Author: Daily Khabrain

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں  آج کاروبار کا منفی دن رہا اور کاروبارکے اختتام پر 100 انڈیکس میں 149 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔  شیئرز بازار کے 100 انڈیکس نے 300 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبارکرنےکے بعد 149 پوائنٹس کمی سے 47ہزار 640 پر کاروبارکا اختتام کیا۔ شیئرز بازار میں آج 54 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 15 ارب 37 کروڑ روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاروباری دن میں 7 ارب روپے کم ہوکر8 ہزار 364 ارب روپے ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں

حیدرآباد کے علاقے کوہسار کے قریب دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے چار نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق حیدرآباد کے علاقے کوہسار کے قریب دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے چار نوجوان ڈوب گئے، پولیس اور مقامی افراد نے 12 گھنٹے کی کوشش کے بعد لاشیں نکال لیں۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں، لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے شاہ بھٹائی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے لطیف آباد 12 نمبر کے رہائشی ہیں جن کی شناخت 19…

مزید پڑھیں

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک اور زبردست فیچر متعارف کرادیا۔ واٹس ایپ کی جانب سے دنیا بھر کے دو ارب سے زائد صارفین کے لیے آئے روز نت نئے اور دلچسپ فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں، جس کا مقصد صارفین کو بہتر اور اچھی سہولت فراہم کرنا ہے۔ واٹس ایپ نے رواں سال کے تیسرے ماہ میں پیغامات از خود غائب ہونے کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت کوئی بھی پیغام صارف کے پاس 7 روز بعد از خود غائب ہوجائے گا۔…

مزید پڑھیں

سندھ حکومت نے مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کردیا ہے۔ محکمہ بلدیات سندھ کی جانب سے مرتضیٰ وہاب کی بطور کراچی ایڈمنسٹریٹر تعیناتی کا نوٹیفکیشن  بھی جاری کردیا گیا ہے۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی میں پہلے سے موجود  ایڈمنسٹریٹر کراچی 20 گریڈ کے افسر لئیق احمد کا دوسری جگہ ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سندھ حکومت کے ترجمان اور وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے قانون اور ماحولیات کے طور پر ذمہ داریاں سرانجام دے رہے تھے۔

مزید پڑھیں

ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ بھارتی فواج نے مقبوضہ کشمیر کو جیل بنا رکھا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ یوم استحصال کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن ہے ، بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کو ناکام بنانے کے لیے کشمیر میں آبادی کا تناسب بگاڑ رہا ہے۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ بھارت کا بد ترین جبر بھی تحریک حریت کو ماند نہیں کر سکتا ، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، ہم کشمیریوں کے منصفانہ نصب العین…

مزید پڑھیں

رحیم یار خان: صادق آباد قومی شاہراہ پر الکوحل سے بھرا ٹینکر حادثے کا شکار ہونے کے بعد آگ لگنے سے تباہ ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق فیصل آباد سے کراچی آنے والا ٹینکر رحیم یار خان میں صادق آباد قومی شاہراہ پر رکشےکو بچاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کے بعد ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی، ٹینکر 50 ہزار لیٹر الکوحل لیکر کراچی جا رہا تھا۔ نیشنل ہائی وے پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد قومی شاہراہ کے ایک ٹریک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق تنازعہ حل کیے بغیر امن ممکن نہیں۔  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم استحصال کشمیر پر کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے حل سے ہی خطے میں امن اور استحکام آ سکتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی جبر جاری ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا غیر انسانی محاصرہ جاری ہے، مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کیا جا…

مزید پڑھیں

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان مسئلہ کشمیر پر 22 کروڑ پاکستانیوں کے جذبات کے ترجمان ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے یوم استحصال کشمیر پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ دو سال سے اس خطے کے ہٹلر مودی نے کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا کی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کی سیاہ کاریوں کے باعث اس خطے اور عالمی امن کو شدید خطرات لاحق ہیں، کشمیری عوام کے حق خودارادیت سے انکار بھارتی ہٹ دھرمی کا منہ بولتا…

مزید پڑھیں

لاہور:  بھارت کی طرف سے مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کئے جانے کے غیر قانونی اقدامات کو دو سال بیت گے۔ پاکستان میں آج یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے۔ یوم استحصال کشمیر کے سلسلے میں شاہ محمود قریشی کی قیادت میں دفتر خارجہ سے ریلی نکالی گئی، جس میں صدر مملکت عارف علوی، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری، شبلی فراز اور اعظم سواتی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر مملکت عارف علوی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی آزادی تک کوئی پاکستانی…

مزید پڑھیں

بے ہودگی کی مثال کہیں نہیں ملتی ،خبریں چینل ۵ نے آواز اٹھا کر دل جیت لیے (شہریوں کا خراج تحسین حکومت نے فوری گرفتار کر کے سخت سزا نہیں دی تو اس طرح کی چیزیں مزید ہوں گی ، تاجر ، سیاستدان، خواتین ،ارکان سوساسٹی بے ہودہ لوگوں کو کسی صورت معافی نہیں ملنی چاہیے ، عریاں حرکت کے پیچھے یہودی لابی کا ہاتھ لگتا ہے :چینل 5 سے گفتگو لاہور (لیڈی رپورٹر ) وفاقی داراحکومت میں قائداعظم کے سلوگن اتحاد ،ایمان ، تنظیم کے نیچے منچلوں کا بے ہودہ شوٹ. نشاندہی کرنے اور اس کے کخیلاف آواز اٹھانے…

مزید پڑھیں