Author: Daily Khabrain

سلامتی کونسل کا اجلاس : پاکستان طالبان کے حملے بند کرانے کیلئے سپلائی لائن اور انفراسٹرکچر ختم کرنے کیلئے مدد کرے: افغان نمائندہ۔ سیاسی حل کیلئے ہر ممکن کوشش کی تھی : پاکستان کا جواب۔ فغان طالبان نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان چمن بارڈر کراسنگ بند کردی۔ سکیورٹی حکام  کے مطابق افغان طالبان نے پاک افغان بارڈرباب دوستی ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بندکردی جبکہ پاکستان نے بھی افغانستان کیلئے باب دوستی سے ہرقسم کی آمدورفت معطل کردی۔ کسٹم حکام نے بتایا کہ باب دوستی کی بندش سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور امپورٹ ایکسپورٹ معطل ہوگئی ہے۔ حکام کا…

مزید پڑھیں

رانا زاہد اقبال پاکستان جغرافیائی حیثیت سے بے مثال اہمیت کا حامل ملک ہے کیونکہ وسطی ایشیا کے تمام تجارتی راستے پاکستان سے گزرتے ہیں۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی کے روایتی مفروضوں میں اس کے محل ِ وقوع کو خاص اہمیت حاصل رہی ہے لیکن ابتدائی 6 دہائیوں تک اس سے فائدہ نہیں اٹھایا جا سکا جس سے پاکستان ایشیا کی تجارتی گزرگاہ نہیں بن سکا۔پاکستان ایسے ملکوں میں گھرا ہوا ہے جن کا رویہ اس کے ساتھ معاندانہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی جغرافیائی حیثیت اس کے لئے وبالِ جان بنی رہی۔ 2013ء تک پاکستان کی جغرافیائی…

مزید پڑھیں

انجینئر افتخار چودھری ویسے ہم لوگ بھی کیا مکھن لگاؤ ہیں۔صبح و شام جب بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بات ہوتی ہے تو کہتے ہیں ملک سے باہر رہنے والے پاکستانی مملکت خداداد پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ویسے یہ تو ہم سب جانتے ہیں ریڑھ کی ہڈی پورے جسم کا اہم حصہ ہوتی ہے یہ بنیادی ہے فریم ہے اسی کے اوپر پورا جسم باندھا گیا ہے۔دوستو یہ ہڈی آج کل بڑی مشکل میں ہے اس کے بارے میں سب چپ ہیں الیکشن ہو رہے ہیں حکومتیں بن رہی ہیں مگر ہڈی کے ساتھ جو منظر نامہ جڑ گیا…

مزید پڑھیں

پی جے میر آج پاکستان اس چوراہے پر کھڑا ہے، جہاں ہمیں بہت سنجیدگی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک بیرونی اور دوسرا اندرونی چیلنج بھی ہمیں درپیش ہے۔ پہلے ہم خود کو درپیش بیرونی چیلنج کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔ ہمیں سب کو معلوم ہے کہ اس وقت پاکستان کے شمال میں افغانستان اور بھارت موجود ہے۔ جتنا چاہے پاکستان نے ان دونوں ممالک کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا لیکن بدقسمتی سے ہمیں ان دونوں ملکوں کی جانب سے انتہائی مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس وقت پاکستان کوئی مانے یا نہ مانے امریکہ کے شکنجوں سے…

مزید پڑھیں

سلمیٰ اعوان میں نے داشا Dashaکو سُنا تھا جو مجُھ سے کہتی تھی۔”کل آپ کا ماسکو میں آخری دن ہے۔ کیسا لگتا ہے؟“ میں چند لمحے داشا کو دیکھتی رہی۔ پھر عجیب سی یاس گھُلی آواز میں بولی۔ جانتی ہو میرا جی کیا چاہتا ہے؟ میں تمہارا ہاتھ پکڑوں،اُس گاڑی میں بیٹھ جاؤں جو تمہارے شہر جاتی ہے۔ دریائے دویناDvina کے ساحلی کناروں پربستے تمہارے شہر کو تلاسKotlasکے اُس گاؤں جہاں پہنچنے کے لئے تمہیں گھنے جنگلوں میں بہتے آبی راستوں پر سفر کرناپڑتا ہے۔ اِن راستوں پر جاتے ہوئے میں سُندربن کے جنگلوں کو یاد کروں گی۔ اُن جنگلوں…

