Author: Khabrain News

راشٹر پتی بھون: (ویب ڈیسک) جسٹس دھننجیا وائی چندرچوڑ نے بھارت کے 50 ویں چیف جسٹس کے طور پر حلف اٹھالیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جسٹس دھننجیا وائی چندرچوڑ کی حلف برداری کی تقریب راشٹر پتی بھون میں ہوئی جہاں بھارتی صدر دروپدی مرمو نے جسٹس دھننجیا سے 50 ویں چیف جسٹس کا حلف لیا۔ جسٹس دھننجیا 2 سال تک سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بھارتی سپریم کورٹ کے نئے چیف جسٹس دھننجیا وائی کا کہنا تھا کہ میری ترجیحات عام شہری کی خدمت کرنا ہے، میرے الفاظ نہیں میرا…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل کے لیے بابر اعظم اور پاکستانی ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیم سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں آمنے سامنے ہے اور کیویز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی قومی ٹیم کے لیے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔ عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ بابر اعظم اور پاکستانی ٹیم کے لیے قوم کی…

مزید پڑھیں

سان فرانسسکو: (ویب ڈیسک) ٹوئٹر کی جانب سے پہلی بار نئے ویری فکیشن پروگرام کی کچھ تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔ ٹوئٹر کی پراڈکٹ ڈائریکٹر ایسٹر کرافورڈ نے بتایا کہ بہت جلد ٹوئٹر پر 3 اقسام کے اکاؤنٹس ہوں گے جن کو آفیشل، پیڈ اور ان لیبلڈ کہا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ابھی کچھ ویری فائیڈ اکاؤنٹس پر جلد آفیشل لیبل لکھا نظر آئے گا جبکہ جو بھی صارف ٹوئٹر بلیو کے لیے ہر ماہ 8 ڈالرز ادا کرے گا، اس کے اکاؤنٹ پر بلیو ٹک موجود ہوگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حکومتی اکاؤنٹس، کمرشل کمپنیوں، بزنس پارٹنرز،…

مزید پڑھیں

ریاض: (ویب ڈیسک) شہزادہ متعب بن عبد اللہ بن عبد العزیز کی والدہ انتقال کر گئیں۔ ایوان شاہی کی جانب سے جاری اعلامیے میں شہزادہ متعب بن عبد اللہ بن عبد العزیز کی والدہ کے انتقال کی اطلاع دی گئی۔ ایوان شاہی کی جانب سے شہزادی کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی گئی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ریاض کی مسجد جامع امام ترکی میں نماز جنازہ آج بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔

مزید پڑھیں

مصر : (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات اور مصر نے ہوا سے بننے والی 10 گیگا واٹ توانائی کے منصوبے پر دستخط کردیے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان اور مصر کے صدر عبدالفتح السیسی بھی معاہدے پر دستخط کے موقع پر موجود تھے، جو مصر میں لگنے والا دنیا کا سب سے بڑا ’ونڈ فارم‘ منصوبہ ہوگا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق منصوبہ مکمل ہونے کے بعد 10گیگا واٹ ‘ونڈ فارم’ سالانہ 47 ہزار 790 گیگا واٹ آورس توانائی پیدا کرے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ‘ونڈ فارم’ کے ذریعے مصر کے قدرتی…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ مدیحہ رضوی اور اداکار حسن نعمان میں شادی کے 9 سال بعد طلاق ہوگئی۔ اداکارہ نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے تصدیق کی کہ حسن نعمان اور انہوں نے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ مدیحہ رضوی نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ‘کئی سال ایک ساتھ گزارنے کے بعد خوش اسلوبی سے حسن اور میں نے طلاق کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے’۔ اداکارہ نے لکھا ‘ہم نے رشتے میں بہتری کی بہت کوشش کی، اس کے لیے کچھ وقت ساتھ اور الگ بھی رہے کہ اس…

مزید پڑھیں

سڈنی : (ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان اور نیوزی لینڈ آمنے سامنے ہیں۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 153 رنز کا ہدف دے دیا۔ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلا سیمی فائنل سڈنی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے پہلا اوور شاہین شاہ آفریدی نے کرایا۔ پہلے اوور میں ہی نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 4 رنز پر گر گئی۔ شاہین شاہ آفریدی نے فن…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر حملے کے خلاف راولپنڈی میں احتجاجی دھرنا تیسرے روز میں داخل ہوگیا، کارکنوں نے کئی راستے بند کر کے مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ مختلف مقامات پر جاری مظاہروں کی وجہ سے مری روڈ، پیرودھائی موڑ، گلزار قائد اولڈ ائرپورٹ روڈ ،سرائے کال چوک ٹیکسلا ،رتہ شاہ چوک مارگلہ، موٹر وے ایم ٹو، اسلام آباد لاہور ٹول پلازہ کے قریب سے بند کئے گئے ہیں۔ مظاہرین نے سواں پل ایس او ایس ویلج کے قریب بھی راولپنڈی کی جانب والے راستے کو بند کر رکھا ہے جب…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی کی سینئر لیڈر شپ کا اجلاس شام 6 بجے زمان پارک لاہور میں طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کل سے شروع ہونے والے لانگ مارچ کو حتمی شکل دی جائے گی، عمران خان آج گوجرانوالہ ڈویژن کے اجلاس سے بھی ویڈیو لنک پر خطاب کریں گے، گوجرانوالہ ڈویژن کی پارٹی قیادت کو لانگ مارچ کے حوالے سے مختلف ذمہ داریاں سونپیں گے۔ پی ٹی آئی کے چیئرمن عمران خان زمان پارک میں آج بھی مصروف دن…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ راولپنڈی کے اجلاس اور لندن میں ہونے والی میٹنگ اہم فیصلوں کا فائنل راؤنڈ ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ الیکشن سے لے کر سلیکشن تک سارے اہم فیصلے اسی مہینے پنڈی میں ہونگے، نااہل غیر مقبول حکومت معاشی، سیاسی اور قومی سلامتی کے لئے خطرہ اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، جتنا غیرملکی دوروں پرخرچ ہوا اُتنی امداد نہیں ملی ۔ سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا…

مزید پڑھیں