ بگولہ کردیا۔ ان میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جن کا تعلق بھارت سے ہے اور ایسے لوگ بھی ہیں جو پاکستان کی فوج اور مجھ سے ذاتی عناد رکھتے ہیں۔ میرے ایک امریکی دوست نے میرے اس کالم پر ایک صاحب کا غم و غصہ پہنچایا اور سوال بھی کیا کہ تم نے آخر ایسا کیا کہہ دیا ہے؟ میرے اس کالم پر چراغ پا ہوکر بددیانتی کا الزام لگانے والوں نے شاید یہ تحریر پڑھی…

مزید پڑھیں

سلمیٰ اعوان پیٹرز برگ کے سمولینی میوزیم جاکر مجھے احساس ہوا تھا کہ انقلاب ایسے نہیں آتے۔حقوق کیلئے شعورو آگہی کا ادراک بنیادی ضرورت ہے۔ اس ادراک کیلئے جاننے کی لگن اور تڑپ چاہیے۔رُوسی عوام نے اسکا عملی مظاہرہ کیا تھا۔رُوس پڑھنا سیکھ رہا تھا۔سیاست سے اُسکی دلچسپی تاریخ اور فلسفہ میں اُسکا انہماک، سماجی و معاشی نظریات کو جاننے میں اُسکا شوق بے پایاں تھا۔ جان ریڈ کی ایک تحریر اس جذبے کی عکاس ہے۔ اُنیسویں صدی کی آخری دہائی ”ریگا“کی بیک پر بارھویں فوج کا محاذ، کیچڑ بھری خندقوں میں، ننگے پاؤں،فاقہ زدہ اور بیمار فوجیوں جنکے چہرے…

مزید پڑھیں

ملک منظور احمد پاکستان کی معیشت کی کمزوری ہمیشہ سے پاکستان کے لیے ایک درد سر رہی ہے،پاکستان کے قیام سے لے کر آج تک پاکستان کی معیشت ہچکولے کھاتی آئی ہے،کبھی کسی دور میں پاکستان کی معیشت قدرے بہتر کارکردگی کا مظا ہرہ کرتی ہے تو پاکستان کے جلد ہی ایک عظیم معاشی طاقت بننے کی نوید عوام کو سنا دی جاتی ہے لیکن پھر چند سال بعد ہی معیشت کو ایسا دھچکا لگتا ہے کہ پھر سے ساری ترقی پر پانی پھر جاتا ہے۔پاکستان کی معیشت کے ساتھ جو بنیادی مسئلہ رہا ہے وہ یہ کہ پاکستان اپنی…

مزید پڑھیں

پاکستانی نابینا سفارتکار خاتون کا کشمیر پر بھارت کو کرارا جواب، دنیا کی آنکھیں کھول دیں مستقل مشن کی رکن صائمہ سلیم نے بھارتی مظالم پر ٹھوس جوابات دیئےنیویارک پاکستان پر الزام تراشی کی کوشش ناکام، بھارت کو اقوام متحدہ میں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی رکن، پاکستانی سفارتکار صائمہ سلیم نے بھارتی بیان پر سخت ردعمل جاری کردیا۔ پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی بیان پر جوابی ردعمل دیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تفصیلات پیش کیں۔پاکستان کی جانب سے خاتون سفارت کارصائمہ…

مزید پڑھیں

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) پینٹاگون کا کہنا ہے کہ افغانستان میں فضائی حملوں کے لیے طالبان کو بتانا ضروری نہیں۔واشنگٹن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پینٹاگون پریس سیکرٹری جان کربی کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے لیے تمام اہم حکام کو رابطے میں رکھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ فضائی حملوں میں استعمال ہونے والی صلاحیتوں پر یقین رکھتے ہیں اور اس میں معاون رابطوں کےلئے مخصوص اصولوں کی ضرورت نہیں ہے۔جان کربی نے یہ بھی کہاکہ طالبان سے بھی فی الحال فضائی حدود کے حوالے سے کوئی بات کرنے کی ضرورت نہیں۔ا±ن کا کہنا…

مزید پڑھیں

ملک بھر میں نادرا سروسز معطل ہو گئیں۔   نادرا سروسز اج 26 ستمبر کی صبح 8 بجے تک معطل رہیں گی، نادرا سسٹمز کی اپ گریڈیشن کے باعث فیصلہ کیا گیا ہے۔  ترجمان نادرا  کا کہنا ہے کہ نادرا آپریشنل سہولیات بشمول آن لائن PakIdentity، کووڈ سرٹیفکیٹ کا (آن لائن) اجراء کی سروس بھی معطل ہوگی۔ ترجمان نادرا  کے مطابق ملک بھر کے 24 گھنٹے سروس والے میگا سینٹرز میں بھی سروسز آج صبح 8 بجے تک معطل رہیں گی۔  ترجمان نادرا کے مطابق  اپگریڈیشن کے بعد تمام سروسز بحال ہو جائیں گی۔  ترجمان نادرا  کا  مزید کہنا ہے…

مزید پڑھیں

روہیل اکبر افغانستان سے امریکی فوجیوں کی واپسی کے حوالہ سے صدر جو بائیڈن پربہت تنقید کی جارہی ہے مگر میں سمجھتا ہوں کہ جو بائیڈن نے افغانستان سے افواج کے انخلا کا انتہائی سمجھداری سے فیصلہ کیا طالبان کے جیتنے اور امریکا کے بالآخر 20سال بعد شکست کا تفصیلی تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے کہ کیوں دنیا کی بہادر ترین افغان قوم کی فوج نے لڑے بغیر ہتھیار ڈال د ئیے پاکستان مخالف افواہ ساز فیکٹریاں اس ساری صورتحال کے پیچھے پاکستان کو پیش کرنے کے لیے اپنا پورا زور لگا رہی ہیں فرض کریں اگر یہ تصور کر…

مزید پڑھیں

ڈاکٹرعبدالقادر مشتاق جنرل پرویز مشرف نے اقتدار سنبھالتے ہی روشن خیالی کا تصور متعارف کروایا۔ جس کی تشریح ہر مکتبہ فکر نے اپنے اپنے حوالے سے کی۔ کسی نے تو اسے بے حیائی اور فحاشی تک قرار دئے دیا۔ تاریخ دانوں نے اس کے دو پہلو نکالے۔ اول معاشرے سے انتہا پسندی کا خاتمہ، دوم تعلیم پر انحصار۔ تعلیم کو عام کرنے کے لئے مختلف پالیسیاں متعارف کروائی گئیں۔ ان پالیسیوں کے تحت نئے تعلیمی اداروں کا قیام قابل ذکر تھا۔ مشہور گورنمنٹ کالجز کو یونیورسٹیوں کی شکل دے دی گئی۔ گورنمنٹ کالج فیصل آباد کو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل…

مزید پڑھیں