بجلی چوری کرانے والے افسران کے خلاف کارروائی کاغذوں تک محدود لائن لاسز اور بجلی چوری میں ملتان الیکٹرک پاور کپمنی پہلے نمبر پر آئ۔ پشاور، سکھر ، حیدرآباد، کوئٹہ کی پاور سپلائی کمپنیوں نے صارفین پر اضافی بوجھ ڈالا گیپکو بجلی چوری شرح 10.58فیصد فیسکو میں بجلی چوری شرح 9.8 فیصد رہی۔ بجلی چوری روکنے کیلیے کوئ اقدامات نہ ہو سکے: نیپرا نے رپورٹ جاری کردی
Author: Daily Khabrain
وفاقی وزیر برائے تعلیم و فنی تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ پہلی سے پانچویں تک یکساں نصاب کل سے نافذ العمل ہوگا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھاکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ یکساں نصاب لایا گیا ہے، پہلی سے پانچویں تک ملک بھر کے تعلیمی اداروں کیلئے یکساں نصاب ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت، آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کل سے یکساں تعلیمی نصاب کا آغاز کر دیا جائے گا ، یہ ایسا نصاب ہوگا جو تمام اسکولز اور مدارس میں یکساں طور پر نافذ ہوگا۔…
طالبان کی جانب سے کابل کے گھیراؤ کے بعد امریکی سفارتخانے سے عملے اور شہریوں کا انخلاء بھی تیزھوگیا۔ہیلی کاپٹروں سے امریکی شہریوں کو نکالا گیا۔ 1975 میں امریکہ کی شکست کے بعد ویتنام سے بھی اسی طرح امریکی شہریوں کو ہیلی کاپٹروں سے فرار کرایا گیا تھا۔ دونوں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رھی ھیں۔ پاکستان وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے بھی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔
سلمیٰ اعوان یہ اگست 2021ہے اور پاکستان نے اپنی چوہترویں سالگرہ منائی۔ اللہ اِسے سدا آباد و شاد رکھے۔ اس کے چہرے سے وہ سیاہی اُتار دے جس نے اسے گہنا دیا ہے۔ یہ دراصل میری عمر کے لوگوں کا وطن ہے جن کا جنم ضرور ہندوستان میں ہوا تھا مگر جنہوں نے ہوش اِس آزاد سرزمین میں آکر سنبھالا۔یہ ہماری ماؤں کا کسی حد تک مگر ہماری نانیوں اوردادیوں کا وطن نہیں تھا کہ ایک آہ ان کے کلیجے سے نکلتی اور تان ہمارے دیس ہندوستان پر ٹوٹتی تھی۔کچھ ان کا بھی دوش نہ تھا۔ وہ جڑی ہوئی تھیں…
قسور سعید مرزا والدہ صاحبہ کی بیماری اور بیٹی کے چھت سے گرنے کے باعث ریڑھ کی ہڈی کے ایک مُہرے پر چوٹ آنے سے گھر کا سارا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا تھا۔ مَاں جی ملتان کارڈیالوجی میں زیر علاج تھیں تو بیٹی گنگارام ہسپتال میں داخل تھی۔ اللہ کریم کا کرم ہوا ہے تو کچھ ہوش ٹھکانے آئے ہیں۔ یہ ہی وجہ ہے کہ راقم قارئین کرام کی خدمت میں قدرے تاخیر سے حاضر خدمت ہے۔ یہ عاجز اور مسکین معذرت خواہ ہے اور اپنے کرم فرماؤں کی دعاؤں کا محتاج ہے۔ یاد کرنے والے ہوں…
