سڈنی : (ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان اور نیوزی لینڈ آمنے سامنے ہیں۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلا سیمی فائنل سڈنی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ دونوں ٹیموں کا ہائی وولٹیج میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہو گا۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ کیوی ٹیم میں…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کو جارحانہ کھیلنے کا مشورہ دے دیا۔ ٹی 20 ورلڈکپ کا سیمی فائنل آج آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جا رہا ہے اور سب کی نظریں سڈنی پر لگی ہوئی ہیں جبکہ دونوں ٹیمیں جیت کے لیے پرعزم ہیں۔ سڈنی میں مطلع جزوی ابرآلود ہے تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں۔ ٹی 20 ورلڈ کپ اور بین الاقوامی میچز میں پاکستان کا پلڑا بھاری ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان ناقابل…
لاہور: (ویب ڈیسک) ویمن قومی کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف پاکستان کی سب سے زیادہ ون ڈے میچز کھیلنے والی ویمن کرکٹر بن گئیں۔ بسمہ معروف آئرلینڈ کے خلاف اپنے کیرئیر کا 121 واں ون ڈے میچ کھیل رہی ہیں جبکہ اس سے قبل ثنا میر 120 ون ڈے میچز کے ساتھ سب سے زیادہ ون ڈے میچز کھیلنے والی ویمن کرکٹر ہیں۔ پاکستان اور آئرلینڈ کی ویمن ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ آج کھیلا جا رہا ہے۔ کپتان بسمہ معروف نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز کی بات ہے جبکہ فیملی اور اپنے شوہر…
لاہور: (ویب ڈیسک) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے سابق صدر سیپ بلاٹر کا کہنا ہے کہ قطر کو ورلڈکپ 2022 کی میزبانی دینا غلط فیصلہ تھا۔ سوئٹزر لینڈ کے ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے فیفا کے سابق صدر نے کہا کہ قطر ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لئے ایک بہت چھوٹا ملک ہےاور فٹبال ورلڈ کپ اس کے لئے بہت بڑا ہے، فیفا کی ایگزیکٹو کمیٹی نے 12 سال قبل امریکا کے بجائے قطر کو 14 میں سے 8 ووٹ دے کر ایونٹ کی میزبانی سے نوازا تھا۔ فیفا کے سابق صدر نے کہا کہ یہ ایک برا انتخاب…
لاہور: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان پر حملہ کے بعد پیدا ہونے والی سکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینا شروع کر دیا۔ انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ایڈیلیڈ میں میڈیا سے گفتگو میں پاکستان کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں سکیورٹی صورتحال اور حالات کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے، سکیورٹی ایکسپرٹ ریگ ڈیکاسن صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ بین اسٹوکس نے تسلیم کیا ہے کہ واقعہ ہمارے لئے تشویش کا باعث بنا ہے، ظاہر ہے گزشتہ…
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا میں وسط مدتی انتخابات، مختلف ریاستوں میں پولنگ کا وقت ختم ہو گیا ہے اور ووٹوں کی گنتی شروع ہو چکی ہے۔ امریکی ریاست پینسلوینیا، اوہایو، نیو یارک، نیو جرسی، ٹیکساس، مشی گن، اور ریاست مین سمیت مختلف ریاستوں میں پولنگ کا وقت ختم اور ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ جارجیا، ورجینیا، فلوریڈا، ساؤتھ کیرولائنا، اور ورماؤنٹ سمیت نیو ہیمپشائر کے کچھ علاقوں میں بھی پولنگ کا وقت ختم ہو نے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ متحدہ ریاست ہائے امریکا میں وسط مدتی…
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری سے برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کا شعور اور نوجوانوں کیلئے فکر انگیز پیغام دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے یوم اقبال کے موقع پر پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے لکھا کہ علامہ اقبال نے قوم کی سمت متعین کی اور قائداعظم درماندہ قافلے کو منزل کی طرف لیکر چلے، شاعر مشرق مصور پاکستان علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش پر پنجاب اور اہل پنجاب ان کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ…
ڈی آئی خان: (ویب ڈیسک) جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں نامعلوم مسلح افراد کا تھانہ زاغزائی پر حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل کے تھانہ زاغزائی پر رات کی تاریکی میں نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق شہید ہونے والوں حمید اللہ اور فرمان اللہ شامل ہیں، حملہ آوروں نے پولیس کی گاڑی کو آگ لگا دی، مسلح افراد فرار ہوتے وقت سرکاری اسلحہ سمیت ایک گاڑی بھی ساتھ لے…
شرم الشیخ: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف دورہ مصر مکمل کر کے برطانیہ چلے گئے، وزیراعظم کی آج نواز شریف سے اہم ملاقات ہوگی جس میں بعض اہم فیصلے متوقع ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس اگلے 48 گھنٹے میں متوقع ہے جس میں مسلم لیگ ن کے اہم رہنما ویڈیو کال کے ذریعے شریک ہوں گے، وزیراعظم ن لیگی قائد کو ملک میں جاری سیاسی صورتحال سے تفصیلی طور پر آگاہ کریں گے، اجلاس میں مریم نواز بھی شرکت کریں گی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف کا لندن میں دو روز تک…
واشنگٹن : (ویب ڈیسک) پاکستان کے حالیہ واقعات پر امریکی محکمہ خارجہ نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ عمران خان پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، شہریوں کو پرامن احتجاج کرنے کا حق حاصل ہے، پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں، تشدد کی سیاست میں گنجائش نہیں، پاکستان کو جمہوری اور پرامن ملک کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ نیڈ پرائس نے مزید کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں میڈیا کی آزادی کی حمایت کرتے ہیں، بھارت کے روس سے تیل خریدنے پر پابندی نہیں تاہم…
