Author: Khabrain News

کراچی:(ویب ڈیسک) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چودھری انوارالحق سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور، آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سابق وزیراعظم سردارعتیق احمد خان، ممبران اسمبلی میاں عبدالوحید اور پیر مظہر سعید بھی موجود تھے، چیف سیکرٹری ڈاکٹر محمد عثمان چاچڑ، چیئرمین پاکستان آرٹس کونسل محمد احمد شاہ بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاحت کا وسیع پوٹینشل موجود ہے، آئی ٹی اور سیاحت کو فروغ دے کر موجودہ معاشی چیلنجز پر قابو…

مزید پڑھیں

لاہور:(ویب ڈیسک) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو تھانہ سرور روڈ کے مقدمے سے ڈسچارج کر دیا۔ خصوصی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یاسمین راشد کے خلاف ریکارڈ پر کوئی ثبوت موجود نہیں ہیں، عدالت یاسمین راشد کو اس مقدمے سے ڈسچارج کرتی ہے۔ فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر ڈاکٹر یاسمین راشد کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو رہا کر دیا جائے، ڈاکٹر یاسمین راشد کو ملزمان کے بیانات کی روشنی میں مقدمے میں نامزد…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی روسی حکومت کی خصوصی دعوت پر روس کا دورہ کریں گے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی 5 تا 8 جون روس کا سرکاری دورہ کریں گے، چیئرمین سینیٹ پارلیمانی وفد کے ساتھ 5 جون کو ماسکو پہنچیں گے۔ صادق سنجرانی اعلیٰ روسی حکام سے ملاقاتیں کریں گے، تاریخ میں پہلی بار کسی پاکستانی چیئرمین سینیٹ کا روس کے پارلیمنٹ سے خطاب ہو گا۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے آنکھوں کے ذریعے بائیو میٹرک تصدیق کا نیا نظام آئرس متعارف کرا دیا۔ آئرس شناختی نظام انگلیوں کے نشانات اور چہرے کی شناخت کے موجودہ نظاموں کے ساتھ استعمال کیا جائے گا، آنکھوں کے ذریعے شناخت میں غلطی کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔ آنکھ کی پتلی کے گرد بنے دائرہ نما آئرس میں پوری زندگی کوئی تبدیلی نہیں آتی، کم عمری میں کیا جانے والا سکین بھی عمر بھر کے لئے کسی فرد کی مستقل شناخت کے طور پر استعمال ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں

انقرہ: (ویب ڈیسک) ترکیہ کے نو منتخب صدر رجب طیب اردوان نے حلف اٹھا لیا، اردوان تیسری مرتبہ ترکیہ کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ صدر کے عہدے کا حلف اٹھاتے ہوئے رجب طیب اردوان نے کہا کہ میں آئین و قانون اور جمہوری اقدار کی پاسداری کروں گا۔ نومنتخب ترک صدر کی تقریب حلف برداری میں وزیر اعظم شہباز شریف سمیت 78 ممالک کے سربراہان نے شرکت کی، تقریب میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل، امیر قطر، آذربائیجان کے صدر، روسی پارلیمنٹ کے سپیکر اور دیگر عالمی رہنما بھی شریک ہوئے۔ رجب طیب 28 مئی کو ہونے والے رن آف مرحلے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2023 کی سرگرمیوں میں غیر ملکی مبصرین کی شرکت کو سکیورٹی کلیئرنس سے مشروط کر دیا۔ ذرائع کے مطابق عام انتخابات میں ملکی و غیر ملکی مبصرین سے متعلق پلان تیار کر لیا گیا، الیکشن کمیشن نے مبصرین سے متعلق پلان کی اصولی منظوری دے دی، جس کے مطابق عام انتخابات میں غیر ملکی مبصرین کو باضابطہ دعوت نہیں دی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات کے مشاہدے کیلئے غیر ملکی مبصرین وزارت داخلہ سے سکیورٹی کلیئرنس کرائیں گے، مبصرین بیرون ملک پاکستانی مشنز میں درخواست دیں گے،…

مزید پڑھیں

ایران : (ویب ڈیسک) ایران نے خلیجی ممالک کے ساتھ مل کر بحری اتحاد بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ رائٹرز کے مطابق ایران، سعودی عرب، یو اے ای اور عمان مشترکہ نیوی بنائیں گے،پاکستان کو بھی اتحاد میں شامل کیا جائے گا۔ ایران کے نیوی کمانڈر کا کہنا ہے کہ ایک دوسرے سے تعاون میں ہی علاقائی استحکام ہے،ایرانی میڈیا کے مطابق خلیج فارس کی سلامتی کیلئے مشترکہ بحریہ تشکیل دی جائے گی۔

مزید پڑھیں

)تھانہ بستی ملوک میں تعینات نائب محرر شیخ نعیم سائلین سے پیسے بٹورنے لگا پیسے نہ دینے والے سائلین کو ذلیل و خوار کرنے لگا سماجی و سیاسی حلقوں کا سی پی او ملتان سے کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق تھانہ بستی ملوک میں عرصہ داراز سے تعینات نائب محرر شیخ نعیم تھانہ بستی ملوک میں آنے والے سائلین کو تنگ کر پیسے بٹورنے میں مصروف باذوق ذرائع کے مطابق شیخ نعیم کے جرائم پیشہ افراد کے ساتھ یارانے ہیں ذرائع سے مزید یہ بھی پتہ چلا ہے شیخ نعیم ایک سے ڈیڑھ لاکھ تک منتھلی بھی وصول کرتا…

مزید پڑھیں

لاہور : (ویب ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نہیں چھوڑ رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ رات مجھے حوالات میں رکھا گیا،مجھے ادویات بھی نہیں دی گئیں اور نہ ہی مجھے باتھ روم جانے دیاگیا۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے،ہم چٹان کی طرح ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

مزید پڑھیں

لاہور : (ویب ڈیسک) آئی سی سی کے نئے فنانشل ماڈل پر پاکستان کے بعد انگلینڈ اور آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈرز نے بھی بھی سوال اٹھا دیا ہے۔ نئے فنانشل ماڈل کے تحت بھارتی کرکٹ بورڈ کو ممکنہ طور پر 38.50 فیصد رقم ملے گی جو کہ 231 ملین ڈالربنتی ہے۔ انگلینڈ کو دوسرے نمبر پر 6.89 فیصد کے حساب سے 41.33 ملین ڈالرملیں گے جبکہ آسٹریلیا کے حصے میں 6.25 فیصد شیئرآئیں گے جو کہ 37.53 ملین ڈالربنتے ہیں۔ پاکستان کو آئی سی سی کی متوقع آمدنی کا 5.75 فیصد دیا جانا تھا۔ واضح رہے کہ 2014ء میں بھارت…

مزید پڑھیں