Author: Daily Khabrain

امریکی شہری فوری افغانستان چھڑدیں: امریکی سفارتخانہ ، سخت جانچ پڑتال کے بعد افغان صحافیوں کو پناہ دیں گے : برطانیہ طالبان ٹھکانوں پر امریکی طیاروں کی بمباری، ہرات ، قندھار ، لشکر گاہ کی صورتھال انتہائی۔ بڑی جنگ ہوئی تو ہمسایہ ممالک بھی متاثر ہونگے۔ امن کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا: اقوام متحدہ برطانیہ کے بعد امریکا نے بھی اپنے شہریوں کو فوری طور پر افغانستان چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ افغانستان میں امریکی سفارتخانے نے افغانستان میں مقیم امریکی شہریوں کو افغانستان فوری طور نکلنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ افغانستان کی بگڑتی صورتحال کے سبب برطانوی حکومت…

مزید پڑھیں

عصمت شوکت اپنی شہرہ آفاق قلبی واردات ”تلخیاں“ کی طویل نظم پر چھائیاں میں ”مادام“ سے خطاب کرتے ہوئے ساحر لدھیانوی مرحوم نے ایک کائناتی حقیقت کچھ یوں بیان کی ہے کہ: آپ کہتی ہیں تو پھر ٹھیک ہی کہتی ہوں گی میرے احباب نے تہذیب نہ سیکھی ہوگی میرے ماحول میں انسان نہ بستے ہوں گے بھوک آداب کے سانچے میں نہیں ڈھل سکتی مفلسی حسِ لطافت کو مٹا دیتی ہے بے شک یہ بھوک ہی ہے جس کی زیادتی عصمت کو کانچ کی چوڑی سے بھی ارزاں کر دیتی ہے اور بھوک کے ”مذہب“ میں جہنم کاکوئی کھٹکا…

مزید پڑھیں

تحسین بخاری میری ماں گاؤں میں بڑے بھائی کے پاس ہے،میرا گاؤں رحیم یار خان سے چالیس کلو میٹر کے فاصلے پر ہے،دریائے سندھ میرے گاؤں حویلی غوث شاہ سے نصف کلو میٹر پر ہے،صبح عید تھی،دل بوجھل سا تھا، سوچا ماں سے جا کر مل آؤں،لہٰذا میں رات کے دس بجے جیسے ہی ایک اکٹھ سے فارغ ہوا توفورا رحیم یار خان سے روانہ ہو گیا،میں گیارہ بجے گاؤں پہنچا۔سب فیملی ماں کے گرد جمع ہو کر بیٹھ گئی،دو گھنٹے تک خوب گپ شپ چلتی رہی اور پھر بارہ بجے وہاں سے اجازت لیکرمیں واپسی کیلیے روانہ ہو گیا،ایک…

مزید پڑھیں

عاقل ندیم تقریبا بیتالیس سالوں کے قلیل دورانیے میں افغانستان میں دو عالمی سپر طاقتوں کو انتہائی مہنگی جنگوں کے بعد شکست کی دھول چاٹنی پڑی ہے۔ سوویت یونین نے افغانستان پر اپنا قبضہ قائم رکھنے کے لیے ایک سو پچاس ارب ڈالر سے زیادہ خرچ کیے اور تقریبا بیس ہزار سے زیادہ فوجیوں کی قربانی دی۔ افغان جنگ نے سوویت یونین کو معاشی طور پر اتنا کمزور کیا کہ ایک انتہائی طاقتور ریاست اس جنگ کے فورا ًبعد دنیا کے نقشے سے غائب ہو گئی۔ اس جنگ نے افغانستان کو بھی ہمیشہ کے لیے بدل دیا۔ ایک اندازے کے…

