سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمرجاوید باجوہ اورسابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر ) ریٹائرڈ فیض حمید نے سربراہ جمیعت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کے بیان کی تردید کردی۔ سابق آرمی چیف اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے قریبی ذرائع نے اس بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی امیر کو چاہیے کہ پہلے اپنے حقائق درست کر لیں کیونکہ جنرل فیض حمید عدم اعتماد کی تحریک پیش کیے جانے سے کئی ماہ قبل آئی ایس آئی چھوڑ چکے تھے۔ صحافی انصارعباسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنرل باجوہ…
Author: Khabrain News
لاہورسمیت پنجاب بھر میں سردی کم ہونے کے باوجود نمونیا سے ہلاکتوں کا سلسلہ نہ رکا۔ خطرناک مرض چوبیس گھنٹے میں 12 بچوں کی زندگی نگل گیا۔ پنجاب میں نمونیا کے وار جاری ہیں، یہ مرض 24 گھنٹوں میں مزید 12 بچو ں کی جان لے گیا جن کی عمریں پیدائش سے چارسال کے درمیان ہیں۔ نمونیا کے باعث فیصل آبادسے 4، بہاولپورسے 3 ، حافظ آباد اور راولپنڈی سے 2،2 اور گوجرانوالہ س ایک 1بچہ نمونیا کا شکار بنا، محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ سات روز کے دوران 39 بچے نمونیا سے جاں بحق ہوئے۔ رواں برس…
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ایکس (ٹوئٹر) ہینڈل ہیک کرلیا گیا۔ فرنچائز نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا کہ انکا ایکس (ٹوئٹر) کا ہینڈل ہیک کرلیا گیا، اکاؤنٹ بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صارفین و مداح (ایکس) پر آنے والی کسی ٹوئٹ پر دھیان نہ دیں۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 کے نویں ایڈیشن کے آغاز سے محض ایک روز قبل فرنچائز کا ٹوئٹر (ایکس) ہیک کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 17 فروری سے…
اسلام آباد: سابق جج سپریم کورٹ جسٹس ریٹائرڈ مظاہر نقوی کا کہنا ہے کہ آئین، قانون اور عدالتی فیصلوں کے مطابق ریٹائرڈ ججز کے خلاف کارروائی کونسل کا دائرہ اختیار نہیں۔ سیکریٹری جوڈیشل کونسل کو خط میں جسٹس ریٹائرڈ مظاہر نقوی نے کہا کہ کونسل کی کارروائی میرے استعفے کے باوجود جاری ہے جبکہ میں 10 جنوری کو مستعفی ہو چکا ہوں جسے صدر نے منظور کر لیا۔ خط میں انہوں نے کہا کہ میرے استعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن آفیشل گزٹ میں بھی شائع ہو چکا ہے اس لیے سپریم جوڈیشل کونسل کا 12 جنوری کا حکم غیر قانونی…
کراچی: رواں سال کی شروعات میں قومی کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ دوسری شادی کرنے والی معروف اداکارہ ثنا جاوید کی انسٹاگرام اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ثنا جاوید نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں عالمی شہرت یافتہ امریکی گانا ‘بیلیور’ کی ویڈیو شیئر کی جس میں گلوکار کو پُرجوش انداز میں کنسرٹ میں اپنے لاکھوں مداح کے سامنے پرفارم کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس گانے میں جس شخص کی کہانی سنائی گئی ہے وہ چھوٹی سی عمر میں زندگی کی تلخیوں کا سامنا کرتے ہوئے بُری طرح ٹوٹ جاتا ہے، وہ شدید درد میں نظمیں…
اسلام آباد: پاکستان کی بڑی صنعتوں نے دسمبر کے دوران گزشتہ 21 ماہ کی سب سے زیادہ پیدوار کا دعویٰ کیا ہے اور اس پیداوار میں نمایاں حصہ زراعت، پٹرولیم، ٹیکسٹائل اور ادویہ سازی کی صنعتوں کا ہے۔ ادارہ برائے شماریات کے جمعرات کے روز جاری اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بڑی صنعتی پیداوار میں دسمبر 2022 کے مقابلے میں دسمبر 2023 کے دوران 3 اعشاریہ 43 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ اگر نومبر 2023 سے موازنہ کیا جائے تو صنعتی پیداوار دسمبر 2023 کے دوران 15 اعشاریہ 69 فیصد بڑھی ہے تاہم اگررواں مالی سال کی پہلی…
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کی سائفر اور توشہ خانہ کیس میں سزاؤں کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کردی گئیں۔ عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے عمران خان کو توشہ خانہ اور سائفر کیس میں ملنے والی سزاؤں کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیلیں دائر کرنے کی تصدیق کردی۔ لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ عدت کیس کی اپیل سیشن کورٹ میں دائر کی گئی ہے۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو سائفر کیس میں 30 جنوری کو10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی۔ توشہ خانہ کیس…
کراچی: پی ایس او نے پہلی ششماہی میں 7.7 ارب روپے کا خالص منافع حاصل کیا۔ پی ایس ایکس میں لسٹڈ کمپنی پاکستان اسٹیٹ آئل نے مالی سال 2024 کی پہلی ششماہی میں مستحکم کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے 7.7ارب روپے کے خالص منافع حاصل کیا جبکہ اس کے فی حصص آمدن16.51روپے رہی، زیرتبصرہ مدت میں پی ایس او کی مجموعی سیلز 1.9ٹریلین روپے رہی۔ یہ بھی پڑھیں: پی ایس او کا پاکستان ریفائنری میں موجود اپنے 30 فیصد حصص فروخت کرنے کا فیصلہ کمپنی کے بورڈ آف مینجمنٹ نے 31 دسمبر، 2023 کو ختم ہونے والی ششماہی کیلیے گروپ…
واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ پاکستان میں الیکشن کے بعد کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ ترجمان وائٹ ہاؤس جان کربی نے بیان میں کہا کہ عالمی مبصرین اب بھی پاکستان میں ووٹوں کی گنتی پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اس بارے میں مزید کچھ نہیں کہوں گا۔ جان کربی نے پاکستانی انتخابات میں ووٹرز کو دباؤ میں لانے اور مبینہ دھاندلی کے الزامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اس صورت حال کو بہت قریب سے دیکھ رہا ہے۔‘ امریکی محکمہ خارجہ ایک سے زائد بار پاکستان کے عام انتخابات کے دوران…
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ کنزہ ہاشمی کو بھارتی پنجابی فلم میں کاسٹ کرلیا گیا۔ کنزہ ہاشمی اور بھارتی اداکار جیسی گل نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی آنے والی بھارتی پنجابی فلم کا پوسٹر شیئر کیا جس میں بتایا گیا کہ فلم کا نام ’حال کی اے‘ ہے، اس فلم کی کہانی امان سندھو اور طیب مدنی نے لکھی ہے جبکہ اسے طیب مدنی، امن پریت سنگھ اور رجوندر سنگھ نے پروڈیوس کیا ہے۔ پوسٹر میں بتایا گیا کہ فلم ’حال کی اے‘ میں کنزہ ہاشمی کے علاوہ پاکستانی پنجابی کامیڈی اداکار ہنی البیلا بھی جلوہ…
