Author: Daily Khabrain

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے دھماکے میں سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت  پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی واظہارِ تعزیت بھی کی۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

مزید پڑھیں

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے سرینا چوک پرہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا سرینا چوک کے قریب ہوا، دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوئے، واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری جائے حادثے پر پہنچی، جہاں ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق وزخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکا اتنا زور دار تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیتے…

مزید پڑھیں

چین کے پاکستان میں تعینات سفیر نونگ رونگ نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید  سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک چین دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ داسو ہائیڈرو پاور بس حادثے سے متعلق جاری تحقیقات پربھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں تحقیقات کو جلد سے جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر وزیرداخلہ نے کہا کہ چینی شہریوں اور پاکستان میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کی سکیورٹی کو فُول پروف بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان چائنا اکنامک کوریڈور منصوبہ کسی بیرونی…

مزید پڑھیں

پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے بھائی مشتاق دستی کو قتل کردیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق مظفرگڑھ میں تھرمل بائی پاس کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مشتاق دستی زمین کے تنازع پر پنچایت کیلئے گئے تھے جہاں انہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ واقعے کے بعد مشتاق دستی کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔ پولیس ترجمان کے مطابق مشتاق دستی کے قتل کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب انسپکٹر جنرل (آئی جی)…

مزید پڑھیں

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں ملک بھر کی طرح بلوچستان میں حکومت بنائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کوئٹہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواب زہری ، جنرل (ر)قادر ، نواب شاہوانی سمیت دیگر افراد کو پی پی شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں ، ہم ایک دوسرے کو طاقت  دینگے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جیالے کو وزیراعلیٰ بنا کر دکھائیں گے ، پی پی اور بلوچستان کا تین نسلوں سے تعلق ہے ، بلوچستان کے لوگوں نے شہید بے نظیر بھٹو کا ساتھ دیا تھا…

مزید پڑھیں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سابق صوبائی صدور، جن میں سابق وزیراعلیٰ ثنا اللہ زہری اور سابق وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ شامل ہیں، نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ اعلان پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرادری کے دورہ کوئٹہ کے دوران منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری نے کہا کہ ہمیں کچھ نہیں چاہیے، ہمیں عزت دیں۔ ثنااللہ زہری نے کہا کہ میں…

مزید پڑھیں

بولی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے بنگلے سمیت ممبئی کے 3 ریلوے اسٹیشنز پر بم کی موجودگی کی جھوٹی اطلاع دینے والے 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک عہدیدار نے بتایا کہ اداکار امیتابھ بچن کی رہائش گاہ سمیت ممبئی کے 3 ریلوے اسٹیشنز پر بم نصب کرنے کے دعوے پر مبنی جعلی کال کرنے والے 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی پولیس کے مطابق فون کال موصول ہونے کے بعد بم ڈھونڈنے کے لیے کئی گھنٹے تک سرچ آپریشن جاری رہا۔ ترجمان پولیس کے مطابق چاروں مقامات میں سے کہیں…

مزید پڑھیں

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ دنیا میں آج بیانیہ کی جنگ لڑی جا رہی ہے ، بیانیہ مضبوط ہوگا تو ہماری اہمیت ہوگی،ماضی میں وزارت اطلاعات ریاست کے بیانیہ کے بجائے حکمران پارٹی کی ترجمان تھی، ہم نے اس کلچر کو تبدیل کیا، ماضی میں ہم اپنا موقف دنیا کے سامنے پیش نہیں کر سکے ، ماضی میں میڈیا اداروں کی ترقی کے لئے جو سرمایہ کاری کرنی چاہئے تھی وہ نہیں کی جا سکی، افغان جنگ میں ہم نے ستر ہزار جانوں کی قربانیاں دیں لیکن ہم دنیا کو…

مزید پڑھیں

عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث عائد پابندیوں کے بعد اب سعودی عرب نے بیرونِ ملک سے بتدریج ویکسینیٹڈ عمرہ عازمین کی درخواستیں وصول کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پابندی فہرست میں شامل ممالک سے ویکسینیٹڈ عازمین کو آمد کے بعد قرنطینہ کرنا ہوگا برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ میں سعودی پریس ایجنسی کے حوالے سے کہا گیا کہ مکہ اور مدینہ کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بیرونِ ملک سے عازمین کو خوش آمدید کہیں گے، اس گنجائش کے ساتھ جو ہر ماہ 60 ہزار سے 20 لاکھ عازمین تک بڑھ جائے گی۔ وزارت…

مزید پڑھیں

لاہور: کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے آپریشن کرتے ہوئے 3 افغان دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر لاہور کے علاقے فیروز والا میں چھاپہ مارا گیا جہاں دہشت گرد کرائے کے ایک مکان میں رہائش پزیر تھے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشت گرد حساس اداروں، سکیورٹی فورسز اور اہم شخصیات کو ٹارگٹ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ خفیہ اطلاح پر چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی، دہشت گردوں اور سی…

مزید پڑھیں