Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر میں تحریک انصاف کا دھرنا چوتھے روز میں داخل ہوگیا جب کہ اس وجہ سے راستے بند ہونے سے شہریوں کو شدید پریشانی اور ذہنی اذیت کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی مری روڈ سمیت 5 اہم شاہراہوں پر مظاہرین نے احتجاجی کیمپ قائم کررکھے ہیں، اہم اور سب سے زیادہ استعمال ہونے والی شاہراہ شمس آباد سے مکمل بند ہے، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دریں اثنا راولپنڈی میں تعلیمی ادارے آج تیسرے روز بھی بند ہیں، مری روڈ سے اسلام آباد…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے احتجاج کے دوران سڑکوں کی بندش کے حوالے سے اہم ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ رسول اللہ نے راستے بند کرنے کے عمل کو شیطانی قرار دیا تھا، عدالت عظمیٰ نے سڑکوں کی بندش سے بنیادی حقوق کی پامالی پر فیصلے دیے ہیں جن میں واضح ہے کہ اجازت کے بغیر سڑکوں پر اجتماعات نہیں ہوسکتے۔ فاضل جج نے کہا کہ دوسروں کے بنیادی حقوق متاثر کرکے آزادی اظہار کا حق استعمال نہیں کیا جاسکتا، سڑک کو غیر معینہ مدت تک جمع ہونے کے لیے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے نااہلی کی درخواستوں سے متعلق کیس میں تفصیلی فیصلہ جاری کردیا، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ صادق و امین کا اعلیٰ پیمانہ غیر منتخب حکمرانوں کیلئے موجود نہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف زرداری، فواد چودھری کی نااہلی کی درخواستیں مسترد ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا، جس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے کہا کہ بطور جج منتخب نمائندوں پر بالادستی کا دعویٰ نہیں، صادق اور امین کا اعلیٰ پیمانہ منتخب نمائندوں کے سوا کسی آفس ہولڈر کے لیے موجود…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا ہے کہ بغیر کسی وجہ سے تعلیمی اداروں کو بند نہ کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے تعلیمی اداروں کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کی صورتحال نارمل ہے اس لیے بغیر کسی وجہ سے تعلیمی اداروں کو بند نہ کیا جائے۔ تعلیمی اداروں کی بندش سے طلباء کا تعلیمی نقصان ہے، تدریسی عمل کو جاری رکھا جائے۔ افواہوں پر کان نہ دھریں، 8 نومبرکو بغیر کسی وجہ سے تعلیمی اداروں کو بند کیا گیا۔ یاد رہے لانگ مارچ کے…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) ٹوئٹر کے بعد میٹا نے بھی ملازمین کی برطرفیوں کا آغاز کر دیا۔ میٹا کی جانب سے ملازمین کی چھانٹی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق میٹا کمپنی دنیا بھر سے 11 ہزار سے زائد ملازمین کو فارغ کررہی ہے۔ میٹا کے سی ای اومارک زکر برگ نے ایک خط میں کہا ہے کہ چھانٹیوں کا فیصلہ میٹا کی تاریخ کی سب سے مشکل تبدیلی ہے۔ کمپنی کے 13 فیصد ملازمین کو فارغ کیا جا رہاہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ متاثرہ افراد سے ہمدردی ہے، اپنے اس فیصلے کی مکمل ذمہ داری…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف آج سے اسی جگہ سے لانگ مارچ کا آغاز کرے گی جہاں سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا۔ پنجاب میں وزیر آباد اور فیصل آباد سے الگ الگ مارچ ہوگا ، خیبر پختون خوا میں تین مقامات سے شرکا لانگ مارچ کیلئے روانہ ہوں گے، ہزارہ ریجن، جنوبی اضلاع اور مالاکنڈ ریجن سے بھی مارچ کیا جائے گا۔ عمران خان نے کارکنوں سے لانگ مارچ میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر آباد میں ہمارے مارچ میں تیرہ لوگوں کو گولیاں لگیں ، آج اسی جگہ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر سینیٹ کی رکنیت سے مستعفیٰ ہو گئے ہیں۔ سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے اپنا استعفی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو جمع کرا دیا ہے، استعفی کا متن ہے کہ سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی ہدایت پر اپنا استعفی پیش کررہا ہوں۔ دو روز قبل مصطفیٰ نواز کھوکھر نے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا تھا، ان کا کہنا تھا آج پارٹی کے ایک سینئر لیڈر سے ملاقات ہوئی اور مجھے بتایا گیا پارٹی کی قیادت میری سیاسی پوزیشن سے خوش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت کی طرف سے…

مزید پڑھیں

میلبورن: (ویب ڈیسک) پاکستان 13 سال بعد نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہو چکا ہے، لیکن فائنل میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، ریزرو ڈے پیر کو بھی بارش کی پیش گوئی کی جا رہی ہے۔ آسٹریلوی محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو ہونے والے فائنل کے موقع پر 95 فیصد بارش کا امکان ہے جبکہ پیر کو بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ آئی سی سی رولز کے مطابق سیمی فائنل میں بارش ہوئی تو گروپ کی ٹاپ ٹیم فائنل میں چلی…

مزید پڑھیں

لندن: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان ملاقات میں طے پایا ہے کہ سیاسی امور پر کوئی دباؤ قبول نہیں، تمام فیصلے مرضی سے کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے لندن میں پارٹی قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں اتفاق رائے سے طے پایا کہ تمام فیصلے مرضی سے کئے جائیں گے، سیاسی اور ملکی امور سے متعلق کوئی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف گزشتہ رات مصر میں کوپ 27 کانفرنس کے اختتام پر پاکستان واپسی کی بجائے نجی…

مزید پڑھیں

اسلام آبا: (ویب ڈیسک) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے سربراہ امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانافضل الرحمن نے حکومت کی جانب سے سود کے حوالے سے فیڈرل شریعت کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی اپیل واپس لینے کے اعلان کرخیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ پاکستان کی تاریخ کا ایک بڑا اقدام تصور ہوگا۔ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں اس وقت بہتری آرہی ہے۔ حکومت ، وزیرخزانہ اورپاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ وفاقی شرعی عدالت…

مزید پڑھیں