Author: Daily Khabrain

کمیٹی ممبران پی آئی او سہیل علی خان، منظورعلی میمن اورلاہورپریس کلب صدر ارشد انصاری ، فاضل جمالی صدر کراچی پریس کلب، عبدالخالق رند صدر کوئٹہ پریس کلب اور شکیل انور صدر ، انور رضا سیکریٹری نیشنل پریس کلب کی قیادت کی مشاورتی عمل میں شرکت مشاورت کے بعد پریس کلبز کی قیادت نے پی ایم ڈی اے کے ذریعے ڈیجیٹل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے، صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے تنخواہوں اور نوکری کے تحفظ کے اقدامات پر اتفاق پی ایم ڈی اے کمیٹی اور پریس کلبز قیادت کا پی ایم ڈی اے پر مزید بات چیت جاری رکھنے پر…

مزید پڑھیں

غرور اور جھوٹ افغانستان میں شکست کی وجہ بنا ، برطانوی امریکی ماہرین ہمارے 86 بلین ڈالرز اور 20 سال ضائع ہوگئے ، انسپکٹر جون خان سوپکو کا اعتراف شکست

مزید پڑھیں

۔پنجاب انفارمیشن کمیشن میں پنجاب پولیس کی طرف سے پبلک کئے جانیوالے تازہ ترین کرائم ڈیٹا میں انکشاف ہوا ہے کہ یکم جنوری 2021 سے 30 جون 2021 تک 6 ماہ کے دوران صوبے میں 6 ہزار 954 خواتین اغواءہوئیں،سب سے زیادہ کیسز لاہور میں ریکارڈ ہوئےجن کی تعداد 1ہزار 609 ہے۔پولیس رپورٹ کے مطابق گزشتہ 6ماہ کے دوران پنجاب میں ایک ہزار 890 خواتین ریپ کا شکار ہوئیں۔ لاہور میں سب سے زیادہ 249 خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ بچوں کے ساتھ زیادتی کے 752واقعات ہوئے،لاہور میں سب سے زیادہ 116 کیسز سامنے ا?ئے۔ خواتین کے ساتھ…

مزید پڑھیں

لیاقت پور ۔ ساہیوال ۔ملتان ۔بہاولپور اور لیاقت پور کے پادریوں نوید کاشف ۔ طالب ۔ذکی منہاس ۔قمر الزمان ۔صفدر مسیح اور امتیاز مسیح نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ن لیگی چیرمین بلدیہ راشد رفیق چوہدری اور ان کے بھائی خالد رفیق چوہدری نے مبینہ جعل سازی سے ہماری عبادت گاہ چرچ کی ایک سو دو مرلہ جگہ اونے پونے داموں خرید کر وہاں رائل میرج ہال بنا لیا ہماری درخواست پر عدالت نے انکی خریداری ڈگری منسوخ کر دی مگر اس کے باوجود ہماری عبادت گاہ خالی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے مسیحی برادری وہاں…

مزید پڑھیں

ہیٹی میں شدید زلزلے کے باعث مرنے والوں کی تعداد 1297 تک پہنچ گئی ہے۔درجنوں عمارتیں زلزلے سے  ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق 7.2 شدت کا زلزلہ ہیٹی کے جزیرہ نما جنوبی علاقے سے 12 کلومیٹر کے فاصلے پر آیا جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ رپورٹس کے مطابق 7.2 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی۔ زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 1297 تک پہنچ گئی ہیں جبکہ درجنوں زخمی ہیں۔ متاثرہ مقامات پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ہیٹی کے نئے وزیر اعظم ایریئل ہنری نے ٹوئٹر…

مزید پڑھیں

طلحہ طالب نے کہا ہے کہ پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کروں گا۔ تفصیلات کے مطابق واپڈا کی جانب سے منعقدہ تقریب سے ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اللہ کا شکر گزار ہوں  اور واپڈا اور سپورٹس طورڈ کا شکریہ کرتا ہوں، تاریخ میں آج تک کھلاڑیوں کو اتنا بڑا انعام نہیں ملا۔ انھوں نے مزید کہا ہے کہ میں آئندہ بھی پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کروں گا۔

مزید پڑھیں

موسیقی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ استاد نصرت فتح علی خان کی 24 ویں برسی منائی جارہی ہے۔ 1948 میں فیصل آباد میں معروف قوال فتح علی خان کے گھر پیدا ہونے والے نصرت فتح علی خان قوالی اورلوک موسیقی میں اپنی پہچان آپ تھے۔ نصرت فتح علی خان کا پہلا تعارف خاندان کے دیگرافراد کی گائی ہوئی قوالیوں سے ہوا۔ ’’حق علی مولا علی‘‘ اور’’دم مست قلندرمست مست‘‘ نے انہیں شناخت عطا کی۔ موسیقی میں نئی جہتوں کی وجہ سے ان کی شہرت پاکستان سے نکل کرپوری دنیا میں پھیل گئی۔ بین الاقومی سطح پرصحیح معنوں میں ان…

مزید پڑھیں

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بابر اعظم کہتے ہیں کہ ہمارے باولرز نے بہت اچھی باولنگ کا مظاہرہ کیا ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں بابر اعظم نے بتایا کہ آج ایک بہت اچھا میچ ہوا ہے ، دونوں ٹیموں نے اچھا مقابلہ کیا اور میچ کا کوئی بھی دن ایسا نہیں تھا کہ سارا دن ایک ہی ٹیم حاوی رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہی ٹیسٹ کرکٹ کی خوبصورتی ہے ، آخری سیشن میں کیچز چھوڑنے کا خمیازہ بھگتنا پڑا تھا کیونکہ  اہم مواقع پر کیچ چھوڑنے سے میچ کا نقشہ بدل جاتا ہے۔ بابر اعظم کا کہنا…

مزید پڑھیں

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں غلامی کی زنجیریں توڑ دی ہیں۔ ملک میں یکساں تعلیمی نصاب کے اجرا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اصل غلامی سے زیادہ بری ذہنی غلامی ہوتی ہے، ایک غلام ذہن کبھی بڑا کام نہیں کر سکتا۔ ان کا کہنا تھا ذہنی غلامی میں جو کپڑے وہ پہنتے ہیں آپ کو بھی وہی کپڑے پہننے پڑتے ہیں، ذہنی غلامی میں آپ ان کا سارا فیشن لے لیتے ہیں کیونکہ آ پ سمجھتے ہیں وہ آپ سے بہتر ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا…

مزید پڑھیں

اسلام آباد : نور مقدم قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئیں۔  تھراپی ورکس کلینک کے مالک ڈاکٹر طاہر سمیت 6 ملازموں کو پولیس نے گرفتارلیا ہے۔ عدالت نے ملزم جان محمد کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔ پولیس نے ملزم ظاہر کے خلاف مزید شواہد بھی حاصل کرلئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد: نور مقدم کیس کی سماعت آج پھر ہو گی۔ مرکزی ملزم ظاہر جعفر کا چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل۔ پولیس آج ملزم کو دوبارہ اڈیالہ جیل سے عدالت پیش کرے گی ۔تھراپی ورکس کلینک کے مالک ڈاکٹر طاہر سمیت چھ افراد…

مزید پڑھیں