Author: Daily Khabrain

واشنگتن : (مانیٹرنگ ڈیسک )  ذرائع کا کینا ہے کہ امریکا نے افغان صدر سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کردیاہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ نے  افغان صدر اشرف غنی سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر دفاع جنرل آسٹن اور امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے افغان صدر کو فون کیا ہے۔ ذرایئع کا دعوی ہے کہ امریکا کی جانب سے افغان صدر سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ سیز فائر کی لیے ضروری ہے کہ اشرف غنی اقتدار سے الگ ہوجائیں : امریکہ عبداللہ عبداللہ کو ذمہ داری ملنے کا…

مزید پڑھیں

اسٹیٹ بینک کے گورنر رضاباقر نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کو ملنے والی معاونت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ قومی ذخائر تاریخی سطح پر پہنچ جائیں گے۔ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ سے ہمیں تقریباً 2.78 ارب ڈالر معاونت مل رہی ہے، جس کو میں ہماری توازن ادائیگی کی صورت حال، تجارتی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے حوالے سے وسیع پیمانے پر دیکھنا چاہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے نہ صرف پاکستان…

مزید پڑھیں

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت ترسیلاتِ زر بھیجنے والے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو مزید سہولیات دینے کیلئے پُر عزم ہے۔ وزارتِ خزانہ اور سٹیٹ بنک مل کر ترسیلاتِ زر بھیجنے والے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے ایک جامع پیکیج تیار کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ترسیلاتِ زر کے بڑھتے ہوئے اعشاریے انکے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کو ظاہر کرتے…

مزید پڑھیں

شمشال سے تعلق رکھنے والی ٹیم نے کم وقت میں پسو کونز سر کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے۔ رپورٹس کے مطابق شمشال سے تعلق رکھنے والی کوہ پیماؤں آج کیمپ 4 سے آج صبح سفر کا آغاز کیا اور 9:28 منٹ پر سر کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ اتنے کم وقت کے عرصے میں پسو کونز کی 6106 میٹر کی بلندی کو اس 12 رکنی ٹیم نے باآسانی سر کرتے ہوئے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ پسو کونز کیا ہے: ہُنزہ سے خنجراب (پاک چائنہ بارڈر) کے طرف جاتے ہوئے پسُو کونز نامی پہاڑی راستے میں آتی…

مزید پڑھیں

سندھ ہائیکورٹ نے چیئرمین پیمرا کا ٹی وی چینل کا لائسنس معطل کرنے کا اختیار غیر قانونی قرار دے دیا۔ چیئرمین پیمرا کی جانب سے ٹی وی چینل کا لائسنس معطل کرنے کے اختیارات سے متعلق کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ 24 اپریل 2001 کو ہونے والے پیمرا اجلاس کی کارروائی غیر قانونی تھی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کے نتیجے میں اٹھائے گئے اقدامات بھی غیر قانونی تصور ہوں گے۔ سندھ ہائیکورٹ کا اپنے فیصلے میں کہنا تھا کہ پیمرا آرڈیننس کی سیکشن 30 کے تحت ٹی وی چینل…

مزید پڑھیں

اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی سی اے اے کی ہدایت پر نجی لیبارٹریز کو ایئرپورٹ پرکاونٹر قائم کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے  2 پروازوں کے ذریعے جانے والے مسافروں کے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ اس ضمن میں سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے دبئی اور ابو ظہبی جانے والی ایمریٹس اور ایئر بلو کی پرواز کے تمام مسافروں کے ریپڈ پی سی…

مزید پڑھیں

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مشاورتی کونسل برائے امور خارجہ کے اجلاس کی صدرات کی، اجلاس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر،وفاقی وزیر خزانہ، شوکت ترین، مشیر تجارت رزاق داؤد، وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ایمبیسڈر محمد صادق ،سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، اسپیشل سیکرٹری رضا بشر تارڑ، ماہرین امور خارجہ،سابق خارجہ سیکرٹریز و سفراء اور دیگر اراکین کونسل کی شرکت کی ہے، دوران اجلاس افغانستان کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال سمیت اہم سفارتی…

مزید پڑھیں

جنوبی وزیرستان میں مشتبہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق 11 اور 12 اگست کی رات سراروغا میں فوجی چیک پوسٹ نے علاقے میں تین سے چار مشتبہ دہشت گردوں کی نقل و حمل کی نشاندہی کی۔ بیان میں کہا گیا کہ ‘مشتبہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لیے فوری کوئیک ری ایکشن فورس علاقے میں بھیجی گئی جن پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی۔ فوجی جوانوں نے فائرنگ کا بھرپور جواب دیا جس کے نتیجے میں…

مزید پڑھیں

کابل : (نیوز ایجنسیاں) افغان طالبان نے اہم صوبائی دارلحکومتوں پر قبضے کے بعد فوج کے ہیڈ کوارٹر سمیت مزید 2 ائیرپورٹس پر قبضہ کر لیا۔ طالبان نے افغانستان کے دوسرے اہم ترین شہر قندھار  پر بھی قبضہ کر لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزنی اور ہرات مکمل طور  پر طالبان کے کنٹرول میں جا چکے ہیں جس کے بعد طالبان کے زیر قبضہ صوبوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان کی دارالحکومت کی جانب پیش قدمی تیزی سے جاری ہے اور طالبان کابل سے صرف 130 کلومیٹر دور  رہ گئے ہیں۔ امریکی انٹیلی…

مزید پڑھیں

لاہور (نیٹ نیوز) گلوکار زوہیب حسن نے انکشاف کیا ہے کہ نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگنے انہیں زہر کھلایا اور برا سلوک کرتے رہے دوسری جانب سابق شوہر اشتیاق بیگ نے الزامات کو مسترد کردیا۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے زوہیب حسن نے کہا کہ نازیہ کے سابق شوہر اشتیاق بیگ نے گلوکارہ کو برطانیہ میں قیدی بنا کر رکھا اور ان سے برا سلوک کرتے تھے، اشتیاق بیگ نے نازیہ کو زہر آلود کھانا دیا اور یہ بات نازیہ نے مرنے سے قبل خود اسکاٹ لینڈ یارڈ کو بتائی۔ زوہیب حسن نے کہا کہ نازیہ حسن نے اشتیاق بیگ کے مظالم…

مزید پڑھیں