کراچی(آئی این پی)پاکستان میں ٹیلنٹ کی تلاش کے لئے چار سابق غیر ملکی کرکٹرز کراچی پہنچ گئے ، چاروں کھلاڑی آج سے پاکستانی کرکٹرز کے ٹرائل لیں گے ۔ پاکستان میں نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لئے چار سابق غیر ملکی کرکٹر کراچی پہنچ گئے ۔ جونٹی رہوڈز ، ڈیمن مارٹن ، اینڈی رابرٹس اور ڈینی موریسن دبئی سے کراچی پہنچے ۔ چاروں کرکٹرز پاکستان میں ایک ہفتہ قیام کریں گے اور آج سے پاکستانی کرکٹرز کے ٹرائل لیں گے ۔ ٹرائل کے بعد مختلف ٹیمیں بنا کر میچز بھی کھیلے جائیں گے ۔ کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جونٹی رہوڈز کا کہنا تھا کہ پاکستان محفوظ ملک ہے ، امید ہے جلد انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان واپس آئیگی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے ایسا ٹیلنٹ تلاش کرلیں گے جو پوری دنیا کو چونکا دے ۔ جونٹی رہوڈز کا مزید کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں فیلڈنگ اہم کردار ادا کرتی ہے ، جونٹی روڈز ایک ہی تھا اور ایک ہی کافی ہے ۔ اینڈی رابرٹس کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز فاسٹ بولرز کی سرزمین ہیں ، وسیم اکرم اور وقار یونس جیسے کھلاڑیوں کا کوئی نعم البدل نہیں ۔
All posts by Daily Khabrain
ہم نان سرائیکی 67فیصد
اشرف قریشی …. بحث و نظر
1966-67ءمیں کچھ تعلیمی شعبے سے تعلق رکھنے والے حضرات نے حسن پروانہ میں موجود سرکاری سکول میں بیٹھ کر کچھ اہم فیصلے کئے جس میں سرائیکی لفظ کو زبان کا نام دے کر کلچر کونسل تشکیل دی گئی جو بعد میں سرائیکی ادب زبان کے بعد صوبے کے قیام پر پہنچ گئی اور اسی دوران ان حضرات نے جن کے نام اور کام سے خطے کے سب لوگ واقف ہیں بھارتی خفیہ ایجنسی سے رابطے بڑھانے اور بھارت اور افغانستان میں پاکستان دشمن سرکاری ایجنسیوں سے تعارف اور امداد طلب کی۔ انہوں نے جن کے نام تحریر کرنا ضروری نہیں، بھارت کے دورے شروع کر دیئے اور وہاں پر سرائیکی کانفرنسیں منعقد ہونے لگیں۔ آکاش وانی نے ان لوگوں کو خوب اچھالا اور پھر 2002ءکے الیکشن کے بعد انہوں نے علاقے کے وڈیروں ‘ جاگیرداروں‘ سرمایہ داروں‘ سرداروں کو اپنے ساتھ ملا کر ان کی خطے میں حاکمیت اور جاگیرداری جاری رکھنے کیلئے سرائیکی صوبے کی حمایت کے ساتھ حکومت میں شامل تعصب نسل اور نسل پرستی کے حامی افراد کو ساتھ ملایا۔یہ ملتان کی شناخت کو ختم کرنے کیلئے جو دنیا بھر میں اپنی پہچان رکھتا ہے، کی سازش ہے۔ 1965ءکی جنگ میں بھارت کو ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا تو انہوں نے سندھ، بلوچستان، جنوبی پنجاب کے علاوہ مشرقی پاکستان میں اپنے ایجنٹوں کو لسانی، نسلی اور رنگ ونسل کے نام پر انتشار پھیلانے کا کام ذمہ لگایا۔ 1971ءمیں یہ سازش کامیاب ہوئی اور مشرقی پاکستان الگ ہوگیا ۔ اسی طرز پر باقی پاکستان میں کام شروع ہے جس کو خطے کے لوگ ناکام بناتے ہیں۔ سندھ، بلوچستان اور صوبہ خیبرپختونخوا میں موجود گاندھی کے پیروکار کھلم کھلا ملک کیخلاف ہرزہ سرائی میں مصروف ہیں جن کےخلاف محب وطن حلقے جدوجہد میں مصروف ہیں۔ ان قوتوں کےخلاف یہ حضرات زہر اگلتے رہتے ہیں۔
