بانی پاکستان کے پورٹریٹ کے نیچے نیم برہنہ شوٹ ملزموں کی گرفتاری کیلئے سی آئی اے اور اسپیشل برانچ کو ٹاسک مل گیا۔ ہر پاکستانی کی طرح ہمارے جزبات بھی مجروح ہوئے، ملزموں کی گرفتاری کے لیے جدید انداز میں تفتیش ہوگی : ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد : (خصوصی رپورٹر) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے پورٹریٹ کی عین نیچے نیم برہنہ کپڑے پہن کر ناچ گانا کر کے بے حرمتی کرنے والے جوڑے کی پولیس کو تلاش ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد نے واقعہ کے کرداروں کی گرفتاری کے لئے اسپیشل برانچ اور سی…
Author: Daily Khabrain
وطن عزیز میں 23 کروڑ دودھ دینے والے جانور، ہر سال 50 سے 60 ارب ڈالے گنوا دئیے جاتے ہیں۔ ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے پاکستان دودھ کی عالمی منڈی میں ایک ہزار ارب کمائی سے محروم۔ دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے دس ہزار ارب کمائے جاسکتے ہیں۔ پنجاب میں 25.62، سندھ 9.35، خیبرپختونخوا 4.88 ، بلوچستان میں 0.81 ملین لیٹر دودھ پیدا ہوتا ہے۔ صوبائی سطح پر دودھ کی فی کس کھپت 264 کلو گرام ہے پاکستان دنیا بھر میں دودھ پیدا کرنے والا چوتھا بڑا ملک ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بہتر منصوبہ بندی…
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کشمیر کی حیثیت بحال ہونے تک ہندوستان کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔ اسلام آباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم استحصال کی تقریب سے خطاب کے دوران صدر مملکت نے کہا کہ 2019 کو آج کے دن بھارت نے آرٹیکل 370 اور 35 اے میں تبدیلی کی، بھارت نے ڈوگرا راج کی زیادتی آج تک جاری رکھی ہے، مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کیا جارہا ہے، غیر کشمیری عوام کو لاکر کشمیر میں آباد کیا جارہا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور…
وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی حکومت کے ماتحت کام کرنے والی سیکیورٹی فورسز اور دیگر ایجنسیوں کی مدد سے سندھ کو اسٹریٹ کرائمز، لاقانونیت اور ڈاکوؤں سے صاف کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر اعظم نے یہ فیصلہ سندھ میں سیکیورٹی مسائل کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعظم ہاؤس کے ذرائع نے کہا کہ وفاق نے چار وفاقی ایجنسیوں پاکستان رینجرز، انسداد منشیات فورس، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اور پاکستان کسٹمز کے ذریعے بھتہ خوری، اسٹریٹ کرائمز اور مسلح ڈکیتیوں میں ملوث عناصر سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔…
وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) اور پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ تمام ٹینڈرز کی منظوری اور منسوخی کا ڈیٹا ویب سائٹس پر دیا جائے۔ آج وزیرتوانائی نےایل این جی کی خریداری شفاف بنانےکے لیے ہدایات جاری کردی ہیں۔ حماد اظہر نے پی ایس او اور پاکستان ایل این جی بورڈز کو ہدایات جاری کرتے ہوئےکہا ہے کہ پی ایس او ایل این جی کی خریداری کے لیے پی ایل ایل کی طرح لائحہ عمل اپنائے اور پی ایس او بورڈ ایل این جی…
ڈھاکا: بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹی 20 میچ میں بھی شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرلی۔ڈھاکا میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کی جانب سے دیا جانے والا 122 رنز کا 18.4 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، عاطف حسین نے 37 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ابتدائی دو وکٹیں 21 رنز پر گرنے کے باوجود شکیب الحسن اور مہدی حسن نے شاندار شراکت داری قائم کی، شکیب الحسن 26 رنز بنا کر آؤٹ ہے جبکہ مہدی حسن نے 23…
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پنجاب اسمبلی کے رکن نذیر چوہان نے جہانگیر ترین گروپ سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ عدالت سے ضمانت منظور ہونے کے بعد نذیر چوہان کو جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں نذیر چوہان نے ترین گروپ سے علیحدگی کا اعلان کیا۔ نذیر چوہان کا کہنا تھاکہ میرا ترین گروپ سے کوئی تعلق نہیں، جہانگیر ترین نے مجھے استعمال کیا اور مشکل میں مجھے فون کال تک نہیں کی۔ ان کا کہنا تھاکہ میں جہانگیر ترین کی ہر پیشی پر گیا اور میں نے جہانگیر ترین کو اپنا…
تہران: مالی بحران سے دوچار اسلامی جمہوریہ ایران کے نومنتخب صدر اور قدامت پسند رہنما ابراہیم رئیسی نے صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ملک کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنائی کی جانب سے لکھے گئے حکم نامے کو چیف آف اسٹاف نے پڑھتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی پسند کے بعد میں سمجھدار، قابل، تجربہ کار اور مقبول رہنما ابراہیم رئیسی کو اسلامی جمہوریہ ایران کا صدر بناتا ہوں۔ ابراہیم رئیسی نے اعتدال پسند سابق صدر حسن روحانی کی جگہ لی جن کے کامیاب دور اقتدار…
آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی پلئیرز رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کا پہلا ، بابر اعظم کا دوسرا نمبر برقرار ہے جبکہ بابر اعظم کے رینکنگ پوائنٹس 819 ہو گئے اور ڈیوڈ ملان کے رینکنگ پوائنٹس 841 ہیں۔ پاکستان کے وکٹ کیپر اور بیٹسمین محمد رضوان چھٹے سے ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ ٹی ٹوئننی بولرز رینکنگ میں ساوتھ افریقہ کے تبریز شمسی کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ اسکے علاوہ ٹی ٹوئنٹی آل راونڈرز رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ واضح رہے کہ…
فواد چودھری نے کہا ہے کہ بھارت نے 5 غیر ملکی صحافیوں کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے، غیر ملکی صحافیوں میں بھارتی جرنلسٹ بھی شامل تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کیلئے غیر ملکی صحافیوں کے واہگہ کے راستے پاکستان آنے پر پابندی کا بھارتی فیصلہ انتہائی قابل مذمت، افسوسناک اور مودی حکومت کے ان دعووں کی نفی ہے جو اس کے وزیر خارجہ نے اعتدال پسندی، بات چیت اور عالمی قانون کے درس کے طور پر دنیا کو حال ہی میں دیا تھا۔ فواد چودھری…