کرنل (ر) عادل اختر افغانستان ایک آہوئے صیاد دیدہ ہے۔ وادیاں ویران، میدان بیابان ہیں‘ ویرانے میں نہ جانے کون سی کشش ہے کہ سپر پاورز اس کا پیچھا نہیں چھوڑتیں۔ اس وادی غیر ذی زرع میں پانی کم برستا ہے اور خون زیادہ۔ یا تو سدا خانہ جنگی چلتی رہتی ہے یا غیر ملکی افواج امن کو روند رہی ہوتی ہیں۔ جو شدت موسم میں ہے وہی یہاں کے باشندوں میں ہے۔ قبائلی مزاج کبھی نچّلا نہیں بیٹھنے دیتا۔ ان کی پیاس خون سے بجھتی ہے۔ چاہے خون اپنا ہی کیوں نہ ہو۔ سترہویں صدی میں انگریزوں نے برصغیر…
انجینئر افتخار چودھری میر پور متھیلو سندھ شاہی بازار میری زندگی کی حسین یادوں کا مرکز ہے۔اس روز اس شہر سے گزر ہوا گاڑی روکی دل نے چاہا اس رونق میں واپس جاؤں جو میں نے 1970 میں دیکھی تھی۔میٹرک کا امتحان دینے کے بعد میں والد صاحب کا ہاتھ بٹانے کے لیے یہاں آ گیا تھا.کیا قیامت کے دن تھے گوٹھ میں ان سہولیات کا فقدان تھا جو آج ہماری زندگی کا لازمی حصہ بن چکی ہیں۔اے سی تو دور کی بات ہے پنکھا بھی نہیں دستیاب تھا۔بڑا شوق تھا کہ ایک نئی جگہ جا رہے ہیں۔لاہور سے گاڑی…
نعیم ثاقب پاکستان میں ایکسپو (Expo) کے باوا آدم خورشید برلاس صاحب زندہ دل، ہنس مکھ اور بڑے محنتی انسان ہیں۔ نئے نئے آئیڈیاز پر کام کرتے ہیں۔ پاکستان صنعتی نمائش،میڈ ان پاکستان، پاکستان ہینڈی کرافٹ سمیت کئی ایکسپوز کروا چکے ہیں۔ یو کے پاکستان بزنس کونسل اور پاکستان ایسوسی ایشن آف ایکسپو انڈسٹری کے بانی بھی ہیں۔ ان سے میری پہلی ملاقات انتہائی نفیس شخصیت کے مالک راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے موجودہ صدرناصر مرزا صاحب کے ساتھ ہوئی۔ اور پھر یہ ملاقات دوستی اور عقیدت میں بدل گئی۔ ان سے گاہے بگاہے رابطہ رہنے لگا۔ کچھ دن پہلے…
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا بیان پاکستان افغانستان میں وقوع پزیر صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے :ترجمان دفتر خارجہ سیاسی تصفیہ کے لئے کوششوں کی پاکستان حمایت جاری رکھے گا :زاہد حفیظ چوہدری امید کرتے ہیں کہ تمام افغان فریقین داخلی سیاسی بحران حل کرنے کے لئے مل کر کام کریں گے :زاہد حفیظ چوہدری کابل میں پاکستانی سفارت خانہ پاکستانیوں کو ضروری معاونت اور مدد فراہم کررہا ہے :زاہد حفیظ چوہدری پاکستانی سفارت خانہ افغان شہریوں ،سفارتکاروں اور عالمی برادری کو قونصلر خدمات بھی فراہم کررہا ہے :زاہد حفیظ چوہدری کابل میں پاکستانی سفارت خانہ…
اسلام آباد: افغانستان کی موجودہ صورتحال پر وزیراعظم عمران خان نے اعلیٰ سطح کی مشاورت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس اہم معاملے پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ بروز پیر مورخہ 16 اگست کو بلائے گئے اجلاس میں خطے خصوصاً افغانستان کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں سول اور عسکری قیادت شرکت کرے گی۔ دوسری جانب خطے کی تیزی سے بدلتی صورتحال کے پیش نظر افغانستان کی سیاسی قیادت پاکستان پہنچ گئی ہے۔ افغان سپیکر میر رحمان رحمانی بھی وفد میں شامل ہیں۔ خصوصی نمائندہ افغانستان محمد صادق نے مہمانوں کا…