مزید پڑھیں

روہیل اکبر کچھ دنوں سے خواتین پر تشدد کے حوالہ سے مسلسل ویڈیوز سامنے آرہی ہیں خاص کرکچھ گھٹیا اور ذہنی طور پر گندے انسان شائد جن کی پیدائش کسی بدبودار گٹر کے اندر ہوتی ہوگی لڑکیوں کو وحشیانہ طریقے سے قتل کرکے سمجھتے ہیں کہ شائد وہ بچ جائیں گے ایسا ممکن نہیں ذلالت اور کتے کی موت انکا مقدر تو ہوگی ہی ساتھ ساتھ انکے گھر والے بھی ساری عمر کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے بلکہ ہر کوئی ایسے گھٹیا اور کمینے شخص کے منہ پر تھوکے گا ضرورکچھ لوگ اپنی بیوی پر ہاتھ…

مزید پڑھیں

لاہور (سپیشل رپورٹر)وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس ایوان وزیر اعلیٰ میں ہوا ،کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز ،جنرل آفیسر کمانڈنگ 10 ڈویژن میجر جنرل محمد انیق الرحمن ملک، ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل محمد عامر مجید، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔اجلاس میں کورونا کی چوتھی لہر سے نمٹنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے انتظامات پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں صوبے کے زیادہ سے…

مزید پڑھیں

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی تعاون تنظیم کے آزاد انسانی حقوق کمیشن کے ارکان پر مشتمل وفد نے گزشتہ روز لائن آف کنٹرول کے چری کوٹ سیکٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وفد کو لائن آف کنٹرول کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر جامع بریفنگ دی گئی۔ وفد کو دشمن کی فائرنگ سے علاقہ مکینوں کو محفوظ رکھنے کیلئے انتظامات کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں کمیونٹی بنکرز کی تعمیر شامل ہے ۔ اس موقع پر وفد کے ارکان نے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے متاثرین، گاؤں کی دفاعی کمیٹیوں کے ارکان اور سول انتظامیہ سے…

مزید پڑھیں

لندن : (ڈاکٹر اختر گلفام سے) امریکے کمپنی نے کرونا ویکسین کے بدلے فوجی اڈے اور بیرون ممالک سفارت خانوں کی عمارتیں مانگ لیں۔ لندن میں قائم بیورو ٓف انویسٹی گیٹیو جرنلزم لندن کی ایک غیر معمولی تحقیقاتی  رپورٹ  نے طوفان برپا کردیا ہے جس کے مطابق کووڈ ویکسین بنانے والی امریکی کمپنی فائز نے برازیل ، ارجنٹائن ،چلی، کولمبیا، کوسٹاریکا، ڈومینیگن ریپبلک، ایکواڈور، میکسیو، پاناما، پیرو،اور ارگوائے کے سامنے شرائط رکھیں کہ  اگر وہ امریکہ سے ویکسین حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اپنے فوجی اڈے،اور بیرون ملک سفارت خانے ارو ان کے اثاثے ہمارے حوالےرہن رکھیں جائیں۔ برازیل ، ارجنٹائن ،چلی،…

مزید پڑھیں

بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن اراکین کی درخواست پر کوئٹہ کے ایڈیشنل سیشن جج نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور سابقہ ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ کے خلاف مقدمہ درج کر نے کا حکم دے دیا۔ ہفتہ کو ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ نے اراکین صوبائی اسمبلی اختر حسین لانگو، ثنااللہ بلوچ (بی این پی ۔ مینگل) اور عبدالواحد صدیقی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ بلوچستان، ایس ایس پی کے خلاف مقدمے کیلئے عدالت میں درخواست عدالت نے کرمنل پراسیجر کوڈ کی دفعہ 22-اے کے تحت دائر کی گئی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سناتے…

مزید پڑھیں

پاکستان میں سیکورٹی کی صورتحال بہتر قرار دے کر امریکا نے پاکستان کیلئے سفری پابندیاں نرم کردیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کے لیے اپنی نئی ٹریول ایڈوائزری کو ’لیول فور‘ سے لیول تھری کردیا ہے۔ لیول فور کے تحت امریکی شہریوں کو ’پاکستان کے غیر ضروری سفر سے گریز‘ کی ہدایت کی گئی تھی۔ محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی حکومتی اور سفارتی عملے کے پاکستان میں سفر سے متعلق پابندیاں قائم رہیں گی۔  اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ ایک مثبت قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے پاکستان سے…

مزید پڑھیں