Author: Daily Khabrain

لاہور : (رپورٹ : اسد مرزا ) افغانستان میں سابق صدر اشرف غنی کی نام نہاد فوج کو عبرتناک شکست کے بعد جہاں سب سے امریکہ کو دھچکا لگا وہاں مودی سرکار بھی سر پیٹتی رہ گئی۔ افغان طالبان نے اشرف غنی کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد مختلف شہروں میں بھارتی بدنامہ زمانہ خفیہ ایجنسی "را” کے بعض اہلکاروں اور درجنوں انڈر کوور (جاسوس) کو بھی گرفتار کر کے ان سے تفتیش شروع کر دی تاکہ ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر جاسوسوں کو بھی گرفتار کیا جاسکے۔ اس صورتحال میں بھارت میں صف ماتم بچھ گئی۔…

مزید پڑھیں

کابل ، لندن ، نیویارک اوٹاوہ ، ، ماسکو ، تہران (نیٹ نیوز) پاکستان، ترکی اور روس کا سفارتخانے بند نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی حکام کا کہنا تھا کہ  کہ طالبان نے روسی سفارتخانے کے تحفظ کی یقین دہانی کروائی ہے۔ ترکی نے بھی افغانستان میں اپنا سفارتخانہ بند نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سفارتی مشن جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کابل میں پاکستانی سفارتخانہ اپنا مشن جاری رکھے ہوئے ہیں اور پاکستانی سفارتخانہ افغانستان سے غیرملکیوں…

مزید پڑھیں

عابد کمالوی کرونا وبا نے جہاں عالمی معیشت کو تہہ و بالا کر کے رکھ دیا وہاں دنیا بھر کے لوگوں کی سماجی،ثقافتی، صنعتی،زرعی، کاروباری، مذہبی اور دوسری سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہوئیں۔،یہی نہیں بلکہ دنیا کی مختلف زبانوں میں تخلیق ہونے والا ادب بھی اس کے زیر اثر آیا۔ ادبی سرگرمیاں کافی حد تک تعطل کا شکار ہوگئیں۔ جہاں اردو ادب کے فروغ میں افسانوں، سفرناموں شاعری اور دوسرے موضوعات پرکتب کی اشاعت غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے، وہاں مشاعروں تنقیدی اور مذاکراتی ادبی محافل کا انعقاد بھی ادب کے فروغ میں موثر کردار ادا کرتا ہے۔…

مزید پڑھیں

طارق ملک بورڈ آف ریونیو کی رپور ٹ اور خبروں کے حوالے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وزیراعلی پنجاب عثمان خان بزدار کے دور حکومت میں قبضہ مافیا سے 45,866 ارب روپے مالیت کی 179664 ایکٹر زمینیں واگزار کروائی گئی ہیں۔عام طور پر واگزار کروائی گئی زمینوں پر قبضہ مافیا دوبارہ قبضہ کر لیتے ہیں اس طرح انتہائی محنت اور جانفشانی سے واگزار کروائی گئی زمینوں سے سرکار کو ہاتھ دھونا پڑتا ہے۔اس ضمن میں میری تجویز ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان فوری طور پر ان واگزار کروائی گئی زمینوں کی شفاف نیلامی کا اہتمام کریں جو…

مزید پڑھیں

اعجاز الحق صدرضیاء الحق نے جس ہمت، جواں مردی اور حکمت عملی سے کئی برسوں تک روسی جارحیت کا مقابلہ کیا یہ ایک طرح سے کابل کا نہیں اسلام آباد کا دفاع تھا۔ اگر خدانخواستہ روس ”کابل“ کو فتح کر لیتا تو آج پاکستان کا نقشہ کچھ اور ہوتا۔ آزادی کے لئے قیام پاکستان کے وقت بھی قربانیاں دی گئی تھیں اور آج بھی محب وطن پاکستانی اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔ انہی محب وطن سرفروشوں میں 17 اگست 1988ء کو سازش کا شکار ہونے والے C-130 طیارہ کے وہ سب سوار اور سالار بھی ہیں جنہوں…

