کشمیر پریمیئر لیگ کے فائنل میں شاہد آفریدی کی راولا کوٹ ہاکس نے مظفر آباد ٹائیگرز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ کے پی ایل کے فائنل میں راولا کوٹ ہاکس نے پہلے کھیلتے ہوئے مظفرآباد ٹائیگرز کو جیت کیلئے 170 رنز کا ہدف دے دیا۔ راولا کوٹ ہاکس نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 169 رنز بنائے،کاشف علی 54 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ بسمہ اللہ خان 30 ، صاحبزادہ فرحان 28 اور عمر امین نے 23 رنز بنائے۔ مظفرآباد ٹائیگرز کے محمد حفیظ اور اسامہ میر نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں…
Author: Daily Khabrain
صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اہلیہ ثمینہ علوی کے ہمراہ شہرہ آفاق ترک سیریز کورولش عثمان کے سیٹ پر پہنچ گئے۔ صدرِ مملکت کی ڈرامہ کے سیٹ کے دورے کی تصاویر ٹوئٹر پر ترک سیریز کے پروڈیوسر مہمت بوزداغ کی جانب سے شیئر کی گئی ہیں۔ مہمت بوزداغ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ سیٹ کا دورہ کرنے پر میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور ان کی اہلیہ ثمینہ علوی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ان کے اعتماد اور ڈرامے سے ان کی دلچسپی کے لئے بھی ان کا شکر گزار ہوں۔ مہمت نے صدرِ مملکت کے ذریعے تمام پاکستانیوں کے…
افغان طالبان کے نائب امیر وقطر میں سیاسی دفتر سربراہ ملا عبدالغنی برادر نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ و سابق وزیراعظم فلسطین اسماعیل ہانیہ سے ملاقات کی۔ حماس کے سربراہ اور ملا عبدالغنی برادر کی قیادےت میں وفد کی ملاقات رواں ہفتے ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات قطر کے دارالحکومت دوحا کے نامعلوم مقام پر ہوئی۔ اخبار کے مطابق ملا برادر نے حماس کو اسرائیل کے خلاف مزاحمت پر مبارکباد پیش کی۔ دوسری جانب یہ رپورٹس بھی منظر عام پر آئی ہیں…
لاہور: رنجیت سنگھ کے مجسمے کو نقصان پہنچانے کا معاملہ، لاہو پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے مطابق رنجیت سنگھ کے مجسمے کو نقصان پہنچانے والے ملزم رضوان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نے ہتھوڑے سے مجسمے کو نقصان پہنچایا۔ ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے ایس پی سٹی کو فوری موقع پر دورہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں…
محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ 16 سال تک کے طلباء کی بھی کورونا ویکسینیشن کی جائے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے طلباء کے ساتھ ساتھ والدین کی بھی ویکسینیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ والدین پابند ہونگے کہ اپنا ویکسینیشن کارڈ تعلیمی اداروں میں لازمی جمع کرائیں ، کالجز اور جامعات کے طلباء اور والدین اپنا ویکسینیشن کارڈ لازمی جمع کرانے کے پابند ہونگے۔ واضح رہے کہ محکمہ تعلیم سندھ نے این سی او سی کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس اداروں کی کوہاٹ ہنگو روڈ پر اہم کاروائی کاروائی میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے دو دہشتگرد گرفتار کاروائی کوہاٹ ہنگو روڈ پر شاہو خیل کے مقام پر عمل میں لائی گئی پکڑے گئے دہشتگردوں عزیز اللہ اور محمد شعیب کا تعلق اورکزئی سے ہے مبینہ دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری ہتھیار انٹی ائیر کرافٹ گن، ہیوی مشین گن، 3دستی بم، سینکڑوں کارتوس اور 67 لاکھ روپے کی پاکستانی کرنسی برآمد پکڑے گئے دہشتگرد قبائلی ضلع کرم میں موبائل ٹاور نصب کرنے والی کمپنی کے 14 مزدوروں کے اغواء برائے تاوان…
کابل: افغان دارالحکومت کابل میں حالات معمول پر آنے لگے، شہر میں دکانیں کھل گئیں۔ خواتین کو تعلیم اور روزگار کی اجازت دے دی گئی جبکہ افغان میڈیا پر خواتین اینکرز دوبارہ نظر آنے لگیں۔ طالبان نے نیوز اینکر کے ساتھ موجودہ صورت حال پر بات چیت کی۔ دوسری جانب طالبان نے افغانستان میں سرکاری ملازمین کیلئے عام معافی کا اعلان کر دیا۔ طالبان رہنماؤں کی طرف سے کہا گیا کہ کابل میں حالات نارمل ہیں، سرکاری ملازمین کام پر واپس آجائیں، سب کے لیے عام معافی ہے، اس لیے لوگ پورے اعتماد کے ساتھ معمول کی زندگی گزار سکتے…
مظفر آباد: تحریک انصاف کے امیدوار بیرسٹر سلطان آزاد کشمیر کے صدر منتخب ہو گئے، انہوں نے 34 ووٹ حاصل کئے۔ موجودہ صدر مسعود خان 24 اگست کو اپنی پانچ سالہ صدارتی مدت پوری کریں گے جس کے بعد سلطان محمود حلف اٹھائیں گے۔ مظفرآباد میں قانون ساز اسمبلی کے ارکان نے اگلے پانچ سال کے لئے صدر منتخب کر لیا۔ پی ٹی آئی کے صدارتی امیدوار بیرسٹر سلطان محمود کی پوزیشن پہلے ہی مضبوط تھی، ان کو مسلم کانفرنس کے سردار عتیق اور جموں و کشمیر پیپلزپارٹی کے حسن ابراہیم کی بھی حمایت حاصل تھی۔ قانون ساز اسمبلی میں…
اتر پردیش (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں طالبان کے کنٹرول پر بھارت میں حکمران جماعت گھبراہٹ اور بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے ۔ سبرامنین سوامی نے ٹویٹ کیا کہ طالبان پہلے سال معتدل مزاج افغان حکومت کے طور پر سامنے آئیں گے البتہ اسی دوران طالبان کے صوبائی کمانڈرز شدت پسندی جاری رکھیں گے اور اس دہری پالیسی سے ایک سال میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کے بعد طالبان، پاکستان اور چین کے ساتھ مل کر بھارت پر حملہ کردیں گے ۔ ایک ہفتہ قبل بھی رکن پارلیمنٹ نے اپنی مودی سرکار سے کابل میں 20 ہزار بھارتی فوجی بھیجنے کا…
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے شیڈول کا اعلان کردیا جو متحدہ عرب امارات اور عمان میں 17 اکتوبر سے شروع ہوگا اور فائنل 14 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ اس مرتبہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں شامل کیا گیا ہے جن کے درمیان پہلا میچ 24 اکتوبر کو ہوگا۔ پاکستان کے میچز: 24 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ بھارت، دبئی 26 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ 29 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ افغانستان 2 نومبر: پاکستان بمقابلہ گروپ اے کے راؤنڈ 1 کوالیفائر میں دوسرے نمبر پر آنے والی…