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ لسانی تعصبات کو ہوا دے کر فسادات کروائے اور اس مقصد کیلئے اپنی پوری طاقت استعمال کی۔سابق صدر آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی نے باحیثیت وزیراعظم سرائیکی صوبے کی مکمل سرپرستی کی اورسازش کو پورا کرنے کیلئے لسانی اور نسلی صوبے بنانے کا اعلان کر دیا جس پر پورے پنجاب میں قائد سرائیکی صوبہ یوسف رضا گیلانی وزیراعظم کے جہازی پینا فلیکس اور بینرز آویزاں ہوگئے۔ پورے شہر میں خوف وہراس پیدا ہوگیا اور لوگوں نے ان زہریلے بینروں کو اتار کر نذر آتش کر دیا اور پھر وزیراعظم یوسف رضا گیانی کی فیملی کے تمام لوگ ضمانتیں ضبط کر بیٹھے۔
یہ وہ حقائق ہیں جن کو کوئی چیلنج نہیں کرسکتا۔ ان سرائیکی تنظیموں نے اپنی سرگرمیوں کو روزنامہ خبریں کے کھاتے میں ڈالنا شروع کر دیا جس کی وجہ سے ”خبریں“کا قومی امیج مجروح ہوا، ان لوگو ںنے جو بھی قدم اٹھایا علاقے کی عوام نے ناکام بنا دیا۔ زبان، رنگ ونسل کسی قوم کی شناخت، ثقافت، تہذیب نہیں ہوسکتی۔ قوم ہمیشہ ملک، مذہب اور دین سے بنتی ہے ان لوگوں نے ہمیشہ خطے کی آبادی کے حقوق کا رونا رویا لیکن صدر پاکستان‘ وزیراعظم‘ وزیرخارجہ‘وزیر خزانہ‘ وزیر خوراک وزراعت ‘ وزیر دفاع اور مواصلات داخلہ سمیت چیف جسٹس آف پاکستان‘ وزیراعلیٰ‘ گورنر ہر اعلیٰ عہدہ خطے کے سیاستدانوں کو حاصل ہوا جنہوں نے خطے کا استحصال کیا، ہمیشہ پنجاب کے بڑا صوبہ ہونے کا شکوہ کیا گیا۔ آج بھی بھارت میں پا کستان سے بڑا صوبہ موجود ہے وہاں کبھی رنگ ونسل زبان کی بنیاد پر تقسیم نہیں ہوئی، یہ صرف پاکستان میں روایات بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ہم نے فوری طور پر جنوبی پنجاب کی تمام بڑی مذہبی، سیاسی اور کاروباری حلقوں کی آل پارٹیز کانفرنس ملتان میں منعقد کی جس میں تمام سرائیکی تنظیمیں شریک ہوئیں اور با لآخر لسانی‘ نسلی صوبے کےخلاف متفقہ قرارداد سرائیکی خطے کے لوگوں کی ترجمان کے طور پر منظور ہوئی جو میں نے خود پیش کی اس موقع پر سرائیکی کے تمام لیڈر موجود تھے۔ اچھا یہ اپنے آپ کو سرائیکی کہتے ہیں‘ اس پر ہمیں کیا اعتراض ہے۔ دھمکی ہمیں دیتے ہیں‘ خطے سے نکال دیں گے‘ واپس ہندوستان جانا ہو گا۔ جنوبی پنجاب میں بے بسی‘ غربت‘ بے چارگی کا عالم یہ تھا جب پاکستان قائم ہوا تو ملتان میں مسلمانوں کی صرف تین دکانیں تھیں ہر چیز پر ہندو‘ سکھ قابض تھے۔ ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دے کر ہجرت کی‘ کلمے اور اسلام کے نام پر آج ہمیں دشمن بن کر ڈرایا جاتا ہے۔ جنوبی پنجاب میں ریکارڈ کے مطابق 67فیصد لوگ سرائیکی یا ملتانی زبان نہیں بولتے لیکن جھگڑا زبان کا نہیں غلط سوچ‘ بیمار ذہن اور مردہ ضمیری کا ہے۔ سرائیکی کے لیڈر قوم کا دعویٰ کرتے ہیں جس میں زبان بولنے کو بنیاد بنایا جاتا ہے۔ ہم اس مسئلے میں بولنے کی بجائے اپنے آپ کو مسلمان‘ پاکستانی اور ملتانی کا دعویٰ کرتے ہیں۔ سرائیکی کے نام پر ان کے مرحوم قائد اور دیگر حضرات نے جب بھی عوام کے پاس گئے انہوں نے انہیں جوتے مارے، چند سو ووٹ عطا کئے۔ سرائیکی کے نام پر جاری ہونے والے اخبارات‘ ٹی وی چینل ادارے عوام کی توجہ حاصل نہ کر سکے‘ ناکام ہوئے۔ عربی زبان اور آقائے علیہ السلام کو عربی قرار دیتے ہیں جو گناہ کبیرہ ہے۔ آپ تمام کائنات جہانوں کیلئے تشریف لائے‘ زبان اور علاقے تک محدود نہیں۔ یہ تنگ نظر لوگ ہیں جو لڑوانا چاہتے ہیں‘ ان کے جتنے بھی گروپ ہیں وہ اپنے آقاﺅں سے فنڈنگ تک محدود ہیں‘ عوام میں کوئی جڑ نہیں۔
اسلم اکرام زئی صاحب نے ایک محترمہ کو اپنے مضمون میں دھریجی تحریر کیاجس پر انہوں نے سخت برا مناتے ہوئے تردید کی ہے۔ یہی سب سے بڑا جواب ہے ان حضرات کیلئے جو خود بھی سرائیکی بنتے ہیں اور ہمیں بھی بنانا چاہتے ہیں۔ یہ صاحبان سرائیکی کبھی ملک‘ خطے اور عوام کیلئے جدوجہد نہیں کرتے‘ ایک ظلم خواجہ فرید کی دھرتی قرار دے کر کرتے ہیں جبکہ یہاں پر شیخ الاسلام بہاﺅالدین زکریاؒ‘ شیخ المشائخ فریدالدین مسعودؒ‘ حضرت سید موسیٰ پاک شہیدؒ‘ اوچ شریف کے عظیم مشائخ حضرت عبدالرشید حقانیؒ‘ سید یوسف شاہگردیزؒ‘ شاہ رکن الدین عالمؒ سمیت بےشمار بزرگان اسلام کی آخری آرام گاہیں موجود ہیں۔ یہ عجب تماشا ہے سرائیکی کو زندگی اور موت کا مسئلہ قرار دیتے ہیں‘ ستر فیصد آبادی پر اپنی مرضی مسلط کرنا چاہتے ہیں جبکہ باقی ماندہ لوگ بھی اس لقب کو پسند نہیں کرتے۔ یہ چند مٹھی بھر حضرات غیروں کا کھیل عرصہ دراز سے کھیل رہے ہیں۔ حیرت کا مقام ہے روزنامہ خبریں ملتان سے لگتا ہے کہ سب سے بڑا مسئلہ یہی ہے۔ آج کل سرائیکی ٹولے کےخلاف خبریں شائع نہیں ہو رہیں‘ ہمارے مو¿قف شائع نہ کرنے سے صوبہ نہیں بنے گا‘ یہ حضرات دلیل تسلیم نہیں کرتے‘ مرنے مارنے پر تیار رہتے ہیں۔ مسلح افراد کی حفاظت میں یہ کس کو دھوکہ دینا چاہتے ہیں۔ جنوبی پنجاب زندہ جاوید مجاہدوں کی دھرتی ہے یہاں کوئی غیرملکی سازش کامیاب نہیں ہو گی۔ امید ہے ہماری گزارش بھی شائع ہو گی۔ ضیاشاہد صاحب کا مقام اور مرتبہ لوگوں کے دلوں پر ہے‘ یہ کبھی وطن فروشوں کا ساتھ نہیں دیں گے۔٭٭
لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ ،دشمن کی چوکیاں تباہ
راولپنڈی(ویب ڈیسک)پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے دوسری جانب آزاد کشمیر میں بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کے سرجیکل اسٹرائیک کی سختی سے تردید کی ہے۔پاکستان نے جوابی کاروائی میں بھارت کا جانی نقصان کے ساتھ ساتھ 3اہم پوسٹیں بھی تباہ کر دی گئیں ،بھارت کا سپلائی روٹ تباہ کر دیا گیا ۔پاکستان نے آئندہ بھی بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہے ۔عسکری ذرائع کے مطابق بھارت کو جانی نقصان بھی اُٹھا نا پڑا ہے ،بھارت کا مین سپلائی روٹ بھی تباہ کر دیا گیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ”آئی ایس پی آر“ نے لائن آف کنٹرول کے دوسری جانب آزاد کشمیر میں سرجیکل اسٹرائیک کے بھارتی دعوو¿ں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کوئی سرجیکل اسٹرائیک نہیں کی گئی بلکہ بھارتی فوج نے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کا بلااشتعال فائرنگ کوسرجیکل اسٹرائیک قراردینا سچائی کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا ہے، بھارت کی جانب سے مشتبہ حملہ آوروں کے لانچ پیڈ کا ذکر بھی جھوٹ پر مبنی ہے۔ پاکستانی سرزمین پرسرجیکل اسٹرائیک کی گئی تو سخت جواب دیا جائے گا۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نےنجی نیوزچینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کا دعوٰی بالکل غلط ہے، بھارت کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ اپنی عوام کو تسلی دینے کی کوشش ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کسی خوش فہمی میں نہ رہے، مستقبل میں بھی اگر بھارت نے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی تو اسے بھرپور جواب دیا جائے گا، پاک فوج سرحدوں پر پوری طرح نظر رکھے ہوئے ہے۔
