Author: Khabrain News

تریپولی: (ویب ڈیسک) لیبیا میں حکمرانی کے دو دعویداروں کے حامیوں کی ایک دوسرے سے مسلح جھڑپ میں مجموعی طور پر 32 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لیبیا پر حکمرانی کے دعویداروں عبدالحمید دبیبہ اور فتحی باشآغا کے حامی ایک دوسرے پر بل پڑے۔ مسلح گروپوں کی جھڑپوں کے دوران فائرنگ کے تبادلے اور دھماکوں میں اسپتالوں اور عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔ یہ لڑائی دارالحکومت تریپولی میں 2020 کی جنگ بندی کے بعد کی بدترین لڑائی ہے جس میں اب تک 32 ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ 159 افراد زخمی…

مزید پڑھیں

کیپ کناورل: (ویب ڈیسک) 1972 میں چاند سے منہ موڑنے کے بعد ناسا نے آرٹیمس قمری مشن کا دوبارہ آغاز کیا ہے ۔ اس میں جدید ترین اسپیس لانچ سسٹم اور طاقتور ترین راکٹ بھی شامل ہے۔ تاہم 29 اگست 22 کی پہلی متوقع پرواز بعض تکنیکی اور کچھ موسمیاتی حالات کی وجہ سے منسوخ ہوگئی ہیں۔ پورے ہفتے کیپ کیناورل کے خلائی اڈے پر بارش ہوتی رہی اور بجلی کی گرچ چمک جاری تھی۔ لیکن اس سے بھی بڑھ کر اس کے ایک ایندھنی راکٹ میں دراڑیں نوٹ کی گئی ہیں جس کے بعد چار روز کے لیے آرٹیمس…

مزید پڑھیں

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین کا کہنا ہےکہ عالمی موسمیاتی رد عمل میں پاکستان سے تعاون جاری رکھیں گے، امید ہےکہ پاکستانی اس آفت پر قابو پالیں گے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان نے ایک بیان میں کہا ہےکہ چین پاکستان کو سیلاب سے متعلق امداد اور تعمیر نو میں مزید مدد دےگا، پاکستان میں تباہ کن سیلاب کی معلومات دل دہلا دینے والی ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہےکہ چین اور پاکستان موسمیاتی تزویراتی تعاون میں شراکت دار ہیں اور ایک دوسرے کےخوشی غم میں شریک ہیں، مشکل وقت میں دل کی گہرائیوں کے ساتھ پاکستان کے ساتھ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے شوکت ترین کی آڈیو لیک پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک آڈیو میں کچھ ٹوٹے جوڑے گئے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مفتاح اسماعیل اور حکومت بتائے کہ کس قانون کے تحت اعلیٰ شخصیات اور ججز کے فون ٹیپ کیے جارہے ہیں۔ شوکت ترین کی لیک آڈیو میں کچھ ٹوٹے جوڑے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جاکر انہوں نے ہماری کمر توڑ دی ہے، آج عوام کے پاس…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) اداکار شہروز سبزواری کی اہلیہ اداکارہ صدف کنول کی سالگرہ کے کیک پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کردیئے۔ شہروز سبزواری نے انسٹا گرام پر اپنی اہلیہ صدف کنول کی ایک تصویر شیئر کی، جس میں ٹیبل پر سالگرہ کا کیک موجود ہے۔ تصویر کے ساتھ ہی شہروز نے اہلیہ کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے صدف کنول کو منفرد خاتون قرار دیا۔ شوبز شخصیات نے اس تصویر پر جوڑے کو مبارک بادیں دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انسٹا گرام میں کچھ صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے کہ یہ پین کیک ہے یا انڈے…

مزید پڑھیں

دبئی: (ویب ڈیسک) ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف بھارت کی جیت ہوئی، میچ کے بعد قومی باؤلر حارث رؤف کی خواہش پر ویرات کوہلی نے اپنی دستخط شدہ شرٹ ان کو تحفہ میں دے دی۔ متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ کا دوسرا میچ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوا، قومی ٹیم کو پانچ وکٹ کی شکست ہوئی، میچ کے بعد بھارتی بلے باز نے اپنی دستخط کی ہوئی شرٹ قومی باؤلر حارث رؤف کو دی۔ پہلے کی طرح یہ ویڈیو بھی وائرل ہو گئی، میچ سے پہلے ویرات کوہلی کا کپتان بابر اعظم کو ملنا…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے تنگ شہریوں نےکے الیکٹرک کے دفتر پر دھاوا بول دیا۔ پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں واقع کے الیکٹرک کے دفتر میں مشتعل شہری داخل ہوگئے، توڑ پھوڑ کی اور املاک کو نقصان پہنچایا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر مشتعل شہریوں کو منتشر کیا اور صورت حال پر قابو پایا، بعد ازاں شہریوں نے احتجاج ختم کردیا۔ دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہےکہ دفاترکو نشانہ بنانےکی سختی سے مذمت کرتے ہیں، بجلی کی قیمتوں پر حکومتی وریگولیٹری کے احکامات پر عمل درآمد کے…

مزید پڑھیں

لندن: (ویب ڈیسک) ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدرِ پاکستان عارف علوی کو بھیجے گئے پیغام میں ملکہ الزبتھ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب سے ایک ہزار سے زیادہ قیمتی جانوں کے نقصان پر شدید غم زدہ ہوں۔ ملکہ الزبتھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان بھر میں سیلاب سے ہونے والے المناک جانی نقصان اور تباہی سے بہت دکھ ہوا ہے، میری ساری ہمدردیاں سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں اور مشکل حالات میں بحالی کی کوششوں میں مدد کرنے والوں کیلئے نیک خواہشات…

مزید پڑھیں

فیصل آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق عابد شیر علی پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائدکیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے عابد شیر علی کو بجلی کے بلوں میں رعایت کے اعلانات مساجد سےکروانے پر نوٹس دیا گیا تھا، ترجمان کے مطابق عابدشیر علی نوٹس کا تسلی بخش جواب نہیں دے سکے۔ الیکشن کمیشن نے ن لیگی رہنما عابد شیر علی کو 3 روز میں جرمانےکی رقم جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔ خیال…

مزید پڑھیں

مہمند: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے مہمند ڈیم کو سیلاب سے نقصان کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبہ پر کام مقررہ وقت میں مکمل ہونا چاہئے، نیلم جہلم میں بھی چند ماہ پہلے حادثہ ہو چکا ہے، آئندہ اس کی روک تھام کرنا ہو گی، ہماری معیشت مہنگی بجلی پیدا کرنے کی متحمل نہیں ہو سکتی، ایندھن کی درآمد پر سالانہ اربوں ڈالر خرچ کرکے سبسڈی دینے سے خزانہ پر بوجھ پڑتا ہے، پانی، ہوا اور سورج کی روشنی سے سستی بجلی پیدا کرنا ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہمند ڈیم منصوبے…

مزید پڑھیں