Author: Khabrain News

پشاور: (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کارکردگی کو بڑھانے اور حکومتوں پر مالی بوجھ کو کم کرنے کیلئے سرکاری محکموں کے اخراجات میں چوری کو کم کرنے کے علاوہ مالی طور پر پائیدار اور قابل عمل ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تربیت یافتہ اور قابل افراد کی طرف سے ترقیاتی منصوبوں کی بہتر منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد سے ملک میں مجموعی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے اور لوگوں کی توقعات پر پورا اترنے میں مدد مل سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر مملکت نے…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کا 7 روز کے وقفے کے بعد وزیرآباد سے سفر کا آغاز جمعرات سے ہو گا۔ خیال رہے کہ تحریک انصاف نے گزشتہ ماہ کی 28 تاریخ کو لاہور سے لانگ مارچ کا آغاز کیا تھا جو گزشتہ ہفتے جی ٹی روڈ پر وزیرآباد کے علاقے میں عمران خان پر فائرنگ کے بعد روک دیا گیا تھا۔ یہ حملہ تین نومبر کو ہوا تھا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف کے سینیئر رہنما فواد چودھری نے لکھا کہ حقیقی آزادی مارچ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ سودی نظام سے متعلق وفاقی شریعت کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیلیں چند دنوں میں واپس لے لی جائیں گی۔ اپنے ایک ویڈیو بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک میں اسلامی بینکنگ کے نظام کو آگے بڑھارہےہیں گورنراسٹیٹ بینک کیساتھ اس معاملے پر تفصیلی غورکیا گیا ہے۔ وفاقی شریعت کورٹ کےفیصلے کیخلاف حکومت اور نیشنل بینک اپیلیں واپس لےرہی ہے اس فیصلےمیں وزیراعظم کی اجازت اور گورنراسٹیٹ بینک کی مشاورت شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہوگی معیشت کو تیزی سے سودی نظام سے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) رواں سال کی پہلی 3 سہ ماہیوں میں پاکستان کی چین کو چاول کی برآمدات تاریخ میں پہلی بار 11 لاکھ 11 ہزار 352 ٹن حجم کے ساتھ 421.94 ملین امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں۔ چینی کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن (جی اے سی سی) کے اعداد و شمار کے مطابق2022 کے پہلے 9 ماہ کے دوران دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ ہوا اور چین نے پاکستان سے مختلف اقسام کے 11 لاکھ ٹن سے زیادہ چاول درآمد کیے جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 45 فیصد زیادہ ہیں جبکہ گزشتہ سال اسی…

مزید پڑھیں

لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ کےبادشاہ چارلس سوئم پر انڈے مارنے کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بادشاہ چارلس سوئم اور ملکہ کمیلا پارکر برطانیہ کے شہر یورک میں روایتی راستے سے داخل ہورہے تھے جب ایک شخص نے ان پر انڈے مارنے کی کوشش کی۔ ویڈیو میں متعدد انڈوں کو زمین پر گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے مگر کوئی بھی شاہی جوڑے کو نہیں لگا۔ اس کے فوری بعد پولیس نے ہجوم میں موجود ایک شخص کو حراست میں لے لیا جو نعرے لگارہا تھا کہ یہ ملک غلاموں کے خون سے تعمیر کیا گیا ہے۔…

مزید پڑھیں

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا میں ہونے والے وسطِ مدتی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے تاہم کچھ حلقوں کے نتائج بھی سامنے آئے ہیں جن میں کئی پاکستانی نژاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے وسط مدتی الیکشن کے ابتدائی نتائج میں ٹیکساس سے پاکستانی نژاد امریکی شہری سلمان بھوجانی ریاستی اسمبلی کے رکن منتخب ہوگئے۔ اسی طرح ٹیکساس میں ہی پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر سلیمان لالانی کی جیت کا امکان روشن ہے۔ علی سجاد مسلسل تیسری بار بھی آرٹیشیا شہر کے میئر منتخب ہوگئے۔ ادھر کیلی فورنیا کے ڈسٹرکٹ فورٹی میں…

مزید پڑھیں

کیف: (ویب ڈیسک) ہالی وڈ کے مشہور اداکار شون پین نے اپنا آسکر ایوارڈ یوکرین کے صدر کو دے دیا۔ ہالی وڈ اسٹار شون پین نے یوکرین کے صدر ولودو میر زیلسنکی سے دارالحکومت کیف میں ملاقات کی۔ شون پین نے یوکرین کی جنگ میں صدر زیلسنکی اور یوکرینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے اپنا آسکر ایوارڈ یوکرینی صدر کو پیش کردیا۔ یوکرین کے صدر نے شون پین کو یوکرین کے ایوارڈ ’ آرڈر آف میرٹ‘ سے نوازا۔ یوکرینی صدر اور اداکار شون پین کی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مزید پڑھیں

کیپ ٹاؤن: (ویب ڈیسک) ایک جنوبی افریقی خاتون نے ایک گھنٹے میں 23 بار بنجی جمپنگ کر کے گینیز عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق 50 سالہ لِنڈا پوٹگیٹر نے یہ ریکارڈ جنوبی افریقا کے سب سے بلند پُل بلوکرنز برج (216 میٹر بلند) سے چھلانگ لگا کر قائم کیا۔ ریکارڈ کے لیے کی جانے والی کوشش کو جنوبی افریقی سیریز اسٹمبو ریکارڈ بریکرز کے لیے فلمایا گیا۔ لِنڈا سے قبل یہ ریکارڈ ویرونِیکا ڈِین نے 2003 میں اس ہی مقام پر قائم کیا کیا تھا۔ انہوں نے ایک گھنٹے میں 19 بنجی جمپس لگائیں تھیں۔ لِنڈا…

مزید پڑھیں

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) کیلیفورنیا کے ایک شخص نے غیرمعمولی ہمت دکھاتے ہوئے دنیا کی تیز ترین دس ایسی مرچیں کھائی ہیں جو عام افراد ایک مرچ بھی حلق سے نہیں اتار سکتے۔ کیرولینا ریپر نامی مرچ زبان پر رکھنا بھی محال ہے کیونکہ اس کے غیرمعمولی کیمیکل منہ میں ہولناک جلن پیدا کرتے ہیں۔ یہ ریکارڈ سان ڈیاگو میں بنایا گیا ہے جب گریگری فوسٹر نے صرف 33.15 سیکنڈ میں دنیا کی دس تیزترین مرچیں چٹ کرڈالیں اور کھڑے رہے۔ آٹھ ماہ قبل انہوں نے 8.72 سیکنڈ میں ایسی ہی تین مرچیں کھائی تھیں جس پر ایک ریکارڈ اپنے نام کیا…

مزید پڑھیں

ایمسٹرڈیم: (ویب ڈیسک) ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سبز چائے میں پائے جانے والے مرکبات آپ کے دماغ کو الزائمر کی بیماری سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ فری ریڈیکل بائیولوجی اینڈ میڈیسن میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں پیش کی جانے والی تفصیلات کے مطابق سبز چائے کیٹیچِنس نامی فلیونائیڈ سے بھرپور ہوتی ہے۔ پودوں میں پایا جانے والا یہ کیمیکل پودوں کو ماحولیاتی آلودگی سے بچاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق کیمیاء اپنی حفاظتی طاقت انسانوں میں منتقل کر دیتے ہیں اور جسم میں موجود چپکنے والے ان ذخائر کو کم کرتے ہیں جو الزائمر سے تعلق…

مزید پڑھیں