نئی دلی(ویب ڈیسک) بھارت کے ڈی جی ایم او لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا دعویٰ کیا ہے۔بھارت کے ڈی جی ایم او لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ کا بھارتی میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پاکستان پر روایتی الزام تراشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات ہمیں اطلاع ملی کی لائن آف کنٹرول پر آزاد کشمیر کی جانب سے کچھ تخریب کاروں نے جموں وکشمیر میں داخل ہو کر بھارتی فوج پر حملہ کرنے کے لئے پوزیشنیں لے رکھی ہیں جس پر بھارتی فوج کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کی گئی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارتی فورسز کے آپریشن میں اہم ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جس میں در انداز اور ان کے سہولت کار بھی شامل ہیں۔بھارت کے ڈی جی ایم او کا کہنا تھا کہ انہوں نے ساری صورت حال سے اپنے پاکستانی ہم منصب کو آگاہ کیا اور انہیں بتایا کہ مستقبل میں بھارت کا اس قسم کا آپریشن جاری رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے لیکن بھارتی افواج سرحدی صورت حال پر نگاہ رکھے ہوئے ہے۔دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بھارت کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپریشن نہیں بلکہ کراس بارڈر فائرنگ تھی جس کا اسی طرح بھرپور جواب دیا گیا۔
کسان اتحاد کا دھرنا ختم 5میں سے 3مطالبات منظور آج شام 6بجے وزیراعلیٰ سے ملاقات
لاہور (سٹی رپورٹر) کسان اتحاد اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب‘ حکومت نے 5میں سے 3مطالبات تسلیم کر لئے جبکہ باقی 2مطالبات کا فیصلہ آج وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے بعد کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق کسان اتحاد نے اپنے مطالبات کے حق میں دوسرے روز بھی مال روڈ پر احتجاجی دھرنا جاری رکھا۔ رات گئے مذاکرات کے بعد کسان اتحاد کی مرکزی قیادت کو رہا کر دیا گیا اور کسان اتحاد کی طرف سے حکومت کے سامنے 5مطالبات رکھے گئے جس میں سے حکومت کی جانب سے 3مطالبات منظور کر لئے اور باقی 2مطالبات کا فیصلہ آج وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے ملاقات کے بعد کیا جائے گا۔
سلمان خان کا پاکستانی اداکاروں کے حق میں اہم بیان
ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی اداکاروں کی فلمیں ریلیز کرنے کی اجازت دی جائے۔تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ کے حقیقی سلطان کروڑوں دلوں کی جان سپراسٹار سلمان خان پاکستانی اداکاروں کے حق میں بول پڑے اور کہا کہ پاکستانی اداکاروں کو فلموں میں کام کرنے دیا جائے۔سپراسٹار سلمان خان نے انتہاپسند تنظیم کے رہنما راج ٹھاکرے کو فون کیا اور کہا کہ پاکستانی اداکار فواد خان اور ماہرہ خان سمیت دیگر پاکستانی اداکاروں کی فلمیں ریلیز کرنے کی اجازت دی جائے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی قوم پرست جماعت مہاراشٹرا نونرمن سنہا نےشاہ رخ خان اور کرن جوہر کو پاکستانی اداکاروں کےساتھ کام کرنے پر دھمکیاں دی تھیں۔شالینی ٹھاکرے نےتمام فلم پروڈیوسرز کو وارننگ دی تھی کہ وہ پاکستانی اداکاروں کو فلموں میں کاسٹ نہ کریں ایسا کرنے پر ان کو اس کی بھاری قیمت چکانی ہوگی۔
پاکستان کی نئی نسل وطن کو بلندیوں پرلے جائےگی، آرمی چیف
