Author: Khabrain News

سڈنی: (ویب ڈیسک) اگر مگر کا شکار پاکستان کرکٹ ٹیم کے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچنے پر سابق ویسٹ انڈین کرکٹر این بشپ بھی حیران ہوگئے۔ بدھ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں شاہینوں نے کیویز کو شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ آسٹریلیا میں جاری آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنے ابتدائی دو میچز بھارت اور زمبابوے سے ہارنے کے بعد پاکستان ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنا کافی مشکل دکھائی دے رہا تھا، اپنی کارکردگی کے ساتھ گرین شرٹس کو دوسری ٹیموں پر انحصار…

مزید پڑھیں

قاہرہ: (ویب ڈیسک) اردن اوراسرائیل کے درمیان ایک دوسرے سے توانائی اور پانی کے تبادلے پر معاہدہ طے پاگیا اور فریقین نے متحدہ عرب امارات کی میزبانی میں اس پر دستخط کردیئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اردن اور اسرائیل نے پانی کے بدلے توانائی کے فراہمی سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیئے جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ اس معاہدے کے تحت اسرائیل پانی کی کمی کے شکار اردن کو 50 کروڑ مکعب میٹر پانی فراہم کرے گا اور بدلے میں اسرائیل کو 600 میگا واٹ توانائی مہیا کرے گا۔ دستخط کرنے کی تقریب مصر میں اقوام…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ ‏ارشد شریف پر تشدد کی شہادتیں انتہائی قابل مذمت ہیں، سپریم کورٹ ان معاملات پر متحرک کردار ادا کرے۔ ٹوئٹر پر ایک بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایک عمومی رد عمل کافی نہیں ہوگا، عمران خان پر حملہ اور اعظم سواتی پر تشدد کی تحقیق سپریم کورٹ پر لازم ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کی شہادت سمیت تینوں معاملات کی مکمل تحقیق لازم ہے۔

مزید پڑھیں

لندن: (ویب ڈیسک) انگلینڈ کے سابق مایہ ناز بلے باز کیون پیٹرسن نے پاکستان اور انگلینڈ کے فائنل کی پیش گوئی کردی۔ ایک ٹوئٹر پوسٹ میں کیون پیٹرسن کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہےکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل پاکستان اور انگلینڈکے درمیان ہوگا۔ کیون پیٹرسن کا کہنا تھا کہ میں نے اپنےکالم میں بھی اس کی پیش گوئی کی تھی۔ خیال رہے کہ آج پاکستان آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈکو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ چکا ہے۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا دوسرا سیمی فائنل کل بھارت…

مزید پڑھیں

سڈنی: (ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 153 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا، بابر اعظم اور محمد رضوان نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ فائنل میں پہنچنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے ٹوئٹر پر جیت پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹرافی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘اگر کسی چیز کو…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر آباد میں قتل کی کوشش اسکرپٹ کے عین مطابق تھی۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹویٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہی ہے۔ عمران خان نے اپنے ٹویٹر بیان میں کہا ہے کہ قتل کے منصوبے کا تقریباً دو ماہ پہلے علم ہو چکا تھا اور میں نے 24 ستمبر کو رحیم یار خان اور 7 اکتوبر کو میانوالی کے عوامی اجتماعات میں اس کا پردہ بھی چاک کیا تھا۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 500 ملین ڈالر دینے کی منظوری دے دی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کورقم نومبر میں موصول ہوجائے گی۔ دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سود کےخلاف فیصلے پر اپیلیں واپس لینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک میں اسلامک بینکنگ کے نظام کو آگے بڑھا رہے ہیں، پاکستان میں سود سے پاک نظام کو تیزی سے آگے لے کر چلیں گے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ وفاقی…

مزید پڑھیں

ایبوہ: (ویب ڈیسک) سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے ایشین چیمپئن جاپان کو 3-5 سے شکست دے کر 11 سال بعد ایونٹ میں وکٹری اسٹینڈ پر جگہ بنالی۔ ملائیشیا کے شہر ایبوہ میں کھیلے جانے والے سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں تیسری و چوتھی پوزیشن کا میچ پاکستان اور جاپان کے مابین کھیلا گیا۔ میچ میں پاکستان نے جاپان کو سنسنی خیز مقابلے میں تین کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرادیا۔ پاکستان کی جانب سے 11ویں منٹ میں حنان شاہد نے فیلڈ گول، 18ویں منٹ میں افراز احمد نے پینلٹی کارنرکے ذریعے،27 ویں اور 31 ویں…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 153 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا، بابر اعظم اور محمد رضوان نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ فائنل میں پہنچنے میں پاکستان ٹیم کی محنت ،قوم کی دعاؤں اور ساتھ ہی نیدرلینڈز ٹیم کا بھی بڑا ہاتھ ہیں کیونکہ اگر نیدلینڈز کی ٹیم اپنےآخری گروپ میچ میں مشکل حریف جنوبی افریقا کو شکست نہ دیتی تو پاکستان کا سیمی فائنل میں…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان و دیگر قیادت کو سانحہ وزیر آباد کی تحقیقات میں ابتدائی فرانزنک رپورٹ پیش کردی گئی۔ سابق وزراعظم اور پی ٹی آئی چیئر مین کی زیرصدارت تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا زمان پارک میں اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران سابق وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چودھری، سینیٹر اعظم سواتی، عمر ایوب، ڈاکٹریاسمین راشد، میاں اسلم اقبال،حماد اظہر،اعجاز چودھری، شفقت محمود ، اوردیگر قائدین شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران صوبائی مشیر داخلہ عمر سرفراز چیمہ نے وزیر آباد حملے کے حوالے سے ابتدائی فرانزک رپورٹ پارٹی…

مزید پڑھیں