لاہور: پاکستان مسلم لیگ کے رہنماؤں نے پارٹی قیادت کو وفاق میں حکومت نہ بنانے کی تجویز دے دی۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے زیرصدارت جاتی امرا میں ہونے والے پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، جس کے مطابق اجلاس میں وفاق و پنجاب میں حکومت سازی کے معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں شرکاء نے کھل کر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور وفاق میں حکومت بنانے یا نہ بنانے کے حوالے سے اراکین کی متضاد آرا سامنے آئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے…
Author: Khabrain News
نئی لیگی حکومت بنتے ہی پنجاب پولیس اور بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، اس سلسلے میں لیگی قیادت نے آئی جی پنجاب پولیس کے نام پر غور شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق لیگی حکومت بنتے ہی پنجاب بھر میں افسران اکھاڑ بچھاڑ کی جائے گی، پنجاب اور لاہور پولیس کی کمان ماضی میں تعینات رہنے والے افسران کو دیے جانے پر اتفاق ظاہر کیا گیا ہے۔ اعلی پولیس افسران نے متوقع وزیراعلیٰ کے ساتھ رابطوں کا آغاز کر دیا ہے، حکمران جماعت کا اپنی مرضی کا آئی جی لانے کے بعد اضلاع…
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) رہنما شرجیل انعام میمن نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور دیگر مخالف سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے لگائے جانے والے الزامات پر کہا ہے کہ یہ پورے ملک کو کہنا چاہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ کے خلاف ہو جاؤ لیکن ہمیں تمام اداروں کو مضبوط تر بنانا ہے، اگر آج اسٹبلشمنٹ کمزور ہوگی تو سب کا نقصان ہوگا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی پی پی رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کو تاریخی مینڈیٹ عوام نے دیا ہے، پیپلز پارٹی…
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے عدم اعتماد کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ کراچی میں قائم ایم کیو ایم کے عاضی مرکز پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے سوال کیا کہ الیکشن کے بعد ایسی صورت حال میں اس طرح کے بیانات کا کیا مطلب ہے؟ اگر جمہوریت لپٹ گئی تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جس میٹنگ کی بات کی جارہی ہے وہ 26 مارچ کو ہوئی، اُس…
لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن) میں آزاد حیثیت میں جیتنے والے امیدواروں کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے جہاں قومی اسمبلی کے ایک اور پنجاب اسمبلی کے مزید 6 آزاد اراکین نے شمولیت کا اعلان کیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے آزاد حیثیت میں کامیابی حاصل کرنے والے اراکین نے ملاقات کی اور اس موقع پر مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ بھی موجود تھے۔ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرنے والے آزاد اراکین میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-92 بھکر سے جیتنے والے رشید اکبر نوانی، پی پی-90…
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے این اے 15 مانسہرہ سے نواز شریف کی درخواست منظور کرتے ہوئے عذرداری بحال کر دی۔ نواز شریف کی این اے 15 پر عذرداری کی بحالی کی درخواست پر سماعت ہوئی، ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سماعت کی۔ نواز شریف کے وکیل جہانگیر جدون الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ جہانگیر جدون نے دلائل میں کہا کہ میری تاخیر سے آمد پر عذرداری مسترد کی گئی لیکن این اے 15 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی نہیں ہوئی اور کئی پولنگ اسٹیشنز پر ووٹوں کی گنتی کے بغیر فارم 47 جاری کیا…
عام انتخابات می دھاندلی کے الزامات لگانے والی پاکستان تحریک انصاف نے فارم 45 انٹرنیشنل میڈیا کے سامنے پیش کرنے کے لیے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا ہے۔ میریٹ ہوٹل میں انٹرنیشنل میڈیا کے لیے کی جانے اس پریس بریفنگ میں فارم 45 صحافیوں کے سامنے رکھتے ہوئے ویڈیو بھی دکھائی گئی، پی ٹی آئی کے ترجمان حسن رؤف نے بریفنگ کے آغاز پرکہا کہ الیکشن 2024 دھاندلی کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔ پی ٹی آئی امیدواروں کےخلاف الیکشن میں فراڈ کیا گیا، ہماری 85 نشستیں دھاندلی سے چھین لی گئیں۔ کئی حلقوں میں ٹرن…
لاہور: حکومت سازی کے بعد گورنرز کی تقرری کا معاملہ ، مسلم لیگ ن نے پنجاب میں سخت گیر گورنر لانے کا فیصلہ کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب کےلئے رانا ثنا اللہ کا نام زیر غور ہے ، رانا ثنا اللہ کو ضمنی الیکشن نہ لڑوایا گیا تو گورنر پنجاب کے منصب پر لایا جائے گا، اس منصب پر لانے کا مقصد حکومتی امور میں مریم نواز کی سپورٹ کرنا ہوگا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ لیگی رہنماؤں کی رائے ہے کہ بلیغ الرحمن نرم مزاج ہونے کے باعث آئندہ سیٹ اپ کےلئے موزوں نہیں، پنجاب میں تحریک…
اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے آٹھ فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی۔ چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 19 فروری بروز پیر درخواست پر سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ یہ درخواست 4 روز قبل سپریم کورٹ میں دائر کی گئی تھی، درخواست علی خان نامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فریق بنایا گیا تھا۔
پشاور: ہائی کورٹ نے عمر ایوب کی ایک ماہ کے لیے راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کردیا۔ عمر ایوب کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ میں حفاظتی و راہداری ضمانت کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس میں وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کے خلاف 24 مقدمات درج ہیں۔ 4 مقدمات لاہور، 2 اسلام آباد، 13 راولپنڈی، 3 اٹک اور ایک مقدمہ گوجرانوالہ میں درج ہے۔ وکیل نے کہا کہ ہماری درخواست ہے کہ ٹائم زیادہ دیا جائے۔ درخواست گزار وزارت عظمیٰ کے امیدوار بھی ہیں۔ چیف جسٹس پشاور ہائی…
