Author: Khabrain News

ایبوہ: (ویب ڈیسک) سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے ایشین چیمپئن جاپان کو 3-5 سے شکست دے کر 11 سال بعد ایونٹ میں وکٹری اسٹینڈ پر جگہ بنالی۔ ملائیشیا کے شہر ایبوہ میں کھیلے جانے والے سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں تیسری و چوتھی پوزیشن کا میچ پاکستان اور جاپان کے مابین کھیلا گیا۔ میچ میں پاکستان نے جاپان کو سنسنی خیز مقابلے میں تین کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرادیا۔ پاکستان کی جانب سے 11ویں منٹ میں حنان شاہد نے فیلڈ گول، 18ویں منٹ میں افراز احمد نے پینلٹی کارنرکے ذریعے،27 ویں اور 31 ویں…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 153 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا، بابر اعظم اور محمد رضوان نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ فائنل میں پہنچنے میں پاکستان ٹیم کی محنت ،قوم کی دعاؤں اور ساتھ ہی نیدرلینڈز ٹیم کا بھی بڑا ہاتھ ہیں کیونکہ اگر نیدلینڈز کی ٹیم اپنےآخری گروپ میچ میں مشکل حریف جنوبی افریقا کو شکست نہ دیتی تو پاکستان کا سیمی فائنل میں…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان و دیگر قیادت کو سانحہ وزیر آباد کی تحقیقات میں ابتدائی فرانزنک رپورٹ پیش کردی گئی۔ سابق وزراعظم اور پی ٹی آئی چیئر مین کی زیرصدارت تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا زمان پارک میں اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران سابق وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چودھری، سینیٹر اعظم سواتی، عمر ایوب، ڈاکٹریاسمین راشد، میاں اسلم اقبال،حماد اظہر،اعجاز چودھری، شفقت محمود ، اوردیگر قائدین شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران صوبائی مشیر داخلہ عمر سرفراز چیمہ نے وزیر آباد حملے کے حوالے سے ابتدائی فرانزک رپورٹ پارٹی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سینیٹ کے محاذ پر نئی حکمت عملی تیار کر لی گئی، اعظم سواتی کو نیا اپوزیشن لیڈر بنائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم کی جگہ اعظم سواتی کو اس منصب پر لانے کا امکان ہے، حتمی فیصلہ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی جلد اس حوالے سے ضابطہ کی کارروائی کےلئے چئیرمین سینٹ کو خط لکھے گی، اعظم سواتی کی جدوجہد کو دیکھتے ہوئی…

مزید پڑھیں

سڈنی: (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہےکہ فائنل میں سب کی خواہش ہے بھارت کی ٹیم مدمقابل ہو وہ بھی یہ ہی چاہیں گے فائنل میں بھارتی ٹیم آئے ۔ آئی سی سی مکس میڈیا زون میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے حارث رؤف کا کہنا تھا کہ فینز چاہتے ہیں کہ بھارتی ٹیم فائنل میں پاکستان کے مدمقابل ہو ، میری بھی یہ ہی خواہش کہ بھارت فائنل کھیلے کیونکہ تماشائی انجوائے کرتے ہیں۔ حارث رؤف کا کہنا تھا کہ جب پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں فائنل میں ہوتی ہیں تو بڑا پریشر والا…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے آخری ون ڈے میچ میں آئرلینڈ ویمن کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 0-3 سے اپنے نام کر لی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آئر لینڈ ویمن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ آئرلینڈ ویمن 50 ویں اوورز میں 225 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ آئرلینڈ کی جانب سے لیہا پال نے 65 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ایمی ہنٹر نے 41اور گیبی لیوئس 39 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ پاکستان ویمن کی جانب سے غلام فاطمہ نے 34رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ میں ڈینگی وائرس سے مذید 110افراد متاثر ہوگئے جس کے بعد رواں سال صوبے میں کیسز کی تعداد 20312ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی سے48،حیدرآباد سے41،جامشورو سے 2،عمرکوٹ سے7،میرپور خاص سے 2،لاڑکانہ سے 2، کشمور سے 1،خیرپور سے 1،سکھر سے4،سانگھڑ سے 1اور شہید بینظیر آباد سے 1کیس سامنے آیا۔ اعلامیے کے مطابق مجموعی طور پر چوبیس گھنٹوں میں 110 کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد رواں ماہ کیسز کی تعداد1241 جبکہ رواں سال20312ہوگئی ہے ۔ سندھ میں رواں سال ڈینگی سے 58 ہلاکتیں بھی ہو چکی ہیں،…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ ایوان صدر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کی منظوری دیدی گئی۔ سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس سید حسن اظہر رضوی بھی بطور سپریم کورٹ کے جج تعینات کیا گیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد وحید بھی بطور سپریم کورٹ کے جج تعینات کر دیا گیا ہے۔ دوسری طرف صدر مملکت نے جسٹس عامر فاروق کی بطور…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ربیع کی فصل کے بیج اور کھاد کیلئے کاشتکاروں کو 5000 روپے فی ایکٹر سبسڈی دینے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کاشتکاروں کو سبسڈی دینے کا اعلان عالمی بینک کے 13 رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا، انہوں نے ربیع کی فصل کے بیج اور کھاد کیلئے کاشتکاروں کو 5000 روپے فی ایکڑ سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ عالمی بینک نے 25 ایکڑ اراضی رکھنے والے کاشتکاروں کو سبسڈی دینے پر اتفاق کیا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ نے کہا کہ 25…

مزید پڑھیں

کٹھمنڈو، نئی دہلی: (ویب ڈیسک) نیپال اور بھارت میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ، نیپال میں زلزلے کے باعث چھ افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ نیپالی سسمولوجیکل سینٹر کے مطابق 6.6 کی شدت کا زلزلہ آیا۔ کم از کم چھ افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔ جبکہ درجنوں شہری زخمی ہوئے ہیں اور متعدد مکانات منہدم ہو چکے ہیں۔ زلزلے کا مرکزبھارتی صوبے اترپردیش کے شہر پیلی بھیت سے 158 کلومیٹر دور اور نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو سے 340 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع دیپایل قصبہ تھا۔ بھارت کے مقامی وقت کے مطابق زلزلہ…

مزید پڑھیں