Author: Daily Khabrain

عبدالستار خان پاکستان کی سیاست میں مولانا فضل الرحمن کے بارے میں کہا جاتا رہا ہے کہ شائد سیاست کے مدوجزران سے بہترکوئی دوسرا سیاستدان نہیں جانتا۔ سیاست کو بیانیہ کے انداز میں پیش کرنے کامولانا فضل الرحمن کا اپنا ہی انداز رہا ہے۔جو سب سے جداگانہ ہے۔میں ایک ٹی وی چینل کااسلام آباد میں بیوروچیف تھا۔میں اکثر اپنے رپورٹرز کو کہتا تھا کہ تم لوگوں کاسیاسی میدان میں رپورٹنگ کا امتحان مولانا فضل الرحمن سے ایک ایسا سوال ہے جو مولانا فضل الرحمن کو حقیقی معنوں میں لاجواب کردے یا پھر مولانا فضل الرحمن آپ کے سوال سے پریشان…

مزید پڑھیں

پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس طالبان کی افغان سرزمین کسی دوسرے ملک بشمول پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کی یقین دہانیوں پر شک کی کوئی وجہ نہیں ہے، قومی سلامتی یقینی بنانے کیلئے طالبان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ طالبان نے کئی مواقع پر اس بات کو دہرایا کہ کسی گروہ یا دہشت گرد تنظیم کو کسی ملک بشمول پاکستان کیخلاف دہشت گرد سرگرمی کیلئے افغان سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی…

مزید پڑھیں

تیسرے چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کا افتتاح کل بروز منگل 21 ستمبر کو شام چار بجے عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق  گورنر سندھ عمران اسماعیل افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی ہونگے جو ٹورنامنٹ کا افتتاح کرینگے،افتتاحی میچ پاکستان نیوی اور صوبہ پنجاب کی ٹیموں کے مابین چار بجے کھیلا جائیگا جبکہ ٹورنامنٹ میں نیشنل بینک کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ ٹورنامنٹ میں مسلح افواج کی تین ٹیموں کے علاوہ چار اداروں اور صوبہ پنجاب کی ٹیمیں شرکت کریں گی 8 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا…

مزید پڑھیں

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہِ پاکستان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ نے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی منظوری دی تھی، کیویز میں اتنی فورسز نہیں ہوں گی جتنی انہیں یہاں سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ‘پہلی مرتبہ کسی ٹیم کو فوج کی سیکیورٹی فراہم کی گئی‘۔ ‘ایک سے زائد پاسپورٹ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن’ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ 31 اکتوبر تک دو پاسپورٹ یا دو شناختی کارڈ رکھنے والوں…

مزید پڑھیں

چین کی جانب سے بچوں میں انٹرنیٹ کی لت کی روک تھام کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے اور آن لائن گیمز کھیلنے کا وقت محدود کرنے کے بعد ٹک ٹاک کے حوالے سے اہم فیصللہ کیا گیا ہے۔ ٹک ٹاک کی ملکیت رکھنے والی کمپنی بائیٹ ڈانس نے چین میں 14 سال سے کم عمر بچوں کے حوالے سے نئے قوانین کا اعلان کیا ہے۔ بائیٹ ڈانس کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ 14 سال سے کم عمر بچے اب ڈویوین (ٹک ٹاک کو چین میں اس نام سے استعمال کیا جاتا ہے) پر یوتھ موڈ…

مزید پڑھیں

جنیوا: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے یہ بھی کہا کہ چین اور امریکا دنیا کی دو بڑی معاشی طاقت ہیں جو کورونا ویکسینیشن اور ماحولیاتی مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں تاہم اس میں دونوں کی سرد جنگ رکاوٹ بن رہی ہے اس لیے ہمیں ان 2 طاقتوں کے درمیان ایک فعال تعلق کو دوبارہ قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار سنبھالتے ہی چین کے ساتھ معاشی جنگ کو پسندیدہ قرار دیتے ہوئے حریف ملک پر سخت اقتصادی پابندیاں عائد کی تھیں جواب میں چین نے بھی…

مزید پڑھیں

ڈاکٹر عمرانہ مشتا ق قرونِ اولی کے مسلمانوں کی صدائے بازگشت افغانستان کے کہساروں، بازاروں اور سبزہ زاروں سے سنی جا رہی ہے کہ طالبان نے غیر ملکی قوتوں کے پسینے چھڑا دیئے ہیں اور وہ اپنے جدید عہد کے عسکری ویپنز چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں، اس فتح نے فتح مکہ کی یاد تازہ کر دی ہے، یہ وہی طالبان ہیں جن کو بیس سال پہلے امریکہ نے دہشت گرد قرار دے کر ان کی حکومت ختم کر دی تھی اور بیس سال ان کے خلاف امریکہ کی ریاست نے بجٹ کا کثیر حصہ افغانستان میں خانہ جنگی پر…

مزید پڑھیں

اکستان کے مختلف سیاسی مسائل کی ایک بڑی وجہ صوبوں کی آبادی میں توازن نہ ہونا بھی ہے۔ 22 کروڑ آبادی پر مشتمل ملک کے صرف ایک صوبے پنجاب کی آبادی 12 کروڑ کے قریب ہے۔ قومی اسمبلی کی 272 براہ راست نشستوں میں 141 صرف پنجاب کی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پنجاب میں اکثریت حاصل کرنے والی جماعت دیگر صوبوں میں قابلِ ذکر ووٹ حاصل نہ کرنے کے باوجود ملک میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آجاتی ہے جس سے دیگر صوبے حق تلفی اور اپنی اہمیت میں کمی محسوس کرتے ہیں۔دوسری جانب پنجاب کے اندر بھی اتنے…

مزید پڑھیں

نعیم ثاقب سیکورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ ختم کیا تو دنیا بھرکے کرکٹ شائقین سمیت تمام پاکستانیوں کو مایوسی ہوئی۔پی سی بی کے چیئر مین رمیز راجہ نے معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا اعلان کیا کرکٹرز،سیاسی راہنماؤں،طلباء،سول سوسائٹی،نوجوان الغرض پاکستان کا ہر فرد نیوزی لینڈ کے اس فیصلے پر تلملا اٹھا۔تمام محبت وطن پاکستانیوں نے اس کو اپنی ذاتی تضحیک، توہین اور ہتک سمجھا اور سمجھنا بھی چاہیے کیونکہ اس سے ہر پاکستانی کی خوداری،عزت نفس اور انا کو ٹھیس پہنچی ہے مگرسوچنے کی بات یہ ہے کہ ایسا…

مزید پڑھیں

اکرام سہگل امریکا پر 11ستمبر 2001کو ہونے والے سفاکانہ حملوں میں طالبان ملوث نہیں تھے۔ ان حملوں کے لیے طیارہ اغوا کرنے والے 19میں سے 15 ہائی جیکرز کا تعلق بھی سعودی عرب سے تھا۔ لیکن افغانستان کی سرزمین پر اسامہ بن لادن کی موجودگی نے طالبان کو دہشت گردی کی اس قیامت خیز کارروائی سے جوڑ دیا۔ تمام ہائی جیکرز کا تعلق بھی القاعدہ سے تھا جب کہ طالبان کو نہ تو اس منصوبے کا علم تھا اور نہ ہی وہ کسی مرحلے پر بھی اس میں ملوث رہے۔ لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ اسامہ بن لادن…

مزید پڑھیں