عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب وہ پہلا صوبہ ہے جہاں ائیر ایمبولینس سروسز کا منصوبہ منظور کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے 467 ریسکیورز کی پاسنگ آوٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں خیبر پختونخواہ سے آنیوالے مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہوں اور ریسکیو کیڈیٹس کوخصوصی تربیت اور جنوبی ایشیاء کی معروف ایمرجنسی سروس کا حصہ بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،393 کیڈیٹس خیبر پختونخواہ جبکہ 74 کوہ سلیمان کے کیڈیٹس پاس آوٹ ہو رہے ہیں، امید کرتا ہوں بڑے شہروں کی طرح یہ کیڈیٹس خیبر پختون خواہ…
Author: Daily Khabrain
ڈاکٹر عاصم ثقلین آزادی کے بہت سے معانی اورمفاہیم ہیں۔ اقلیمِ شعر کے قلندر علامہ اقبال ؒنے آزادی کے مقابلے میں آئین و قانون کی پابندی کا ثمر ہمیشہ کا آرام بتایا ہے کیوں کہ اپنی آزادی کے سبب پانی کی لہرکا مقدر گریہ و زاری یارونا ٹھہرتا ہے، وہ کہتے ہیں: دہر میں عیشِ دوام آئین کی پابندی سے ہے موج کو آزادیاں سامانِ شیون ہو گئیں آزادی کا فلسفہ یا مفہوم بظاہر بہت آسان لیکن باطنی حوالے سے بہت وسیع ہونے کے ساتھ ساتھ بہت مشکل اوردقیق ہے۔ ہم آزادیئ فکر چاہتے ہیں لیکن اسی آزادیئ فکر کے…
اعجاز الحق افغانستان ہمارا پڑوسی اسلامی ملک ہے۔ جس کے معروضی حالات کا پاکستان پر اثر انداز ہونا لازمی امر ہے۔ 1979ء میں افغانستان پر روسی جارحیت نے پاکستان کی سلامتی اور اس کے مستقبل کے لئے ایک بڑا خطرہ پیدا کر دیا۔ 71ء میں پاکستان کے دو لخت ہونے کے بعد بلکہ اس سے بھی پہلے روس اور بھارت میں دوستی کے کئی معاہدے ہوئے اور محبت کی پینگیں بڑھیں۔ ادھر امریکہ کو تشویش تھی کہ بھارت کو مکمل طور پر روس کی گود میں چلے جانے سے روکا جائے۔ جب جنرل ضیاء الحق نے جولائی 1977ء میں چیف…
ندیم اُپل 13 اگست کی شب جب آفس کا کام مکمل کرنے کے بعد گھر جانے کیلئے روانہ ہوا تب پاکستان کا 75واں یوم آزادی پانچ منٹ کے فاصلے پر تھا اور یہ پانچ منٹ کافاصلہ ریگل چوک (مال روڈ)تک پہنچے پہنچتے طے ہو چکا تھا۔پھر ٹھیک رات 12بجتے ہی مال روڈ پر منچلوں نے ایسا شور شرابہ کیا کہ عہد حاضر کاپاکستان میں نے اپنی آنکھوں سے بنتے دیکھا۔ مال روڈ روشنیوں میں نہایاہوا تھا جن کے دلوں میں جھوٹ اور منافقت کے اندھیرے تھے انہوں نے بھی اندر کے اندھیروں کو باہر کی روشنیوں میں چھپا رکھا تھا۔اچانک…
خضر کلاسرا شکر ہے، وزیراعلی پنجاب اس وقت فائرنگ میں محفوظ رہے،جب ان کو کھوکھر برادران نامزد صوبائی وزیراسد کھوکھر کے بیٹے کے ولیمہ کے بعد ان کو رخصت کررہے تھے اور تاک میں بیٹھے مسلح سزایافتہ شخص نے اس وقت پنجاب پولیس سمیت سیکورٹی اداروں کے انتظامات کاپول کھول دیا، جب اس نے فائر کھول دیا،اور وہ اتنا قریب آچکاتھا کہ کھوکھربرادران میں سے ایک بھائی گولیوں کا نشانہ بن کر موقع پر ہی زندگی کی بازی ہارگیا۔ اس کریمنل مائنڈ شخص سے کسی بھی بڑی واردات کی توقع کی جاسکتی تھی؟ یہ تو شکرہے کہ قدرت کو کچھ…
