پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک ٹی ٹورنامنٹ کے اختتام پر سیریز کرانے کا اعلان کیا ہوا ہے۔پی سی بی نے ورلڈ الیون اور سری لنکا کے خلاف سیریز کے بعد ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان پر نظریں جمائی ہوئی ہیں لیکن تاحال اس سیریز کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی ہے۔ابتدائی طور پر سیریز پاکستان کے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کے اختتام پر کرانے کا اعلان کیا گیا تھا جو کہ 23 نومبر کو ختم ہوگا لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی دستیابی اور ٹورنامنٹ کی وجہ سے سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل دینے میں…
Author: Daily Khabrain
اسلام آباد(ویب ڈسک)چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ جہانگیر ترین کی نااہلی کے لیے دائر درخواست کی سماعت کررہا ہے، سماعت کے دوران جہانگیرترین کے وکیل سکندر بشیر مہمند نے دلائل میں کہا کہ ایپلٹ اتھارٹی نے تمام فریقین کوسنے بغیرفیصلہ دیاتھا، لاہورہائی کورٹ نے ٹیکس کے معاملات ایپلٹ اتھارٹی کوواپس بھجوادئیے ہیں، ان کے موکل پرالزام ہے کہ انہوں نے اپنی آف شورکمپنی اپنے گوشواروں میں ظاہر نہیں کی، جہانگیرترین نے اپنا کوئی اثاثہ نہیں چھپایا عدالت کوآف شور کمپنی سے متعلق مکمل تفصیل دوں گا۔چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ جہانگیرترین…
لاہور (خصوصی رپورٹ) تھیٹر اور فلم کی اداکارہ صائمہ خان نے ایک عرصہ تھیٹر ڈراموں سے دور رہنے کے بعد دوبارہ سٹیج ڈراموں میں کام کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق صائمہ خان نے دوبارہ سے اسٹیج ڈراموں میں کام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، گھریلو مصروفیات کے کچھ عرصے کے لیے اسٹیج ڈراموں میں کام کرنے کا وقفہ لیا لیکن اب نومبر2017ءسے دوبارہ اسٹیج ڈراموں میں جلوہ گر ہونگی جس کے لیے اب ریہرسل بھی شروع کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے تھیٹر کا کام بھی فائنل ہو جائے گا جہاں پر میں پرفارم کرونگی۔
مکة المکرمہ (خصوصی رپورٹ) سعودی حکومت نے غلاف کعبہ کوآگ اور گولی سے نقصان پہنچنے سے بچانے کے لیے خصوصی اقدام کرنے کیلئے تیاری شروع کردی ہے۔ مکہ مکرمہ کی ام القری یونیورسٹی میں ماہرین کی ایک ٹیم غلافِ کعبہ (کِسوہ) میں آرامڈ فائبرکیولر کو شامل کرنے پر غور کر رہی ہے تا کہ کعبے کا غلاف شدید گرمی میں بلند درجہ حرارت ، پھٹ جانے اور بھاری بوجھ کے امکانات کو برداشت کر سکے۔عرب خبررساں ادارے کے مطابق امورِ حرمین شریفین کی پریذیڈنسی کی ویب سائٹ کے مطابق غلاف کعبہ سے متعلق کنگ عبدالعزیز کمپلیکس کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر…
ٓ اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دئیے۔ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے توہین عدالت کیس میں نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے تھے ۔ عمران خان نے الیکشن کمیشن کے اس عمل کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی جس پر فیصلہ سناتے ہوئے ٓاسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دئیے
اسلام آباد(ویب ڈسک ) میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا کہ 2013میں پاکستان کوخطرناک ترین ملک قراردیا جاتا تھا، حکومتی اصلاحات کے باعث ملکی معیشت بہت بہتر ہوئی ہے اور آج پاکستان کا شمار سرمایہ کاری کے لحاظ سے چوٹی کے 5 بہترین ممالک میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں لوگ پاکستان کی معاشی بہتری کی تعریف کر رہے ہیں لیکن ایک بیڑا غرق اور ستیاناس بریگیڈ ہے جس کے سربراہ عمران خان ہیں، اس ستیاناس بیڑہ غرق بریگیڈ کو سب کچھ مختلف نظر آتا ہے اور یہ بریگیڈ پاکستان کا منفی…
چیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹر میں اجلاس ہوا جس میں نیب کے ہیڈ کوارٹرز ڈویڑن کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر چیرمین نیب نے کہا کہ نیب ہیڈ کوارٹرز بلڈنگ کی تعمیر کے لیے 500 ملین روپے مختص کیے گئے اور بلڈنگ 870 ملین روپے میں مکمل ہوئی، بلڈنگ کی تعمیر کے معاملے کی انکوائری کرائی جائے گی۔پاناما پیپرز میں شامل تمام ا?ف شور کمپنیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، چیرمین نیبچیرمین نیب نے کہا کہ نیب کا انٹرنل آڈٹ ہوچکا ،2015-2016 کا ایکسٹرنل آڈٹ ہوگا، ہر شہری بدعنوانی کے خاتمے…
اسلام آباد( خصوصی رپورٹ)مسلم لیگ ن میں تقسیم یا سابق وزیر اعظم نواز شریف کو احتساب عدالت سے سزا کی صورت میں قومی اسمبلی کو قبل از وقت تحلیل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔نواز شریف ، اسحاق ڈار اور دیگر کو سزا کی صورت میں صدر ممنون حسین سے سزا معاف کروانے کی تجویز بھی زیر غور ہے جیسے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں اس وقت کے صدر آصف زرداری نے سابق وزیر داخلہ رحمن ملک کی سزا معاف کی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ شریف فیملی کو ٹوٹ پھوٹ اور تقسیم سے بچانے کے لئے ہی سابق…
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر سندھ محمد زبیر نےکہا ہے کہ نوازشریف کی نااہلی نہیں بنتی تھی سپریم کورٹ کے فیصلہ سے اتفاق نہیں کرتا نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف پارٹی سے علیحدہ ہوئے تو پارٹی ختم ہوجائے گی دبئی میں ہزاروں پاکستانیوں کے پاس اقامے ہیں۔
اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دوٹو ک الفاظ میں کہاہے کہ پاکستان سے نہہی ڈو مور کا مطالبہ کیاگیا ہے اور ر نہ ہی ہم ایسے کسی مطالبے پر عمل کریں گے، امریکہ اور بھارت سیت ہر ملک سے برابری کی سطح پر تعلقات بنانا چاہتے ہیں ،دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ دنیا کےلئے مثال ہے، بھارت پاکستان کے لئے بڑا خطرہ ہے، اسکے ہمارے بارے میں عزائم ناپاک ہیں، ہم ان کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں، بھارت سے بات چیت پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے مگر برابری کی سطح پر،افغانستان میں موجود دہشت…