تازہ تر ین

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کی سینئر لیڈر شپ کا اجلاس آج طلب کر لیا

لاہور: (ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی کی سینئر لیڈر شپ کا اجلاس شام 6 بجے زمان پارک لاہور میں طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کل سے شروع ہونے والے لانگ مارچ کو حتمی شکل دی جائے گی، عمران خان آج گوجرانوالہ ڈویژن کے اجلاس سے بھی ویڈیو لنک پر خطاب کریں گے، گوجرانوالہ ڈویژن کی پارٹی قیادت کو لانگ مارچ کے حوالے سے مختلف ذمہ داریاں سونپیں گے۔
پی ٹی آئی کے چیئرمن عمران خان زمان پارک میں آج بھی مصروف دن گزاریں گے، پارٹی رہنماؤں اور ارکان اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گے، چیئرمین پی ٹی آئی خان حقیقی آزادی مارچ کی زمان پارک سے ہی مانیٹرنگ کریں گے، مارچ کی قیادت کرنے کے لئے زمان پارک سے ہی راولپنڈی پہنچیں گے۔
دوسری جانب امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی بھی عمران خان سے آج ملاقات کا امکان ہے، سراج الحق اور امیر العظیم عمران خان کی عیادت کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain