Author: Khabrain News

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہاکی کا لیجنڈ اور اولمپین منظور حسین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی ) میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں لکھا کہ آرمی چیف نے ہاکی کے لیجنڈ اور ذاتی دوست اولمپیئن منظور حسین جونیئر کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ اللہ ان کی روح کو سکون عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو…

مزید پڑھیں

بغداد: (ویب ڈیسک) عراقی پارلیمنٹ میں اکثریت رکھنے والے سیاسی اتحاد کے سربراہ مقتدیٰ الصدر نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ ٹویٹر پر جاری پیغام میں مقتدیٰ الصدر نے سیاسی بحران کے باعث سیاسی سے الگ ہونے اور اپنا سیاسی دفتر بند کرنے کا اعلان کیا۔ عراق میں عام انتخابات کو دس ماہ گزرنے کے بعد بھی حکومت سازی نہیں ہوسکی جس کے باعث پارلیمنٹ میں سب سے زیادہ نشستیں رکھنے والے مقتدیٰ الصدر کے حامی اتحاد نے نئے انتخابات کا مطالبہ کیا تھا۔ عراقی رہنما کے حامی کئی ہفتوں سے پارلیمنٹ کے سامنے دھرنہ دیے بیٹھے ہیں۔

مزید پڑھیں

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش میں نماز کے لیے جمع ہونے پر مقامی ہندوؤں نے ہنگامہ کھڑا کردیا اور پولیس نے ان جنونیوں کی حمایت کرتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف ہی مقدمہ درج کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر مراد آباد میں نماز کے لیے درجنوں افراد جمع ہونے پر تنازع کھڑا ہوگیا۔ مقامی ہندو آبادی نے اعتراض اُٹھایا کہ علاقے میں مسلمانوں کے صرف دو گھر ہیں اور کوئی مسجد بھی نہیں تو نماز جمعہ کے لیے اتنے افراد کہاں سے جمع ہوگئے۔ چھاجلیٹ پولیس تھانے میں درج کرائی گئی شکایت میں کہا گیا…

مزید پڑھیں

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا ریاستوں مشی گن، ٹیکساس اور دارالحکومت میں فائرنگ کے 3 سفاکانہ واقعات میں ایک حملہ آور سمیت 7 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے جب کہ زخمیوں میں ایک فٹبالر میں شامل ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں ایک مسلح شخص نے پہلے چند گھروں کو آگ کو لگادی اور جب رہائشی خوف سے باہر نکلے تو ان پر گولیاں برسادیں جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ فائر بریگیڈ کا عملہ گھروں میں لگی آگ بجھانے پہنچا تو مسلح شخص نے انھیں بھی دھمکایا، اسی دوران پولیس بھی پہنچ…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور کے نجی اسپتال نے اولمپیئن منظور جونیئرکی میت 2 گھٹنے بل کی وصولی تک روکے رکھی اور 4 لاکھ وصول کرنے کے بعد لواحقین کو میت لے جانے کی اجازت دی گئی۔ ہاکی لیجنڈ اولمپیئن منظور حسین جونیئر دل کے دورے کے باعث لاہور کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔ لواحقین کے مطابق نجی اسپتال نے 4 لاکھ روپے وصول کرکے منظور جونیئر کی میت حوالے کی ہے۔ لواحقین کا کہنا تھاکہ منظور جونیئر کا جسد خاکی 2 گھنٹے تک اسپتال میں پڑا رہا، اسپتال انتظامیہ کو پیسے دینے کا…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وکیل سید ظفر علی شاہ کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی ہے۔ عدالت کا کہنا ہےکہ یہ درخواست اب بھی زیر سماعت ہے، توہین عدالت کی درخواست یہاں قابل سماعت نہیں، لاہور ہائی کورٹ نے نواز شریف سے متعلق عبوری حکم نامہ جاری کیا، حکم نامے میں وفاقی حکومت کی عائد شرط ختم کی گئی، نہ ہی وفاقی حکومت اور نہ ہی نیب نے اس حکم…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) کاروباری ہفتے کے پہلے روز روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا، انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 25 پیسے اضافے سے 221 روپے 91 پیسے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ اضافے سے 232 روپے پر فروخت ہوا۔

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 87 پوائنٹس کمی سے 42504 پر بند ہوا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 769 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، 100 انڈیکس کی آج کم ترین سطح 41822 رہی۔ بازار میں آج تقریباً 23 کروڑ شیئرز کے سودے سوا 7 ارب روپے میں طے ہوئے، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 40 ارب روپے کم ہوکر 7070 ارب روپے ہے۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی تقریر براہ راست دکھانے پر پابندی کا پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے عمران خان کی لائیو تقاریر پرپابندی کے خلاف درخواست پرسماعت کی۔ وکلا کے دلائل کے بعد چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے عمران خان کی تقریر براہ راست دکھانے پر پابندی کاپیمرا کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ بادی النظر میں پیمرا نےنوٹیفکیشن کے اجرا میں اختیار سے تجاوز کیا، پیمرا کو اختیار نہیں…

مزید پڑھیں

دبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی کامیابی میں بلے باز رضوان کا بڑا ہاتھ ہے لیکن اس کا کوئی نام نہیں لیتا۔ ایشیا کپ سے قبل دبئی میں میڈیا سے گفتگو سابق بھارتی کھلاڑی ہربھجن سنگھ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے آخری میچ کو ایک برس ہونے والا ہے اب ہمیں پرانی باتیں بھول کر آگے جانا چاہیے پیچھے نہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان اور بھارت دونوں کی کرکٹ ٹیمیں اچھی ہیں لیکن مسئلہ صرف دباؤ کا ہے اور جو ٹیم…

مزید پڑھیں