لاہور: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے سابق رہنما ہاشم ڈوگر گروپ کے تین ارکان نے جہانگیر ترین کے گروپ میں شمولیت اختیار کر لی۔
سابق رکن صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال، مامون تارڑ اور رائے اسلم نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی اور ہاشم ڈوگر، مراد راس گروپ کو خیرآباد کہہ کر جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
ملاقات کے موقع پر راجہ یاور کمال، مامون تارڑ اور رائے اسلم نے جہانگیر ترین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، اس موقع پر جہانگیر ترین نے تینوں کو خوش آمدید کہا، ملاقات میں عون چودھری، ملک نعمان لنگڑیال اور امیر حیدر سانگھا بھی موجود تھے۔
ہاشم ڈوگر گروپ کے 3 ارکان جہانگیر ترین سے جا ملے