مزید پڑھیں

شفقت حسین آج مجھے کسی تمہید باندھنے کی احتیاج ہے اورنہ ہی کسی منزل تمہید پررکنے کی ضرورت ہے۔ میں چونکہ رزقِ معرفت کی تلاش اور اس کے حصول کے لئے ہمہ وقت کوشاں رہتا ہوں اور خوش قسمتی سے یہ ہمیشہ مجھے میرے حصے‘ میری جستجو اور سعی کے مطابق ملتا رہتا ہے۔ میں نے جب بھی مطالعہ کیا بطور خاص اللہ بزرگ وبرتر کے پاک کلامِ برحق کا مجھے ماسوائے ذات واجب اوراس کی محبوب ترین ہستی سرکارِ دوعالمؐ کے کسی کا استحقاق نظر نہیں آیا لیکن چونکہ ہم نے کتاب ہدایت سے اورنہ ہی اس کے مبلغِ…

مزید پڑھیں

لاہور میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن پنجاب اسمبلی اور نامزد وزیر ملک اسد علی کھوکھر کے بیٹے کے ولیمے کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ان کے بھائی مبشر کھوکھر جاں بحق ہوگئے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل نے کہا کہ حملہ آوروں نے وزیراعلیٰ پنجاب کی گاڑی کے قریب آنے کے بعد فائرنگ شروع کی جو ڈیفنس میں ہونے والی ولیمے کی تقریب میں شریک تھے۔ انہوں نے کہا کہ ‘وزیراعلی کی سیکیورٹی نے حملہ آور کو قابو میں لے کر گرفتار کیا، بدقسمتی سے اسد کھوکھرصاحب کے…

مزید پڑھیں

افغان طالبان نے پیش قدمی کرتے ہوئے صوبہ نمروز کے دارالحکومت پر قبضہ کرلیا جو کسی بھی صوبائی دارالحکومت پر ان کا پہلا قبضہ ہے۔ نمروز کی صوبائی پولیس نے کہا کہ طالبان نے صوبائی دارالحکومت زرنج پر قبضہ کرلیا ہے جو کسی بھی صوبائی حکومت پر ان کا پہلا قبضہ ہے۔ افغانستان: طالبان کا ہلمند کے دارالحکومت کے بڑے حصے پر قبضہ ترجمان پولیس نے سیکیورٹی خدشات کے باعث شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ طالبان کے پاس شہر پر قبضے کا موقع تھا کیونکہ حکومت کی جانب سے انتظامات نہیں کیے گئےتھے۔ طالبان اس سے…

مزید پڑھیں

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلدیاتی مسائل حل کرکے عوام کو ریلیف دینا پیپلزپارٹی کی اولین ترجیح ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی جسں میں  بلاول بھٹو زرداری نے مرتضیٰ وہاب کو کراچی میں ترقیاتی کام تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ ملاقات میں ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بلاول بھٹو زرداری کو شہر کے مسائل حل کے لیے پلان بھی پیش کردیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی شہر میں بلدیاتی مسائل حل کرکے عوام کو ریلیف دینا پیپلز…

مزید پڑھیں

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نےانسداد پولیو مہم سے متعلق شعور و آگہی کے فروغ پر زور دیا ہے۔ اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کی وزیر اعلی ہاؤس میں ملاقاتہوئی جس میں میں پولیو ویکسینیشن، روٹین امیونائزیشن، صحت سہولت پروگرام، کووڈ 19 کی مجموعی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں روٹین ایمیونائزیشن اور انسداد پولیو مہم کو مزید موثر بنانے کے حوالے سے حکمت عملی پرغور کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بلوچستان کو پولیو سے پاک بنانے کےلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کے عزم…

مزید پڑھیں