Author: Daily Khabrain

اکرام سہگل چھ ستمبر کو برطانوی سکیورٹی تھنک ٹینک رائل یونائیٹڈ سکیورٹی انسٹیٹیوٹ (RUSI) میں سابق برطانوی سربراہ، ٹونی بلیئر نے جوگفتگو کی، اس سے تصدیق ہوتی ہے کہ (1) انہوں نے تاریخ سے کوئی سبق نہیں سیکھا بلکہ (2) ثابت شدہ حقائق سے انکار کی اپنی پرانی پالیسی پر قائم رہتے ہوئے انھیں مسلسل اس چیز سے بدلتے رہے، جس کے لیے وہ پوری دنیا میں مشہور یا بدنام ہیں، یعنی مکمل جھوٹ کے ساتھ آدھی سچائیوں کو آمیز کرنا۔ ذراان جھوٹے دعووں کو یاد کریں، جن کے ذریعے انہوں نے برطانیہ کو عراق جنگ کے لیے للچایاتھا۔ برطانیہ…

مزید پڑھیں

نعیم ثاقب بروز منگل سہ پہر ساڑھے تین بجے کال آئی لالہ!تیار رہیں ملتان جانا ہے۔ بلاول بھٹو سے ملاقات ہے۔ایک رات ٹھہریں گے شاید بہاولپور کا بھی پروگرام بن جائے کل واپس آجائیں گے۔ انہوں نے ہمیشہ کی طرح بغیر کچھ سنے سارا پروگرام بتا دیا۔کیونکہ برادرعزیز ہمدم دیرینہ، رفیق قدیم امتنان شاہد کو معلوم تھا کہ میں کہیں جانے اور سفر کرنے کے معاملے میں انتہائی سست ہوں۔میری کوشش ہوتی ہے کہ کہیں جانا جھوٹ ہی ہو جائے۔ اس لیے مجھے بولنے کا موقع دیے اور کوئی عذر سنے بغیر شیڈول سے آگاہ کر دیا۔ خیر اس مرتبہ…

مزید پڑھیں

خیر محمد بدھ قیام پاکستان کے وقت قائداعظم محمد علی جناحؒ نے خارجہ پالیسی کے خدوخال بیان کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ پاکستان کی سب ممالک سے دوستی ہوگی اور کسی سے دشمنی نہیں ہوگی Friendship with all and enmity with none تمام ہمسایہ ممالک اور اسلامی ممالک سے بہترین تعلقات قائم ہوں گے۔ جب پاکستان نے اقوام متحدہ کی ممبر شپ کے لیے درخواست دی تو اس وقت برادر اسلامی ملک افغانستان نے پاکستان کی ممبر شپ کی مخالفت کی۔ پاکستان نے ہمیشہ اپنے ہمسایوں افغانستان، ایران کے ساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھایا۔ لیاقت علی خان کے زمانے میں…

مزید پڑھیں

سلمیٰ اعوان شہر کی مرکزی شاہراہ پربلندوبالا درختوں سے گھری بوسیدگی کی طرف تیزی سے سفر کرتی کلاسیکل طرز کی عمارتوں کا چھوٹا سا جھنڈ آج بھی اسی انداز میں کھڑا تھاجیسا ہم اِسے اسّی نوّے کی دہائی میں دیکھتے آئے تھے۔ اک ذرا رکی تھی کہ اس ابرآلود سہ پہر نے بہت کچھ یاد دلایا تھا۔سامنے برآمدے سے آگے کمرے میں قاضی جاوید بیٹھتے تھے۔رُخ بدل کر تھوڑا آگے جانے پراحمد ندیم قاسمی کے کمرے تھے۔پشت کی سیڑھیاں چڑھ کر ڈاکٹر یونس جاوید سے ملاقات ہوتی تھی۔ ڈاکٹر تحسین فراقی کی خدمات کا بھی ادارہ احسان مند ہے۔ ہریالیوں…

مزید پڑھیں

افضل عاجز والدین پٹیالہ سے ہجرت کر کے لاہور نکلے تو ہجرت کے اس سفرنے ان کے اندر ایک اداسی بھر دی جو راگ دیس کی شکل میں ان کے ساتھ ساتھ رہی پٹیالہ میں استاد امانت علی خان اور فتح علی خان پٹیالہ والے ان کے کلاس فیلو تھے موسیقار وزیر افضل بتایا کرتے تھے دونوں بھائیوں سے دوستی کی وجہ سے میں نے انہیں ریاضت کے طویل عرصے تک سنا ایسا بھی ہوتا تھا کہ دونوں بھائی گھنٹوں ریاض کر رہے ہیں اور میں اکیلاسامنے بیٹھا سن رہا ہوں۔ وزیر افضل موسیقی کے ربابی گھرانے سے تعلق رکھتے…