میڈیا کی بہت ساری خصوصیات میں سے ایک یہ ہے کہ جب کوئی پارٹی اپوزیشن میں ہو اسے یہ بہت پیارا لگتا ہے لیکن جونہی وہ پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو اسے سب سے زیادہ جھنجھلاہٹ اور چڑ اسی میڈیا سے ہو جاتی ہے۔ وہ میڈیا جو تکلیف و آزمائش کے دنوں میں پیارا اور راج دلارا ہوتا ہے، طاقت اور اقتدار آتے ہی وہ غیر ذمہ دار اور قابل اصلاح سمجھا جانے لگتا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف جو خود بھی اقرار کرتی ہے کہ اس کے برسر اقتدار آنے میں دیگر عوامل کے ساتھ ساتھ ایک بڑی وجہ…
تاجکستان: سابق افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ کابل کے لاکھوں افراد کو خوں ریزی سے بچانے کے لیے افغانستان چھوڑا کیوں کہ ایسا نہ کرنے کی صورت میں تصادم ہوتا، طالبان نے اسلحہ کے بل پر فتح حاصل کرلی لیکن وہ دلوں کو فتح نہیں کرسکے۔ یہ بات انہوں ںے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر پوسٹ میں کہی۔ انہوں ںے اپنا یہ بیان فیس بک اکاؤنٹ پر عین اسی لمحے پوسٹ کیا جب طالبان کابل میں ان کے اپنے صدارتی محل میں داخل ہورہے تھے۔ ملک چھوڑنے کے بعد اپنے پہلے بیان میں اشرف غنی نے یہ…
ملتان (خبرنگار) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغان جو بھی فیصلہ کریں گے ہمیں قبول ہو گا جبکہ وزیر اعظم نے آج قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے ۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں پاکستان کاکوئی فیورٹ نہیں۔ افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے ، افغانستان کے مستقبل کافیصلہ افغانوں نے کرناہے افغان جوبھی فیصلہ کریں گے وہ ہمیں قبول ہوگا،افغان قیادت کوبڑے پن کامظاہرہ کرناچاہیے اورمل بیٹھ کریہ مسئلہ حل کرناچاہیے ۔ افغان مسئلہ کا حل عسکریت نہیں صرف اور صرف مذاکرات ہیں۔…
بارسلونا فٹ بال کلب کی الوداعی پریس کانفرنس میں آنسو پونچھنے کیلئے لیونل میسی کا استعمال شدہ ٹشو پیپر 1 ملین ڈالر( 16کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت ہونے کیلئے تیار ہے۔ ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے کچھ روز قبل ایک پریس کانفرنس میں مشہور ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا کو الوداع کہنے کا اعلان کیا تھا۔ کانفرنس میں جب میسی نے بارسلونا کے ساتھ اپنے 21 سال کے سفر کے اختتام کا اعلان کیا تو وہ آبدیدہ ہوگئے اور جیسے ہی میسی کی اہلیہ نے اپنے شوہرکی آنکھوں میں آنسو دیکھے تو انہوں نے میسی کو ایک…
امریکہ، برطانیہ، فرانس کے سفارت خانے بند، سفارتی عملہ واپس، امریکی پرچم اتار دیئے گئے، افغان طالبان نے پل چرخی اور بگرام جیلوں کا کنٹرول لیے حکومتی عہدیداروں اور فورسز کو جلال آباد سے نکلنے کا محفوظ راستہ دیدیا۔ عبداللہ عبداللہ نے کابل میں امن کیلئے وقت مانگ لیا۔نائب صدر امراللہ صالح بھی تاجکستان فرار،عبوری وزیراعظم کے لیے احمد علی جلال کے نام پر غور ، منتقلی کیلئے صدراتی محل میں داخل ،عوام گھروں میں محصور۔ کابل(نیوز ایجنسیاں) ترجمان طالبان سہیل شاھین نے کہا ہے کہ سب کو دعوت دیتے ہیں،آہیں ملکر افغانستان کی خدمت کریں،ہم افغان اور دیگر لوگوں…
