Author: Daily Khabrain

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک وزیر دفاع نے اہم ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن کی کوششیں مزید موثر بنانے پر اتفاق کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترک وزیر دفاع نے علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کے موقف کی حمایت کے عزم کو دہرایا۔ دونوں رہنمائوں نے باہمی تعلق اور خطہ میں امن کی کوششوں کو مزید موثر بنانے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ افغان امن عمل پر بھی بات…

مزید پڑھیں

کراچی: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی کے مسائل اور عوام کی مشکلات پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے۔  وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے حوالے سے جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت پر جائزہ اجلاس کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسمعیل، وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر ریلوے اعظم سواتی، وزیر برائے بحری امور سید علی زیدی، وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال اور سینئر افسران شریک ہوئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی میں وفاقی حکومت کی جانب سے جاری منصوبوں…

مزید پڑھیں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نے ملاقات کی جس میں سی پیک پرپیشرفت ‏اورعلاقائی سیکیورٹی کے معاملات زیر غور آئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چینی سفیر نونگ رونگ نے جی ایچ کیو ‏راولپنڈی کا دورہ جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دفاعی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ سی پیک پر ‏پیشرفت اور علاقائی سیکیورٹی کے معاملات بھی زیر غور آئے۔ چینی سفیر نےخطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور…

مزید پڑھیں

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت میں انڈین سیکیورٹی فورس کے بنکر پر گرنیڈ حملہ کیا گیا ہے جس میں 5 افراد شدید زخمی ہونے کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سری نگر میں اسپیشل سروس بیورو کے بنکر پر گرنیڈ حملہ کیا گیا ہے۔ حملے سے علاقہ لرز اُٹھا، آس پاس کی عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ گرنیڈ حملے پر انڈین سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں اور مزید نفری طلب کرکے علاقے کا محاصرہ کرلیا گیا تاہم حملہ آور بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ڈی آئی…

مزید پڑھیں

سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے اختیارات ملنے کے بعد سرکاری سطح انسداد کرپشن کے ادارے نے تازہ مہم میں درجنوں حکومتی وزارتوں سے 207 ملازمین کو گرفتار کر لیا۔ خبرایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے گرفتاریوں کا اعلان کیا لیکن گرفتار افراد کا نام نہیں بتایا اور یہ بھی واضح نہیں کیا کہ انہیں کب حراست میں لیا گیا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب انسداد کرپشن مہم 2017 کے اواخر میں شروع ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں انہیں اپنا اقتدار مضبوط کرنے اور ملکی…

مزید پڑھیں

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک سال گزرنے کے باوجود کراچی کے لیے ایک روپیہ نہیں ملا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے کراچی کے لیے 11سوارب روپے کااعلان کیا ، تبدیلی کا اصل چہرہ غربت، مہنگائی اور بے روزگاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی بات مانی تو سینیٹ میں حکومت کو شکست ہوئی ، پیپلز پارٹی عوام کے اشاروں پر یقین رکھتی ہے ، پیپلز پارٹی نہ ماضی میں اشاروں پر چلی اور نہ اب چلےگی ، دیگرجماعتیں سمجھتی ہیں کہ پیپلز…

مزید پڑھیں

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس دولت میں فیس بک کے بانی مارک زکر برگ سے پیچھے ہوگئے۔ غیر ملکی جریدے فوربز کی ایک رپورٹ کے مطابق بل گیٹس اور ملنڈا گیٹس کی طلاق اور بعد ازاں جائیداد کی تقسیم بل گیٹس کے امیر ترین افراد کی فہرست میں نیچے آنے کی بنیادی وجہ ہے۔ 1987 سے بل گیٹس دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں نمایاں مقام پر  رہے تاہم یہ پہلا موقع ہے جب بل گیٹس اس فہرست میں تیسرے نمبر سے نیچے ہوکر پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بل گیٹس کے اثاثوں کی…

مزید پڑھیں

پی آئی اے نے عاشورہ کے موقع پر عراق کی خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے زائرین کی سہولت کیلئے اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے نجف کیلئے براہ راست پروازیں چلائے گا ، 11 اگست سے 11 پروازیں زائرین کو لے کے نجف اشرف پہنچیں گی۔ ذرائع کے مطابق زائرین کی واپسی کا آپریشن 21 اگست سے ترتیب دیا گیا ہے ، زائرین کے لیے کراچی، اسلام آباد اور  لاہور سے پرکشش کرایہ متعارف کروادیا گیا ہے۔ ائیر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ عاشورہ پر پاکستان سے براہ راست پروازوں کا…

مزید پڑھیں

لاہور ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین کی شوگر ملز کی درخواست پر حکومت کو مشروط طور پر شوگر ملز کیخلاف آئندہ سماعت تک تادیبی کارروائی سے روک دیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کی شوگر ملز نے چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کیخلاف درخواست دائر کی جس میں وفاقی و صوبائی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ہائیکورٹ نے چینی کا ریٹ مقررکرنے سے قبل شوگر ملز مالکان کا مؤقف سننے کا حکم دیا تھا لیکن عدالتی حکم کے باوجود درخواست گزاروں کو سنا ہی نہیں گیا اور حکومت…

مزید پڑھیں

اسلام آباد : (نیٹ نیوز) ملک کے 29 بڑے شہروں کا 62 فیصد پانی مضر صحت قرار دے دیاگیا ہے۔ دادو اور بہاولپور کا پانی انتہائی خطرناک ، آلودہ پانی کے استعمال سے موت بھی ہو سکتی ہے: وفاقی وزیر کا انکشاف حکومت کی جانب سے ملک کے 29 بڑے شہروں میں زہریلے پانی کا انکشاف کیا گیا ہے جو کینسر سمیت سنگین بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں یہ انکشاف کیا گیا۔ دستاویزات میں بتایا گیا ہے پانی میں آرسینک کی…

مزید پڑھیں