مزید پڑھیں

ملک منظور احمد مقام اطمینان ہے کہ طالبان نے بغیر کسی کشت وخون جنگ وجدل اورسرپھٹول کے کابل سمیت پورے افغانستان پر قبضہ کرلیاہے۔ افغان سابق صدر اشرف غنی اطلاعات کے مطابق تاجکستان میں گویا پناہ حاصل کرچکے ہیں۔ مستقبل میں افغانستان کامنظر نامہ کیا بنتاہے اور امریکہ جو20 سال تک وہاں موجود رہا ہے اب اس نئی تبدیلی کو کس نظر سے دیکھے گا یہ سب بعد کی باتیں ہیں تاہم امریکی صدر جو بائیڈن واضح کر چکے ہیں کہ افغان قیادت کو اکٹھا ہو کر افغان جنگ خود لڑنی ہے۔لیکن دیکھنے میں آرہا ہے کہ جوں جوں طالبان…

مزید پڑھیں

میدان پاکستان اشیاء دنیا میں پہنچانے کی ذمےداری قونصلرز کو سونپی گئی معمول کی برآمدات کے ساتھ غیر روایتی اشیاء کی ایکسپورٹ بڑھائی جایگئ ٹیکسٹائل،لیدر،سپورٹس،پھلوں کی برآمد پر خصوصی توجہ دینے کا فیصلہ 23ممالک سے فری ٹریڈ معاہدوں کا از سرِ نو جائزہ لیا گیا گزشتہ مالی سال کے دوران 25ارب ڈالرز کی برآمدات ہوئی تھیں سروس سیکٹر میں مزید 2 ارب ڈالر اصافہ ھو گا ملتان ( جنرل رپورٹر)

مزید پڑھیں

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے عالمی برادری کو یکجا ہو کر افغانستان کو دہشت گردی کے لیے بنیاد بننے سے بچانے کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں فوری طور پر نمائندہ حکومت تشکیل دی جائے، جس میں خواتین کو بھی برابر حصہ ملے۔ افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جہاں عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ متحد ہو کر افغانستان کو دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے بچائیں۔ سلامتی کونسل کے 15 ارکان کے ہنگامی اجلاس کے بعد…

مزید پڑھیں

ضلع دیامر میں گزشتہ روز سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے بند بابو سر ناران روڈ 5 میں سے 2 مقامات پر بحال کردی گئی ہے، تتہ پانی کے مقام پر بند شاہراہِ قراقرم چھوٹی گاڑیوں کے لیے بحال کی گئی ہے۔   گزشتہ روز دیامر کے متعدد دیہاتوں تھک دیونگ، جل تھک نیاٹ ویلی میں سیلاب سے متعدد مکانات، فصلیں اور رابطہ سڑکیں متاثر ہوئی تھیں۔ لینڈسلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں سے شاہراہ بابوسر ناران 5 مقامات سے بند ہوگئی تھی جس سے مقامی افراد اور سیاح پھنس گئے۔ بابوسر ناران نیشنل ہائی وے کے 5 میں سے 2 مقامات کو…

مزید پڑھیں

ملائیشیا کے وزیر اعظم محی الدین یاسین نے 17 ماہ کے بعد کابینہ سمیت استعفیٰ دے دیا ہے۔ ملائیشیا کے وزیر اعظم محی الدین یاسین عہدہ سنبھالنے کے 18 ماہ سے بھی کم عرصے میں مستعفی ہو گئے ، ان کی کابینہ نے بھی استعفے دے دیئے ہیں۔ ملائیشیا کے وزیر اعظم محی الدین یاسین آخری کابینہ اجلاس کے بعد نیشنل پیلس گئے جہاں انہوں نے بادشاہ کو اپنا استعفیٰ پیش کیا جس کے بعد ملک کے بادشاہ عبداللہ رعایت الدین المصطفیٰ باللہ شاہ نے استعفیٰ منظور کرلیا۔ محی الدین یاسین گزشتہ سال یکم مارچ کو برسراقتدار آئے تھے۔ حالیہ…

مزید پڑھیں