Author: Daily Khabrain

یاسر شاہ کا ٹرن باگو نائٹ رائیڈرز کے ساتھ دوبارہ معاہدہ طے پاگیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ رواں سال کیریبین پریمیئر لیگ میں ان ایکشن ہونگے۔  یاسر شاہ کو شاداب خان کے متبادل کے طور پر منتخب کیا گیا ہے،شاداب خان نیوزی لینڈ سیریز کے باعث سی پی ایل کے لئے دستیاب نہیں ہونگے۔ 35 سالہ کرکٹر 2017 میں بھی ٹرن باگو نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ واضح رہے سی پی ایل 26 اگست سے شروع ہوگی۔

مزید پڑھیں

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے 3 ادویات کا بین الاقوامی ٹرائل شروع کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ دیکھا جاسکے کہ وہ ہسپتال میں زیرعلاج کووڈ 19 کے مریضوں کی حالت میں کس حد تک بہتری لاسکتی ہیں۔ Artesunate، imatinib اور infliximab کی آزمائش 52 ممالک کے 600 سے زیادہ ہسپتالوں میں ہزاروں رضاکار مریضوں پر کی جائے گی۔ 11 اگست کو عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہینم گبرائسس نے ٹرائلز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ 19 کے مریضوں کے لیے زیادہ مؤثر اور قابل رسائی ادویات کی دریافت اب بھی اہم ترین ضرورت ہے۔ Artesunate…

مزید پڑھیں

ملک میں نئے ڈیموں کی تعمیرکے لیے جمع کی گئی رقم ڈیموں پر لگانے کے بجائے سرمایہ کاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الہٰی کی طرف سے دیے گئے تحریری جواب میں کہا گیا کہ چیف جسٹس  پاکستان کی جانب سے دیامر بھاشا و مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے 10 جولائی 2018 کو فنڈ قائم کیا گیا تھا۔ وفاقی وزیر کے مطابق 27 جولائی کو سپریم کورٹ کی ویب سائٹ سے حاصل معلومات کے مطابق فنڈ میں کل 12 ارب 93 کروڑ 40 لاکھ سے زائد…

مزید پڑھیں

پیپلزپارٹی (پی پی) اور مسلم لیگ ن کے درمیان بیک ڈور رابطوں میں پیش رفت ہوئی ہے اور مرکز اور وفاق میں اِن ہاؤس تبدیلی کی پیشکش پر لیگی ارکان نے قیادت سے مشاورت کی مہلت مانگی ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے رابطہ کار نےکہا ہے کہ اِن ہاؤس تبدیلی کے لیے حکومتی اتحادی بھی تیار ہیں، حکومت اور اتحادیوں کے25 سے زائد ارکان قومی اسمبلی ساتھ دیں گے، پنجاب میں 31 ارکان اسمبلی ساتھ دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ن لیگ کومرکز اور پنجاب میں اعلیٰ عہدوں کی پیشکش کی ہے۔ اس حوالے سے ذرائع نے…

مزید پڑھیں

بہاول پور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اس سال ملک میں ریکارڈ موٹرسائیکلز اور گاڑیاں فروخت ہوئیں لیکن پھر بھی لوگ کہتے ہیں ملک تباہ ہوگیا۔ وزیراعظم عمران خان نے بہاولپور میں کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں قانون کی نہیں طاقت کی حکمرانی رہی، طاقتور ملک میں بڑا نفع کما رہا تھا، طاقت وروں کی ملک میں شوگر ملز ہیں، شوگر ملز مالکان کاشتکاروں کو اصل قیمت نہیں دیتے تھے، ہمارے دور میں کسانوں کو گنے کی پوری قیمت ملی، ہمارا مقصد کسانوں کی آمدن کو دگنا کرنا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اشرف غنی کے الزامات جاری ہیں، پھر بھی ہمارا رویہ مثبت ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم افغانستان میں بہتری چاہتے ہیں۔ افغان امن عمل میں ہمارا کردار مثبت رہا ہے۔ آج بھی دوحہ میں امن مذاکرات میں پاکستانی وفد شامل ہے۔ پاکستان کا مثبت کردار اور قیام امن کیلئے کوششیں، کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج دنیا افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی مصالحانہ کوششوں کو سراہ…

مزید پڑھیں

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ غیرمذہبی سیاسی مذہبی تنظیمیں ملک اور عوام کے لیے کام کرتی ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ اسلام کا پرامن اور انسانیت کی مدد کا پیغام پوری دنیا میں پھیلے۔ کراچی میں مذہبی تنظیم دعوت اسلامی کی شجرکاری مہم شروع کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی سے درخت لگانے کی مہم شروع کرنے پر شکرگزار ہوں اور ملک بھر میں آپ کا یہ نیک کام جاری ہے اور جہاں بھی آپ کا اس طرح کا کام…

مزید پڑھیں

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے پاکستان سے تعلقات بہتر کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فونک رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں شخصیات کے درمیان خطےکی سکیورٹی صورت حال اور استحکام سے متعلق مشترکا مقاصد کے حصول پر بات چیت ہوئی۔ جان کربی نے بتایا کہ لائیڈ آسٹن نے پاکستان کے آرمی چیف سے خطے میں باہمی مفادات کے حصول کے علاوہ…

مزید پڑھیں

کابل: افغان صدر اشرف غنی نے آرمی چیف کو عہدے سے برطرف کردیا۔ افغان میڈیا کے مطابق صدر اشرف غنی نے آرمی چیف عبدالولی احمد زئی کو فوری طور پر عہدے سے برطرف کیا جس کے بعد جنرل ہیبت اللہ علی زئی کو نیا آرمی چیف تعینات کردیا گیا ہے۔ افغانستان کی صورتحال افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے اور ملک میں کئی صوبوں کے دارالحکومت پر طالبان نے کنٹرول حاصل کرلیا ہے جب کہ طالبان کی دارالحکومت کابل کی طرف بھی پیش قدمی جاری ہے۔ صوبے فاراہ، ،بدخشاں ، بغلان ،نمروز ،جوزجان، قندوز، سرائے…

مزید پڑھیں

عراق کے وزیر خارجہ جناب فواد حسین کی وفد کے ہمراہ وزارت خارجہ آمد۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے عراقی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ کے مابین تہنیتی جملوں کا تبادلہ۔ عراقی وزیر خارجہ نے وزارت خارجہ کے سبزہ زار میں یادگاری پودا لگایا۔ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات۔ ان مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر پاکستان اور عراق کے مابین اہم معاہدوں کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔…

مزید پڑھیں