مزید پڑھیں

سردارآصف احمدعلی افغانستان میں طالبان کی حکومت اب بن چکی ہے اور یہ حکومت کا ہونا ناگزیر اور لازمی تھا کیونکہ ایک آئینی اور قانونی خلا موجود تھا اس لئے طالبان نے ایک عبوری حکومت بنائی ہے جس کی وجہ بھی سمجھ میں آتی ہے کہ ایک قانونی خلا ختم ہو اور حکومت کے معاملات کو چلایا جا سکے۔ اب جو حکومت بنی ہے اس میں طالبان نے اپنے اندرونی معاملات طے کر لئے ہیں۔ نظریہ آ رہا ہے کہ اصل اقتدار ان قائدین کے ہاتھ میں رہے گا جو کہ تحریک طالبان کے بانیوں میں سے تھے اور جنہوں…

مزید پڑھیں

سید سجاد حسین بخاری چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری جنوبی پنجاب کا 2ہفتے کا دورہ مکمل کرکے واپس چلے گئے ہیں مگر اس وقت پورے جنوبی پنجاب کی دونوں بڑی سیاسی جماعتیں مقامی قیادت سے یہ سوال کررہی ہیں کہ بلاول بھٹو کا دورہئ جنوبی پنجاب کیسا رہا اور ہماری جماعت سے کون اور کتنے لوگ گئے اور ان سب کا سیاسی قدکاٹھ کیا تھا؟ یہی سوال پاکستان مسلم لیگ اور تحریک انصاف کی مرکزی قیادت جنوبی پنجاب کی مقامی قیادت سے کررہی ہے۔ 2دن قبل پاکستان تحریک انصاف نے اپنے ایک پرانے رفیق اور میلسی کے بااثر خاندان…

مزید پڑھیں

ممبئی :  بین الاقوامی  شہرت یافتہ پاکستانی کامیڈین عمر شریف کی ناسازطبیعت پر بالی وڈ میں بھی  تشویش کی لہر دوڑ گئی۔  نامور کامیڈین جونی لیور کی جانب سے عمر شریف  کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے معروف کامیڈین و اداکار جانی لیور جو مزاح میں  ثانی نہیں رکھتے ، اوراکثر پاکستانی فنکاروں کے بارے میں  اپنے خیالات کااظہار کرتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں   جونی لیور نے ایک ویڈیو پیغام میں کامیڈی کنگ  عمر شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی  صحت یابی  کیلئے دعا کی ہے

مزید پڑھیں

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے کابل کے لیے فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا، آئندہ ہفتے اسلام آباد سے چارٹرڈ فلائٹ کابل روانہ ہوگی۔ ترجمان پی آئی اے عبداللہ کے مطابق پی آئی اے کی پہلی پرواز آئندہ ہفتے کابل روانہ ہوسکتی ہے۔ چارٹرڈ پروازوں کی بحالی کے حوالے سے افغان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کو لینڈنگ کے لیے اجازت کی درخواست کی ہے۔ پی آئی اے کابل فلائٹ آپریشن کے لیے تیاریاں کر رہی ہے۔ عالمی میڈیا میں پی آئی اے فلائٹ آپریشن سے متعلق من گھڑت خبریں سامنے آنے پر…

مزید پڑھیں

لاہور: صاف پانی ریفرنس میں شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کی جائیدادیں قرق کرلی گئیں۔ صاف پانی ریفرنس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب  شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد کی جائیدادیں قرق کرلی گئیں جب کہ اس حوالے سے رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرادی گئی ہے، عدالت نے دیگر شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر دلائل طلب کرنے کے بعد کارروائی 23 ستمبر تک ملتوی کردی۔ نیب تفتیشی ٹیم نے شہباز شریف کے داماد عمران علی یوسف اور بیٹی رابعہ عمران کی جائیداد قرقی کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جس میں کہا گیا ہے کہ میسرز…

مزید پڑھیں