پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ‘غزنوی’ کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق بلیسٹک میزائل غزنوی زمین سے زمین پر مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور تجربے کا مقصد آرمی اسٹریٹجک کمانڈ فورس کی آپریشنل تیاریوں کو یقینی بنانا ہے جبکہ ہتھیاروں کے نظام کے تکنیکی پیرامیٹرز کی ازسرنو توثیق بھی ایک مقصد تھا۔ سنگل اسٹیج سالڈ فیول راکٹ موٹر کا حامل غزنوی میزائل 320 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ…
Author: Daily Khabrain
اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہےکہ ایک سال میں کورونا ایس او پیز کی بدترین خلاف ورزیاں سیاستدانوں کی طرف سے آئی ہیں۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسد عمر نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات چند ماہ ملتوی کرنے کی سفارش کی تھی اور انتخابات سے پہلے ایک خصوصی ویکسی نیشن مہم چلانے کا کہا تھا لیکن اس بات سے اتفاق نہیں کیا گیا۔
انڈونیشیا میں کورونا کے مریضوں کو اب روبوٹ کھانے پینے کی اشیا پہنچائے گا۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق انڈونیشیا کی ایک نجی یونیورسٹی کے اسٹاف نے کورونا کے مریضوں کو سہولت دینے کے لیے ربورٹ بنا لیاہے،جو عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث قرنطینہ کرنے والے افراد کوکھانے پینے کی اشیا پہنچائے گا۔ س روبوٹ کو ریموٹ سے کنٹرول کیا جاتا ہے اور اس کی بیٹری 12 گھنٹے تک چارج رہتی ہے، جسے کورونا مریضوں کی سہولت کےلئے اچھا اقدام قرار دیا گیا ہے۔
اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ افغان طالبان اشرف غنی کے ہوتے ہوئے مذاکرات پر راضی نہیں، افغان حکومت امریکا کو دوبارہ لانے کی کوشش کر رہی ہے، امریکا سمجھتا ہے پاکستان صرف 20 سال کا گند صاف کرنے کیلئے ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن پاکستان پر طالبان سے ڈیل کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے، موجودہ حالات میں افغانستان کا سیاسی تصفیہ مشکل نظر آتا ہے، یہ اس لیے مشکل لگ رہا ہے کیونکہ کئی ماہ پہلے جب طالبان کی سینئر لیڈرشپ کسی تصفیے پر پہنچنے کے لیے…
چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ نیب سیاستدانوں کی عزت کرتاہےاورکرتارہےگا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جاوید اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیب قانون کےمطابق پلی بارگین کرتاہے۔ انہوں نے کہا کہ پلی بارگین کی حتمی منظوری عدالت دیتی ہے ، نیب کاادارہ کرپشن کےخاتمےکیلئےبنایاگیا ، دھمکیاں دیں یاکردارکشی کریں نیب اپناکام جاری رکھےگا ، نیب نےزیادتی کی ہےتوآزادعدلیہ سےرجوع کیاجاسکتاہے ، نیب کسی کےخلاف بےبنیادکیس کیوں بنائےگا؟ چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کی کسی سے ذاتی دشمنی نہیں ، تنقید ضرور کریں لیکن حقائق اور قانون دیکھ کرکریں ، کوروناپھیلانےکےعلاوہ نیب پرتمام الزامات لگائےجاچکےہیں…
جہلم : وزیر اعظم عمران خان نے تربیلا ڈیم کے پانچویں توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ،منصوبہ ہر سال نیشنل گرڈ کو ایک ارب 34 کروڑ یونٹ سستی بجلی مہیا کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے تربیلا ڈیم کےپانچویں توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ، منصوبہ 807 ملین ڈالر کی لاگت سے تعمیر کیا جارہا ہے۔ اس منصوبے میں ورلڈ بینک اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک مالی معاونت فراہم کر رہے ہیں ، جو محض 3 سال کی قلیل مدت میں 2024 تک مکمل کر لیا جائے گا۔ منصوبے کا بنیادی مقصد…
لاہور : (رپورٹ : اسد مرزا ) افغانستان میں بڑی تبدیلی کے لئے آئندہ 72 گھنٹے اہم ہیں۔ باخبر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان کے انتہائی تربیت یافتہ کمانڈر کا ایک دستہ کابل پہنچ چکا ہے۔ وہ صدارتی محل پر قبضہ کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔ ذرائیع کا کہنا ہے کہ افگان صدر کی جانب سے آرمی چیف کی تبدیلی بھی اس سلسلہ کی ایک کڑی ہے اور صدارتی محل کی سیکورٹی میں بھی غیر معمولی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ افغان طالبان کا تربیت یافتہ کمانڈر کا دستہ کابل پہنچ چکا، صدارتی محل کی سیکورٹی میں…
پہلا حکمران دیکھا ہے جو چاہتا ہے نوجوان نسل سیرت النبی کا مطالعہ کرے یہ بات پہلے کسی حکمران نے مجھے نہیں کہی 72برس کا کچرا ہے ان کے پاس ٹیم بھی مضبوط نہیں ،اکيلے اپنی جان سے لڑ رہے ہیں ،اتنی جلدی تبدیلی نظر نہیں آت لاہور (نیٹ نیوز) مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا مستقبل میں عمران خان کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں و ایک الگ معاملہ ہے لیکن ان کی سوچ سے بہت متاثر ہوئے ہیں ۔وزیر عظیم عمران خان سے قریبی تعلق اور ان کے بارے میں بات کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا…
ملتان (جنرل رپورٹر): امریکی فرم فائزر اور بئیو این ٹیک کی ویکسین کی ڈیمانڈ دنیا بھر میں بھر گئی۔ فائزر کی شراکت دارنئیو این تیک نے 6 ماہ میں 7 ارب 30کروڑ یورو کمائے۔ امریکی فرم ماڈران کی ویکسین نے 5 ارب 90 کروڑ ڈالر کا بزنس کیا۔ برطانوی کمپنی آسٹرازینیکا کو دنیا کی لیڈنگ ویکسین قرار دیا گیا۔ آسٹرازینیک کا برطانیہ کی معیشت بحالی میں اہم کردار۔ امکان ہے کہ ایک سال تک ان کمپنیوں کی آمدن ساڑھے 33 ارب ڈالر تک ہوجائے گی۔
چین میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار کینیڈین شہری کو 10 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ چین کی عدالت نے کینیڈین شہری مائیکل اسپیور کو یہ سزا جاسوسی اور ملکی راز چرانے کی کوشش کے الزامات میں سنائی ہے۔ کینیڈا اور امریکا کی جانب سے اس فیصلے کی مذمت کی گئی ہے۔ کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو نے اس عدالتی فیصلے کو ’ناقابل قبول‘ اور ’غیر منصفانہ‘ قرار دیا ہے۔ یاد رہے کہ کینیڈین شہری کو 2018 میں حراست میں لیا گیا تھا۔
