تازہ تر ین

ٹی 20 ورلڈکپ، سابق کپتان کا پاکستان کو جارحانہ کھیلنے کا مشورہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کو جارحانہ کھیلنے کا مشورہ دے دیا۔
ٹی 20 ورلڈکپ کا سیمی فائنل آج آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جا رہا ہے اور سب کی نظریں سڈنی پر لگی ہوئی ہیں جبکہ دونوں ٹیمیں جیت کے لیے پرعزم ہیں۔
سڈنی میں مطلع جزوی ابرآلود ہے تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں۔ ٹی 20 ورلڈ کپ اور بین الاقوامی میچز میں پاکستان کا پلڑا بھاری ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان ناقابل تسخیر ہے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے 6 میچز میں سے 4 جیتے جبکہ ٹی 20 بین الاقوامی میچز میں پاکستان 28 میں سے 17 جیتا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے پاکستان کو جارحانہ کھیلنے کا مشورہ دیا تو سابق کپتان معین خان نے کہا کہ بلاشبہ یہ پریشرمیچ ہے۔
ویمن پلیئر نے ٹی 20 سیمی فائنل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے ٹیم ورلڈ کپ ٹرافی لے کر وطن آئے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain