Author: Daily Khabrain

کراچی: ٹو کیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے قومی ایتھلیٹس نے صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق دوران ملاقات صدر پاکستان نے جولین تھرو میں پانچویں پوزیشن پانے والے ارشد ندیم اور ویٹ لفٹر طلحہ طالب کو عمدہ کارکردگی پیش کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے بطور ستائش 10،10 لاکھ کے کیش ایوارڈ بھی دیے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، پی ایس بی کے ڈائریکٹر جنرل کرنل(ر) آصف زماں، ارشد ندیم کے کوچ فیاض بخاری بھی موجود تھے،ارشد ندیم اور طلحہ طالب نے صدر پاکستان کو مستقبل…

مزید پڑھیں

پاکستان نے کرونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر بنگلہ دیش سمیت 15ممالک کو سی کیٹیگری میں شامل کیا ہے۔ این سی او سی کے اجلاس میں کرونا کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا جس میں کیٹیگری سی میں موجود ممالک کے علاوہ تمام ممالک کو کیٹیگری بی میں رکھا گیا ہے۔ این سی او سی کے مطابق نظر ثانی شدہ فہرست کو تمام تر متعلقہ پروٹوکولز کے ساتھ فور  نافذ العمل کر دیا گیا ہے۔ 15 ستمبر 2021 کو اس پالیسی پہ نظر ثانی کی جائے گی۔ مندرجہ ذیل ممالک کو کرونا وباء کے تیز پھیلاؤ، روزانہ کی بنیاد…

مزید پڑھیں

ماں کی دعاوں کا کرشمہ بارہ سال کی عمر میں والدین سے بچھڑنے والہ لڑکا بائیس سال بعد لواحقین کو مل گیا طویل جدائی کے بعد وارثان سے ملاپ کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھے گے گاوں کے نوجوانوں و دیگر مکینوں کا ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا بوڑھی والدہ و خاندان کو مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا بائیس سال بعد واپس گھر لوٹنے والے شخص کی خوشی میں گاوں کے لوگوں نے مرکزی مسجد میں پیسے دے کر مبارکباد کے اعلانات کروانے کا سلسلہ جاری تفصیل کے مطابق بوریوالہ کے نواحی گاوں چک نمبر 307 ای…

مزید پڑھیں

سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ میری اپنے ملک سے محبت کی کوئی حد نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک ویڈیو میں قوم کو آزادی کی مبارکباد دی۔ بوم بوم آفریدی نے ویڈیو میں پاکستان کا پرچم لہرایا ، اپنے گھر کو کشمیری جھنڈے سمیت جھنڈیوں سے سجایا۔ شاہد آفریدی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ یہ میرے لیے قابلِ فخر ہے کہ میں امن اور خوشحالی کے پیکر ملک کی نمائندگی کرتا ہوں۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں احمد ندیم…

مزید پڑھیں

ملتان : جامعہ زکریا میں خنجر بردار طالب علم کا حملہ ، ایک طالب علم جاں بحق ، 3 طلبا زخمی۔ تینوں زخمیوں قدیر ، شرجیل اور ذوالفقار کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ، ذرائع جاں بحق ہونے والے طالب علم کی شناخت مہر کلیم کے نام سے ہوئی۔ جاں بحق ہونے والے طالب علم کا تعلق اسلامی جمیعت طلباء سے تھا۔ اویس جٹ نامی طالب علم نے پرانی رنجش پر کلیم کو قتل کیا ، ذرائع پولیس تھانہ الپہ نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔ جامعہ زکریا میں طالب علم جابحق ہونے کا…

مزید پڑھیں

نیٹو نے افغانستان میں  اپنا مشن جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ سیکرٹری جنرل نیٹو نے اپنے بیان میں کہا کہ طالبان تشدد اور حملوں کا سلسلہ بند کریں، طاقت سے حکومت پر قبضہ کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ دوسری جانب افغانستان کے مسئلے پر منعقدہ کوبرا میٹنگ کے بعد برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ افغانستان سے برطانوی شہریوں کی بڑی تعداد کو آئندہ چند روز میں واپس لائیں گے۔ بورس جانسن کا کہنا تھا کہ ملٹری آپریشن میں مدد کرنے والوں کو بھی برطانیہ منتقل کریں گے۔ ادھر کینیڈا نے خواتین رہنماؤں سمیت 20 ہزار افغان…

مزید پڑھیں

پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ کا آج سے آغاز ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ کے آغاز میں قاسم باغ اسٹیڈیم ملتان میں افتتاحی میچ میں سوئی سدرن گیس اور واپڈا آمنے سامنے ہونگے۔ واضح رہے کہ ملک کے سب سے بڑے فٹبال ایونٹ پاکستان پریمیئر لیگ میں 12 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، ایونٹ کی دفاعی چیمپیئن خان ریسرچ لیبارٹریز پانچ مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پریمیئر لیگ میں پاکستان آرمی، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاکستان ایئرفورس، پی سی سی اے، مسلم کلب چمن، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، سوئی نادرن گیس…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کی قیادت  نے کارکنوں پر بھارتی میڈیا وار کا حصہ بننے کا الزام لگانے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے ہر مارشل لا ء دور میں سیاسی جماعتوں کو ریاست دشمن کہا گیا، اب نام نہاد حکومت بھی وہی کچھ کر رہی ہے ۔ سرکاری رپورٹ میں کشمیر کو بھارت کا حصہ دکھایا گیا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا ڈیجیٹل میڈیا سے متعلق رپورٹ آئی ہے جسے حکومتی میڈیا ونگ نے جاری کیا ہے ۔ مفروضے کی بنیاد پر 135 صفحات کی رپورٹ تیار کی گئی…

مزید پڑھیں

حکومت پاکستان کے اولمپکس ایسوسی ایشن (پی او اے) کے سربراہ کو برطرف کرتے ہوئے ملک میں کھیلوں کے مستقبل کو روشن کرنا چاہتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ مطالبہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے جمعہ کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں منعقدہ ایک نیوز کانفرنس میں کیا جس میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن سے کہا گیا کہ وہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) کے صدر کے عہدے سے مستعفی ہو جائیں۔ پاکستان 1992 کے بعد سے اولمپک میڈل جیتنے میں ناکام رہا ہے اور ٹوکیو اولمپکس میں کوئی میڈل نہ جیتنے کے بعد 2024 تک…

مزید پڑھیں

اسلام آباد : (مانیٹرنگ ڈیسک) مسابقی کمیشن آف پاکستان نے کارٹل بنا کر چینی مہنگی کرنے والی ملک بھر کی 81 شوگر ملوں پر 44 ارب روپے کا تاریخی جرمانہ عائد کریا۔ کمپی ٹیشن کمیشن آف پاکستان سی سی پی نے چینی کے غیر قانونی حصول ، کارٹل بنا کر اسے مہنگا کرنے اور بدعنوانی ثابت ہونے پر شوگر ملوں کے خلاف تاریخی فیژلہ سنا دیا جس میں ملک بھر کی 81 شوگر ملوں اور شوگر ملز ایسوسی ایشن پر 44 ارب روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔ شوگر ملز کو جرمانی 2 ماہ میں ادا کرنا ہوگا ، یوٹیلیٹی سٹور…

مزید پڑھیں