راولپنڈی( ویب ڈیسک ) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ہماری نوجوان نسل باصلاحیت ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک کی نئی نسل پاکستان کو بلندیوں پر لے جائےگی۔جنرل ہیڈ کوارٹرزراولپنڈی میں آرمی پبلک اسکول اورکالجزکے طلبہ و طالبات کو ایوارڈزدینےکی تقریب منعقد ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل راحیل شریف تھے۔ آرمی چیف نے فیڈرل بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو ایوارڈز سے نوازا۔تقریب سے خطاب کے دوران جنرل راحیل شریف نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل باصلاحیت، خوشحال، روشن اورمحفوظ پاکستان کی ضامن ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک کی نئی نسل پاکستان کو بلندیوں پرلے جائے گی، نوجوان پاکستان کواپنی محنت اورجذبےسےترقی کی منازل تک پہنچائیں گے، ہمیں اپنے نوجوانوں پر فخرہے اورتعلیمی اداروں کو طلبہ کی کردار سازی پر توجہ دینا ہوگی۔
مسوڑھوں کے امراض
ڈاکٹر نوشین عمران
مسوڑھے دانتوں کے گرد قمیض کے کالر کی طرح ہوتے ہیں اور جبڑے کی ہڈی کو ڈھانپ لیتے ہیں۔ ہر دانت مسوڑھوں کے نیچے موجود ہڈی سے جڑا ہوتا ہے۔ دانت اور ہڈی کے جوڑ پر باریک ریشے دانت کو مضبوطی سے جوڑے رکھتے ہیں۔ صحت مند مسوڑھے ریشوں کو اصلی حالت میں رکھتے ہوئے دانتوں کی مضبوطی بڑھاتے ہیں۔ عموماً آپ دیکھیں گے کہ بوڑھے افراد کے دانت لمبے نظر آتے ہیں۔ اس کی وجہ عمر کے ساتھ مسوڑھوں کا سکڑ جانا اور اوپر کی جانب کھنچنا ہے جس وجہ سے دانت پہلے سے لمبے نظر آتے ہیں البتہ ضروری نہیں کہ عمر کے ساتھ مسوڑھے کمزور ہوں۔
مسوڑھوں کی بیماری اور کمزور ہوجانے کی ایک وجہ ”پلاک“ ہے۔ پلاک سفید رنگ کا مادہ ہے جو دانت کے گرد جمع ہوجاتا ہے پلاک میں بیکٹیریا یا جراثیم جمع ہوسکتے ہیں اس سے ایسے کیمیکل بنتے ہیں جو مسوڑھوں کو کمزور کردیتے ہیں۔ ان میں سوزش پیدا کرتے ہیں اور درد کا باعث بھی بنتے ہیں۔ وقت کے ساتھ مسوڑھے کمزور ہوجاتے ہیں اور اپنی جگہ چھوڑ دیتے ہیں جن سے پیدا ہونے والی خالی جگہ پر مزید پلاک اکٹھا ہونے لگتا ہے اور یوں مرض بڑھتا جاتا ہے۔ تارتارپاکیلکولس ایسا پلاک ہے جس میں تھوک یا خوراک سے معدنیات مل کر اسے سخت کردیں۔ مسوڑھوں کو تیزی سے کمزور کرتا ہے۔ اس کی موجودگی میں دانتوں کی صفائی مشکل ہوجاتی ہے۔
مسوڑھوں میں ہونے والی بیماریاں دو طرح کی ہیں۔ ”جنجی وائٹس “ جو مسوڑھے پر براہ راست اثر کرتی ہے اور مسوڑھے کے کالر کو خراب کرتی ہے۔ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے۔ یہ مسوڑھوں کی سوزش کا نام ہے۔ مسوڑھے سوج جاتے ہیں ‘سرخ رہتے ہیں‘ درد کرتے ہیں‘ ان سے اکثر خون بہتا ہے‘ ہر بار برش کرنے پر تکلیف کم ہونے کے بجائے بڑھ جاتی ہے‘ کھانے اور چبانے میں بھی مشکل ہوتی ہے۔ دوسری بیماری پیریو ڈونائٹس ہے جو مسوڑھوں کی سوزش کے ساتھ اس کے نیچے موجود ریشوں پر بھی اثر کرتی ہے۔ ریشوں کے بعد اگلی باری ہڈی کے کمزور پڑنے اور گھلنے کی ہوتی ہے جس سے دانت ڈھیلے ہوکر گر پڑتے ہیں۔ اس میں مسوڑھے درد کرتے ہیں‘ کھانا یا چبانا مشکل ہوجاتا ہے۔ دانت ہلنے لگتے ہیں‘ مسوڑھوں سے ریشہ یا پیپ آنے لگتا ہے‘ سانس اور منہ سے بو آتی ہے‘ دانت ڈھیلے ہونے سے منہ کی شکل بھی بدلی بدلی نظر آتی ہے۔
اکثر برش کرنا مزید درد کا باعث بنتا ہے اس لئے لوگ برش کرنا چھوڑ دیتے ہیں لیکن برش کرتے رہنے سے ہی جما ہوا پلاک صاف ہوگا اور مسوڑھے اصلی حالت میں آئیں گے۔ اگر پلاک نظر نہ آئے لیکن مسوڑھے سوزش کی علامات ہوں تو بہتر ہے ماﺅتھ واش کا استعمال دن میں تین چار بار کریں۔ اس کے لئے اینزی کلور‘ لسئرین‘ کولگیٹ‘ پروٹیکٹ یا نیفلیسم ماﺅتھ واش استعمال کریں۔ اگر یہ دستیاب نہ ہو تو پانی میں ڈسپرین کی گولی ڈال کر اسے ماﺅتھ واش کے طور پر استعمال کریں۔
٭٭٭
عمران خان کاحکومت بارے ایسا اعلان کہ سب ششدر رہ گئے
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان بھارت کشیدگی کے پیش نظر سیاسی ماحول میں کشیدگی کم کرنے کیلئے وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپوزیشن جماعتوں کی قیادت سے رابطے قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان آئندہ چند دنوں میں مشترکہ اجلاس میں بھارتی جارحیت کے خلاف پوری قوم کے متحد ہونے کا مشترکہ اعلامیہ جاری کئے جانے کا امکان ہے۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی جارحیت کے خلاف مسلح افواج کی پشت پناہی کے بارے میں قراردادیں منظور کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے طرزعمل میں تبدیلی ہوئی ہے، انہوں نے بھارتی جارحیت کے خلاف حکومت کے ساتھ کھڑا ہونے کا عندیہ دیاہے۔ عمران خان بھی اسٹیبلشمنٹ کے تیور بھانپ گئے ہیں لہذا انہوں نے بھی 30 ستمبر 2016کو رائے ونڈ مارچ کو اڈا پلاٹ تک محدود رکھنے کی کمٹمنٹ دے دی ہے۔ جبکہ حکومت پنجاب نے عمران خان کو 30 ستمبر 2016کو اڈا پلاٹ میں جلسہ منعقد کرنے کی اجازت دیکر سیاسی ٹمپریچر کم کردیا ہے۔ تحریک انصاف اپنے اندرونی انتشار کی وجہ سے بھی پریشان کن صورتحال سے دوچار ہے۔ جسٹس وجیہہ الدین کے تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرنے سے پارٹی کو شدید دھچکا لگا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے لندن میں اپنا قیام مزید ایک روز کیلئے بڑھا دیا ہے۔ وہ منگل کو سیاسی منظر پر ایک طاقتور لیڈر کے طور پر ابھریں گے۔ وہ اکتوبر 2016کے اوائل میں سیاسی بحرانوں سے نکلنے کی نوید سنائیں گے۔ وہ اہم فیصلوں کا اعلان کریں گے جن سے ملک کے سیاسی رخ کا تعین ہوجائیگا۔
وزیراعظم/ رابطہ فیصلہ
بھارتی بری ، بحری اور فضائی افواج کے سربراہان کی مودی سے خفیہ میٹنگ ، جنگ بارے اہم مشاورت
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پاکستان نے بھارتی قیادت کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا اوڑی واقعہ سے کوئی تعلق نہیں۔ قبل از وقت نتیجہ اخذ نہ کیا جائے، بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی اور معاونت کر رہا ہے۔ اس کے واضح ثبوت موجود ہیں، مودی سرکار پاکستان کو کیا تنہا کرے گی اپنی خیر منائے، بھارت کا اصل چہرہ عالمی فورمز پر بے نقاب کرینگے۔ اس حوالے سے کوششیں مزید تیز کی جائیں گی۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ را کے گرفتار ایجنٹ کل بھوشن یادیو کا اعترافی بیان بھارت کی دہشت گردی میں معاونت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا 8 جولائی سے اب تک بھارتی فوج مقبوضہ وادی میں 108 کشمیریوں کو شہید اور ہزاروں کو زخمی کر چکی ہے۔ بھارتی فوج کی کارروائیاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ بھارت نے کشمیری رہنما برہان مظفر وانی کا ماورائے آئین قتل کیا اور اب وہ دنیا کی توجہ کشمیر میں ہونے والے ظلم سے ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے جب کہ بھارتی قیادت کے پاکستان کے خلاف الزامات بے بنیاد اور قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے کہا بھارت مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے، دنیا مظالم بند کرانے میں کردار ادا کرے۔ اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے بھارت کی اعلی سیاسی قیادت کی سوچ کی عکاسی ہوتی ہے ۔ انہوں نے بھارتی الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے رہی ہے اور اس حوالے سے اقوام متحدہ، او آئی سی سمیت کئی ممالک نے بھارتی مظالم پر شدید خدشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بھارتی افواج کے مظالم کی غیر جانبدارانہ اور آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ روز بروز بڑھتا جا رہا ہے۔ دوسری جانب بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا تھا ہم مشکل حالات میں ہیں لیکن جنگ کا نہیں سوچ رہے۔ پاکستان کا اوڑی واقعہ سے تعلق نہیں۔ بھارتی اخبار کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نئی دلی پٹھانکوٹ واقعے کی طرح اوڑی واقعہ پر قبل ازوقت نتیجہ اخذ نہ کرے۔ پاکستان اپنی سرزمین کسی کے خلاف اور دہشت گردی کے لئے استعمال نہ ہونے دینے کے عزم پر قائم ہے۔ عبدالباسط نے کہا کہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان مرکزی مسئلہ ہے، پاکستان تمام مسائل بات چیت سے حل کرنے پر یقین رکھتا ہے تاہم کشمیری تیسرے فریق نہیں مسئلہ کشمیر کے سٹیک ہولڈر ہیں۔ کشمیر پر بات چیت میں مقامی کشمیریوں کو شامل کرنا ہو گا۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ہم مشکل حالات میں ہیں لیکن جنگ کا نہیں سوچ رہے۔ امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سفارت کاری میں باہمی احترام اور ہم آہنگی برقرار رکھی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا بغیر ثبوت پاکستان کے خلاف زہر اگل رہا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے دستاویزی اور تصاویری ثبوت اقوام متحدہ کو دے دئیے ہیں، مودی سرکار پاکستان کو کیا تنہا کرے گی، اپنی خیر منائے، ہم بھارت کے اصل چہرے کو تمام عالمی فورمز پر بے نقاب کریں گے، اس ضمن میں سفارتی کوششوں کو مزید تیز کیا جا رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کے لئے جلد ہی کونسل کے ارکان سے مشاورت کی جائے گی۔ غیرملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو ہمیشہ مذاکرات کی دعوت دی اور بات چیت کے ذریعے ہی دونوں ممالک کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی اور مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کی کوشش کی لیکن بھارت نے ہمیشہ ہی مذاکرات کے دروازے بند رکھے۔ ایک سوال کے جواب میں ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے، وہ پاکستان کو کیا تنہا کرے گا ہم اسے دنیا کے سامنے بے نقاب کرینگے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے حالات اور حقائق جاننے والی انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کو رسائی دینے سے انکار کیا اور کشمیری عوام کی حق خود ارادیت تحریک کو دہشت گردی سے جوڑنے کی ہرممکن کوشش کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی رہنماوں سمیت جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ بان کی مون کو فراہم کئے گئے دستاویزی اور تصویری ثبوتوں میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حقائق شامل ہیں۔ عالمی رہنماوں نے بھی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی عظیم قربانیوں اور جدوجہد کا اعتراف کیا ہے۔علاوہ ازیں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و تشدد رکوائے۔ وہ او آئی سی کی وزراخارجہ کونسل کے سالانہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔نئی دہلی(خصوصی رپورٹ)بھارتی ریاست اتر پردیش کی سابق وزیر اعلی اور بہوجن سماج وادی پارٹی کی سربراہ مایا وتی نے وزیراعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انہیںپاکستان کو مشورے دینے کے بجائے اپنی حکومت پر توجہ دینی چاہیے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مایا وتی نے نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارتی سرکار کو پاکستانی حکومت اور عوام کو غربت کے خاتمے اور تعلیم کے حوالے سے مشورے دینے کے بجائے اپنی حکومت کی کارکردگی پر توجہ دینی چاہیے ۔ نریندر مودی کے دور حکومت میں ملک میں کوئی ترقی نہیں ہوئی، مودی کو دوسروں کو مشورہ دینے کے بجائے خود احتسابی کرنی چاہیے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایک طرف پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر تنہا کرنے کی دھمکیاں دیں تو دوسری طرف پاکستان کو غربت کے خاتمے اور تعلیم کے میدان میں ترقی کے لئے کام کرنے کا مشورہ بھی دیا۔ نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) مودی کے پسینے چھوٹنے اور بار بار پانی پینے کا راز افشا ہو گیا ہے۔ روسی میڈیا نے بھارتی فوج کی تیاری کا پول کھول دیا ہے۔بھارتی فوج نے پردھان منتری کو پاکستان سے متعلق محتاط رویہ اپنے کا مشورہ دیدیا ہے۔روسی میڈیا نے بھارتی فوجی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ نریندر مودی کے ساتھ ہونیوالی میٹنگ میں بھارتی فوج کے تینوں سربراہوں نے ہاتھ کھڑے کر دیئے ہیں کہ بھارتی افواج پاکستان کیساتھ جنگ کیلئے تیار نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق بھارتی ا?رمی چیف کا مودی کو کہنا تھا کہ بھارتی لڑاکا طیارے جنگ کے قابل نہیں ہیں ا±دھر بھارت نے نامکمل تیاری پر اسرائیل کے سامنے بھی ہاتھ جوڑےہیں . روسی میڈیا نے بھارتی فوجی طاقت کا پوسٹ مارٹم کرکے رکھ دیا اس لئے تو بے چارے پردھان منتر جھاگ کی طرح بیٹھ گئے ہیں۔
حیرت انگیز چشمہ جس سے ویڈیو ریکارڈ کرنا ممکن ….
لاہور(خصوصی رپورٹ)میسیجنگ کے لیے معروف ایپ سنیپ چیٹ نے اپنے پہلے گیجٹ کا اعلان کیا ہے جو کیمرے سے لیس ایک ایسا چشمہ ہے جس سے ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جا سکتی ہے ۔کمپنی نے اس آلے کا نام سپیکٹیکلز رکھا ہے جس کے اس برس کے اواخر میں بازار میں آنے کی توقع ہے ۔ اس کی قیمت تقریبا 130 ڈالر ہو گی۔اس چشمے میں نصب کیمرے سے دس سیکنڈ تک کی ویڈیو ریکارڈ کی جا سکتی ہے ۔اس نئے گیجٹ کے ساتھ ہی کمپنی نے اپنا نام بھی بدل لیا ہے اور اب اسے سنیپ چیٹ کے بجائے سنیپ انک لکھا اور پکارا جائے گا۔برطانوی اخبار میں اس بارے میں ایک مضمون شائع ہوا جس میں اس ڈیوائس کے خالق ایوان سپیگل نے اس کے متعلق کہا کہ وہ ایک روز کی چھٹی پر کیلی فورنیا گئے تھے اور وہاں جنگل کی سیر و تفریح کے دوران جو ویڈیو لی اسے دیکھ کر انھیں لگا کہ جیسے وہ اپنی یادداشت دوبارہ دیکھ رہے ہوں۔ان کا کہنا تھاکسی تجربے کی تصویریں دیکھنا ایک بات ہے لیکن تجربے کا دوبارہ تجربہ کرنا بالکل الگ بات ہے ۔ یہ بالکل ایسے تھا جیسے میں اسی مقام پر دوبارہ پہنچ گیا ہوں۔