Author: Daily Khabrain

وزارت ریلوے کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر 2021 کے بعد کم از کم کورونا ویکسین کی ایک ڈوز لگوانے والے مسافروں کو سفر کرنے کی اجازت ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین لگوانے سے متعلق عوام کی آگاہی کے لیے پاکستان ریلوے باقاعدہ مہم کا آغاز کر رہا ہے۔ ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ اس آگاہی کے لیے الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر باقاعدہ مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے ، ریلوے اسٹیشنوں پر پوسٹرز بھی لگائے جائیں گے اور لوگوں میں پمفلٹس بھی تقسیم کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک میں منظورہ شدہ ویکیسنز کے بوسٹر شاٹ کے اندراج کے لیے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی( نادرا) کا نیا سرٹیفکیٹ متعارف کروایا جائے گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’جن افراد نے چینی ویکسین لگائی ہے جو خلیجی ممالک میں قابل قبول نہیں ہے ان کے لیے رواں ہفتے نادرا کا نیا سرٹیفکیٹ متعارف کروایا جائے گا جس میں اضافی ویکسین کے اندراج کی گنجائش ہوگی‘۔ خیال رہے کہ سعودی عرب کی سیاحتی ویب سائٹ کے مطابق سائنو فارم یا سائنو ویک ویکسین کی…

مزید پڑھیں

حال ہی میں وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی کے عہدے سے مستعفی ہونے والی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق فردوس عاشق اعوان حال ہی میں سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے والے احسن سلیم بریار کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے پنجاب اسمبلی آئی تھیں لیکن سکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے انہیں اندر جانے سے روک دیا۔ سوشل میڈیا پر ڈالی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فردوس عاشق اعوان پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر سکیورٹی اہلکاروں کا حال احوال لیتی…

مزید پڑھیں

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 45 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 163.45 سے بڑھ کر 163.90 روپے پر بند ہوا ہے۔

مزید پڑھیں

پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ اسکواڈ گیانا سے براستہ جمیکا پہنچ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کی جمیکا پہنچنے پر کوویڈ 19 ٹیسٹنگ ہوں گی ، ٹیسٹ کے نتائج منفی آنے پر ہی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کو ٹریننگ کی اجازت ہوگی جبکہ ٹیسٹنگ کے نتائج منگل کو موصول ہوں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 12 اگست سے جمیکا میں شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد :  ( نامہ نگار خصوصی ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے پاکستان میں تیارکردہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں سے بالآخریہ دکھائی دینے لگاہے کہ پاکستان میں ہمیں ایسے انتخابات میسر آئیں گے جن میں حصہ لینے والے تمام امیدوار نتائج تسلیم کرینگے ۔ٹویٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے وزارت سائنس وٹیکنالوجی کی جانب سے تیار کردہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے معائنہ کی اپنی تصویرشیئر کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی وزیر سائنس اینڈٹیکنالوجی شبلی فراز اور ان کی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (نامہ نگار خصوصی)  وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرونا سے نمٹنےکے لیے دنیا ہماری تعریف کر رہی ہے ، این سی او سی کو بیتر کارکردگی پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے مبارکباد پیش کی۔ سماجی رابطے کی ویب سیئٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری کوویڈ 19 جوابی حکمت عملی کو دنیا نے سراہا ہے اور اللہ کی برکتوں سے پاکستان  کو کوویڈ کے بدترین اثرات سے محفوظ رکھا ہے۔ میں این سی او سی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں جو اپنے وقف کردہ کام کے ذریعے ہماری کوویڈ…

مزید پڑھیں

  لندن (اختر گلفام سے) سی آئی اے نے افغانستان سے امنے ایجنٹوں کو نکالنے کا عمل روک دیا۔ برطانیہ ، امریکہ ، جرمنی، کینیڈا کے سفارتخانوں نے افغان فورسز اور طالبان کے جنگی جرائم کیسز کی فائلیں بھجوانا شروع کر دیں۔ طالبان کا مزید دو صوبائی دارالحکومتوں  سر پل اور اور قندھار پر قبضہ کا دعویٰ ۔ بے گھر افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ : اقوام متحدہ دوسری طرف امریکہ نے افغانستان کے صدر اشرف غنی کو  استعفیٰ دینے سے منع کر دیا۔

مزید پڑھیں

بھارت نے امریکہ کو ڈیڑھ لاکھ جدید رائفلز کا آرڈر دے دیا ، بھارتی فوج نے چین کے سامنےگھٹنے ٹیکنے کے بعد پھر سر اٹھایا ، لڑائی ہوئی تو بھارت کو بہت زیادہ نقصان ہوگا: عسکری ماہرین نے خبردار کردیا۔ بھارتی فوجیوں کو جدید امریکی اسلحہ فراہم، جدید سگ سوئر 716 رائفلز سے مسلح انڈین شوٹرز بلند مقامات پر تعینات ، گوگراہائیٹس میں جھڑپ ، غلوان میں بھی صورتحال کشیدہ۔ نئی دہلی: (نیٹ نیوز) چینی سرحد پر ایک بار پھر بھارت کی جانب سے جارحیت کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں۔ اپمریکہ بھی بھارت کی مدد کو آگیا۔ میڈیرپورٹس…

مزید پڑھیں

بھارتی ٹیلی ویژن اور فلموں کے معروف اداکار انوپم شیام اوجھا آج ممبئی کے ایک اسپتال میں چل بسے۔  بھارتی اداکار گزشتہ چھ روز سے اسپتال میں داخل تھے جہاں آج وہ ملٹی پل اورگن فیلیئر کے باعث چل بسے۔ واضح رہے کہ وہ گردے کی بیماری میں مبتلا تھے اور ہفتے میں تین مرتبہ ان کی ڈائیلائسز ہوتے تھے۔  انوپم شیام کی شہرت کی وجہ ان کا ٹی وی ڈرامہ ’من کی آواز‘ میں ٹھاکر سجن سنگھ کا کردار تھا، جس سے انھیں کافی پہچان ملی۔

مزید پڑھیں