تازہ تر ین

قطر کو ورلڈکپ 2022 کی میزبانی دینا غلط فیصلہ تھا: سابق صدر فیفا

لاہور: (ویب ڈیسک) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے سابق صدر سیپ بلاٹر کا کہنا ہے کہ قطر کو ورلڈکپ 2022 کی میزبانی دینا غلط فیصلہ تھا۔
سوئٹزر لینڈ کے ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے فیفا کے سابق صدر نے کہا کہ قطر ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لئے ایک بہت چھوٹا ملک ہےاور فٹبال ورلڈ کپ اس کے لئے بہت بڑا ہے، فیفا کی ایگزیکٹو کمیٹی نے 12 سال قبل امریکا کے بجائے قطر کو 14 میں سے 8 ووٹ دے کر ایونٹ کی میزبانی سے نوازا تھا۔
فیفا کے سابق صدر نے کہا کہ یہ ایک برا انتخاب تھا اور میں اس وقت صدر کی حیثیت سے اس کا ذمہ دار تھا، یوئیفا کے سابق صدر مائیکل پلاٹینی اور ان کی ٹیم کے چار ووٹوں کی بدولت ورلڈ کپ کی میزبانی امریکا کے بجائے قطر کو مل گئی۔
انہوں نے کہا کہ فیفا نے 2012 میں میزبان ممالک کے انتخاب کے لئے استعمال ہونے والے معیار کو ایڈجسٹ کیا تھا جب قطر میں ورلڈ کپ سٹیڈیم کی تعمیر کرنے والے تارکین وطن شہریوں کے ساتھ سلوک کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ قطر میں ہونے والے ورلڈکپ کا آغاز 20 نومبر کو میزبان ملک اور ایکواڈور کے درمیان مقابلے سے ہوگا۔فٹبال ورلڈ کپ کی 92 سالہ تاریخ میں پہلی بار یہ ٹورنامنٹ مشرق وسطیٰ میں منعقد ہورہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain