لیفٹیننٹ جنرل(ر)نعیم خالد لودھی افغانستان کامحل وقوع کچھ اس طرح کاہے کہ یہ وسطی ایشیا‘جنوبی ایشیا اورمغربی ایشیاکے سنگم پرواقع ہے اور خاص طورپر وسط ایشیا کے لئے سمندروں تک جانے کاراستہ بھی فراہم کر سکتا ہے اگر پاکستان او ر ایران تک اس کے ذریعے راستہ کھل جائے۔ اس بنیادی وجہ سے چین اورروس کے لئے یہ خاص اہمیت کاحامل ہے اور جس چیز سے بھی چین اور روس کوفائدہ پہنچے اس میں بھلا امریکہ اپنی ٹانگ کیوں نہ اڑائے؟ بھارت کے لئے بھی افغانستان کی بہت بڑی اہمیت ہے کہ یہ شمال کی طرف بھارت کو راستے فراہم…
Author: Daily Khabrain
سید سجاد حسین بخاری جناب ڈاکٹر راؤ سردار صاحب موجودہ حکومت میں آپ پنجاب میں گزشتہ تین سالوں میں تعینات ہونے والے پانچویں انسپکٹر جنرل پولیس ہیں۔ آپ کی قابلیت اور ایمانداری شک وشبے سے بالا ہے اور سننے میں یہ بھی آیا ہے کہ سفارش کی بجائے آپ میرٹ پر کام کرتے ہیں جوکہ آج کے دور میں بہت کم آفیسر ایسا کرتے ہیں۔لودھراں شہر کے آپ رہائشی ہیں جوکہ ہمارے وسیب کا ایک پسماندہ ترین علاقہ ہے۔آپ پنجاب پولیس کے اُس عہدے پر فائز ہیں جو ہر پولیس آفیسر کا خواب ہوتا ہے جسے خدا نے پورا کردیا…
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کر کٹر محمد یوسف کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹر محمد یوسف پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی پلئیر کے کیمپ میں بطور کوچ دستیاب نہیں ہونگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد یوسف کی عدم موجودگی میں عمر رشید ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی نگرانی کریں گے۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ سیریز اور ورلڈ کپ اسکواڈ کے 5 کھلاڑیوں کا 16 ستمبر سے کیمپ شروع ہو رہا ہے۔
واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ طالبان پر عائد اقتصادی پابندیاں نہیں ہٹائیں گے تاہم انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغان شہریوں کی مالی امداد کو یقینی بنایا جائے گا۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق وزیرِ خارجہ اینٹونی بلنکن نے سینیٹ میں ارکان کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے واضح انداز میں بتایا کہ طالبان پر عائد پابندیوں کو ختم نہیں کیا جائے گا البتہ اقوام متحدہ کے اداروں اور این جی اوز کی مدد سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغان شہریوں کی امداد جاری رکھی جائے گی۔ امریکی وزیر خارجہ نے مزید بتایا کہ رواں مالی…
افغانستان ویمن فٹبالر اپنی فیملیز اور کوچز کے ساتھ لاہور پہنچ گئیں۔ افغانستان کی خواتین فٹ بال کھلاڑی اور عہدیدار گذشتہ روز طورخم سرحد کے راستے پاکستان پہنچی تھی۔ صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن اشفاق حسین کا کہنا ہے کہ اس وقت افغانستان ویمن فٹبالرز اپنی فیملیز اور کوچز کے ہمراہ لاہور میں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے اس سلسلے میں کل 115 افراد کو ویزے جاری کیے جبکہ پہلے مرحلے میں 79 افراد پاکستان آئے ہیں جن کا استقبال پی ایف ایف اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے حکام نے کیا ہے۔ اشفاق حسین کا کہنا ہے…
راولپنڈی: نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی جارہی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ کے لیے قومی ٹیم کے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کے لیے 12 رکنی اسکواڈ میں بابراعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، امام الحق، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر اور زاہد محمود شامل ہیں۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 3 میچز پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ جمعے کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے…
آئندہ الیکشن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال روکنے کی درخواست مسترد الیکشن کمیشن سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اعتراضات کی مفصل رپورٹ طلب کی جائے، درخواست گزار اسلام آباد ہائی کورٹ نےآئندہ الیکشن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال روکنے کی درخواست ناقابل سماعت قار دیتے ہوئے نمٹا دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے آئندہ عام انتخابات کرانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزار نے کہا کہ الیکشن کمیشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے آئندہ عام انتخابات کے انعقاد کی تجویز مسترد کر چکا ہے اور قائمہ کمیٹی کے سامنے 37 اعتراضات…
عبدالستار خان پاکستان میں کسی بھی سیاسی جماعت کاکوئی بھی سیاستدان جب ملک کا صدر‘ وزیراعظم یا وزیراعلیٰ بنتاہے تو بہت سے تنازعات کامجموعہ بن جاتاہے۔ کبھی کرپشن کے حوالے سے الزامات کی بوچھاڑ ہو جاتی ہے۔ کبھی واقعی بہت سنجیدہ قسم کی رپورٹ میڈیا میں آجاتی ہے۔کبھی تحقیقاتی ادارہ یا تو انکوائری شروع کردیتا ہے یا پھرگرفتار کرلیتاہے یا پھر کسی عدالت سے رہائی ہو جاتی ہے اوریا پھر سزا مل جاتی ہے۔ یعنی کہ کسی بھی صدر‘وزیراعظم اور وزیراعلیٰ چاہے اس کا کسی بھی سیاسی جماعت سے تعلق ہو۔ وہ تنازعات کے حوالے سے سب ہی زیادہ جانا…
سراج الحق رمضان کریم کی بابرکت اور ایک ہزار مہینوں سے افضل رات لیلۃ القدر میں جب پوری دنیا کے مسلمان عبادت و ریاضت میں مصروف تھے۔فلسطین کے ہزاروں مسلمان بھی بیت القدس میں اپنے رب کے حضور سربسجود تھے کہ اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا اور گولہ باری اور فائرنگ سے عبادت میں مصروف سینکڑوں فلسطینیوں کو خون میں نہلا دیا۔مسجد کا صحن لاشوں اور زخمیوں سے بھر گیا اور فرش فلسطینیوں کے پاکیزہ خون سے لہو رنگ ہو گیا۔ اسرائیل نے انسانی حقوق کی دھجیاں اڑاتے ہوئے غزہ کو کھنڈر اور ملبے کا ڈھیر…
ڈاکٹر شاہد رشیدبٹ ایک جانب حکومت کی جانب سے معیشت میں بہتری کے دعوے ہیں تو دوسری جانب زمینی صورتحال حکومت کے دعوؤں کی صحیح معنوں میں عکاسی کرتی ہو ئی نظر نہیں آتی ہے۔عوام مسلسل مہنگائی کے بوجھ تلے دبتے چلے جا رہے ہیں اور روز مرہ استعمال کی اشیا ء سمیت ہر چیز کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔بڑھتی ہو ئی مہنگائی کی ایک وجہ ڈالر کی قیمت اور اس کے نتیجے میں بڑھتی ہو ئی بجلی،گیس اور پیٹرول کی قیمتیں ہیں۔یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس کی میں اپنے گزشتہ کالمز میں با رہا…