Author: Daily Khabrain

مظفر آباد:  پاکستان تحریک انصاف کے سردار عبدالقیوم نیازی وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہو گئے، عبدالقیوم نیازی ایل اے 18 عباس پور سے منتخب ہوئے، اُنہوں نے دو سال قبل پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی۔ سردار عبدالقیوم نیازی آزاد کشمیر میں ہونے والے حالیہ عام انتخابات میں ایل اے 18عباس پور سے منتخب ہوئے۔ سردار عبدالقیوم نیازی کا تعلق ضلع پونچھ کی تحصیل عباس پور سے ہے، وہ 2006 میں مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے منتخب ہوئے اور 2011 تک وزیر خوراک بھی رہے۔ سردار عبدالقیوم نیازی نے اپنے والد کی وفات کے بعد گراس روٹ لیول…

مزید پڑھیں

دبئی: متحدہ عرب امارات نے پاکستان سمیت 6 ممالک سے اقامہ ہولڈرز کو واپسی کی اجازت دے دی۔ متحدہ عرب امارات کی نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی سے جاری بیان کے مطابق یو اے ای واپسی کے لیے سفر سے 14 دن پہلے ویکسین لگوانا ضروری ہے جبکہ سفری دستاویزات کے ساتھ ویکسین سرٹیفکیٹ بھی دکھانا ہوگا۔ متحدہ عرب امارات کے سرکاری ملازمین، صحت اور تعلیم کے شعبے میں کام کرنے والے افراد اور ٹرانزٹ مسافروں کو ویکسین سرٹیفکیٹ سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

مزید پڑھیں

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق حل ہونا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہے ، وزارت خارجہ نےمسئلہ کشمیرعالمی سطح پربھرپوراندازمیں اجاگرکیا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عالمی اداروں کو کشمیرمیں بھارتی جارحیت کانوٹس لیناچاہیے ، سلامتی کونسل میں کئی بارمسئلہ کشمیرزیربحث آیا ، حکومت کشمیریوں کی اخلاقی ،سفارتی حمایت جاری رکھےگی۔

مزید پڑھیں

پاکستان کے ارشد ندیم نے ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو مقابلوں کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا اور وہ اولمپکس ایتھلیٹکس مقابلوں کے فائنل تک رسائی حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ ہیں۔ ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو کے گروپ میچز بدھ کی صبح ہوئے جس میں پاکستان کے ارشد ندیم گروپ بی میں شامل تھے۔ ایونٹ میں شریک 32 ایتھلیٹس کو فائنل تک رسائی کیلئے پہلے 83.5کی تھرو درکار تھی، ارشد ندیم پہلی باری میں تو 78.5 کی تھرو کرسکے لیکن دوسری باری میں انہوں نے 85.16 کی تھرو کرکے فائنل کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا۔ یہ ارشد ندیم کی…

مزید پڑھیں

رلڈ بینک کے ریجنل نائب صدر نے کورونا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے عالمی بینک کے ریجنل نائب صدر سے ملاقات کی جس میں ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ ملاقات میں وزیرِخزانہ شوکت ترین نے ترقی پذیر ممالک کے لئے 12 ارب ڈالر کے تجویز کردہ اقدام کی تعریف کی اور پاکستان میں گورننس اور سروس ڈلیوری کیلئے ورلڈ بینک کے تعاون پر اظہارِ تشکر بھی کیا۔ ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدر نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے…

مزید پڑھیں

کابل: افغان دارالحکومت کابل میں قائم وزیر دفاع کے گھر کے باہر حملے میں 4 افراد ہلاک جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔ جوابی کارروائی میں تمام حملہ آور مارے گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق رات آٹھ بجے پہلا دھماکہ قائم مقام وزیر دفاع جنرل بسم اللہ خان کی رہائش گاہ کے باہر ہوا جس کے بعد مسلح افراد وزیر دفاع کے گھر میں داخل ہوگئے۔ دو گھنٹے کے اندر ایک اور زور دار دھماکہ ہوا، افغان میڈیا کے مطابق حملے میں چار افراد ہلاک، 20 زخمی ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں تمام حملہ آور مارے گئے۔ افغان فورسز نے لشکر گاہ…

مزید پڑھیں

واشنگٹن:  ترجمان امریکی دفترخارجہ نیڈ پرائس نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان نے افغان طالبان کو مذاکرات کے لیے آمادہ کیا، پاکستان کی افغان امن عمل میں اہم پوزیشن ہے۔ امریکا کی افغانستان امن عمل کے لیے پاکستان کی کوششوں کی ایک بارپھر تعریف، ترجمان امریکی دفترخارجہ نیڈ پرائس کا پریس بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ افغان امن عمل کےلیے پاکستان اورامریکا کے قریبی رابطے ہیں، حالیہ تنازع میں جس نتیجے کی تلاش ہے، پاکستان اس میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، دونوں ممالک مل کر کام جاری رکھیں گے۔ ترجمان نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں استحکام کے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز نظام کو تباہ کرنا چاہتے ہیں جبکہ شہباز شریف کا نظام سے متعلق بیان خوش آئند ہے، کراچی میں سب سے کم ویکسی نیشن ہوئی سندھ حکومت کارکردگی بہتر کرے۔ فواد چوہدری نے کابینہ اجلاس پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں 50 فیصد اور لاہور میں 27 فیصد شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن ہوگئی لیکن کراچی اور حیدرآباد میں سب سے کم ویکسی نیشن کی گئی، لہذا سندھ حکومت اپنے گریبان میں جھانکے اور کارکردگی بہتر کرے،  اس کی کارکردگی باقی تمام صوبوں سے پیچھے ہے، وفاق سندھ حکومت کو بار…

مزید پڑھیں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیم برہنہ فوٹو شوٹ کرنے پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اس حوالے سے تھانہ کورال پولیس نےشہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے جس کے متن ‏میں کہا گیا ہے کہ لڑکےلڑکی نےقائد اعظم کےپوٹریٹ کےسامنےنیم برہنہ تصاویربنائیں جو سوشل ‏میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ پولیس نے اندراج مقدمےکے بعد مزیدتفتیش شروع کر دی ہے اور فوٹوشوٹ میں ملوث افراد کی ‏شناخت کی جارہی ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بھی ملوث افراد کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے ‏کہا ہے کہ فوٹوشوٹ کرنے والوں کے…

مزید پڑھیں

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ سیاست میں آیا تو مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے شمولیت کی دعوت دی تھی۔ وزیراعظم عمران خان نے کتاب کی تقریب رونمائی میں شرکت کی اور خطاب میں کہا کہ چار سال کی عمر میں لوگوں کو پانی میں دیکھا تو سمجھا گہرا نہیں ہوگا، مجھےسوئمنگ نہیں آتی تھی لیکن لوگوں کودیکھ کر پانی میں چھلانگ لگائی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ چھلانگ لگانے کے بعدمیں پانی میں نیچے چلا گیا، اُس وقت میرے کزنز نے مجھے بچا لیا اور سوئمنگ سیکھی۔ وزیراعظم کا کہنا تھاکہ عالمی سیاست تھوڑی بہت سمجھتا تھا لیکن…

مزید پڑھیں