Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے دی۔ عالمی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دی گئی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کو تقریباً ایک ارب 17 کروڑ ڈالر جاری کرنے کی منظوری دی اور قرض کی یہ رقم آئی ایم ایف کی جانب سے اسی ہفتے پاکستان کو منتقل کر دی جائے گی۔ دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف بورڈ کی جانب…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اور خوبرو اداکارہ اشنا شاہ نے بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی سے متعلق انوکھا ٹویٹ کر کے سب کو حیران کر ڈالا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ کپتان روہت شرما 12 اور کوہلی 35 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ ایشیا کپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد اداکارہ اشنا شاہ نے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی تعریف اور تنقید پر ملی جلی ایک ٹوئٹ کی ہے۔ اداکارہ نے لکھا کہ…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) وفاقی وزارت تجارت نے ملک میں سبزیوں کی پیداوار متاثر ہونے کے باعث پیاز اور ٹماٹر کی درآمد کی اجازت دے دی۔ وفاقی وزارت تجارت کے اجلاس میں حالیہ بارشوں سے سبزیوں کی پیداوار متاثر ہونے اور مارکیٹ میں قلت کی صورتحال پر غور کیا گیا، اجلاس کی صدارت وفاقی سیکریٹری تجارت نے کی جس میں وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اور ایف بی آر کے اعلیٰ افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں ایران، ترکی اور افغانستان کے سفارتی نمائندوں نے بھی شرکت کی اور اپنے ملکوں میں پیاز، ٹماٹر اور سبزیوں اور اجناس کی…

مزید پڑھیں

لزبن: (ویب ڈیسک) یورپی ملک پرتگال میں ایک شخص کے گھر کے اندر ڈائنا سور کا ڈھانچہ دریافت ہوا ہے۔ لزبن یونیورسٹی کے ماہرین نے اگست کے شروع میں پرتگالی شہر Pombal میں کھدائی مکمل کر کے ایک بڑے ڈائناسور کے ڈھانچے کے کچھ حصے نکالے۔ ڈائناسور کی یہ ہڈیاں 2017 میں اس وقت دریافت ہوئی تھیں جب ایک شخص اپنے گھر میں تعمیراتی کام کر رہا تھا اور اس کے بعد سے ماہرین وہاں کھدائی کر رہے تھے۔ محققین نے بتایا کہ ہم اس حوالے سے بہت پرجوش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ڈائنا سور بہت اچھے…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ تین کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ میں سیلاب سے سب سے زیادہ تباہی ہوئی ہے۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ اس وقت امریکہ، متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور چین سمیت دیگر ممالک ہماری مدد کر رہے ہیں۔ چیئرمین پی پی نے کہا کہ پاکستان میں…

مزید پڑھیں

کابل: (ویب ڈیسک) روس اور یوکرین کی جاری جنگ کے دوران بھارت کے بعد افغانستان کی طالبان حکومت کا سستا پٹرول حاصل کرنے کے لیے ماسکو کیساتھ جلد معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق افغان وزارت تجارت کے حکام نے بتایا کہ ہماری انتظامیہ روس سے پٹرول کی خریداری کے لیے بات چیت کر رہی ہے جو آخری مراحل میں ہے۔ افغانستان کی وزارت تجارت اور صنعت کے ترجمان حبیب الرحمان حبیب نے تصدیق کی کہ وزارت تجارت کی سربراہی میں سرکاری وفد ماسکو میں ہے اور گندم، گیس اور تیل کی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ آڈیو لیک میں شوکت ترین نے کہا کہ پارٹی فیصلہ ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کو سبو تاژ کرنا ہے، حکومت ہمارے خلاف پرچے کر رہی ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے آڈیو لیک کی تردید بھی نہیں کی گئی ہے۔ سابق وفاقی وزیر مملکت طارق فضل چودھری نے محسن شاہنواز رانجھا سمیت دیگر ن لیگی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شوکت ترین نے دونوں وزرائے خزانہ کو کہا کہ تحریری طور پر معاہدے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے چین پاکستان کو ہر ممکن مدد فراہم کرتا رہے گا۔ چین کے صدر شی جن پنگ نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے نام خیر سگالی کا پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے سیلاب متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ شی جن پنگ نے کہا کہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے چین پاکستان کو ہر ممکن مدد فراہم کرتا رہے گا، مجھے یقین ہے پاکستان کی حکومت اور عوام مشترکہ کوششوں سے سیلاب کی تباہ کاریوں پر قابو پا لیں…

مزید پڑھیں

سیالکوٹ: (کوہ نورنیوز) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سیلاب میں ہمارے ہزاروں لوگ جاں بحق ہوئے ہیں، روزگار کے ذریعے تباہ ہو گئے ہیں، نہیں معلوم آنے والے دنوں میں فصلوں کا کیا بنے گا؟ قحط کی صورتحال بھی ہو سکتی ہے تو ایسے حالات میں پی ٹی آئی کی دو آڈیوز سامنے آئی ہیں اور ان میں جو گفتگو ہوئی ہے وہ سب نے سن لی ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا کہ شوکت ترین کی گفتگو سن کر انتہائی دکھ…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فیصلہ کیا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی لندن میں اپنا ری ہیب مکمل کریں گے۔ چیف میڈیکل آفیسر کے مطابق فاسٹ باؤلر کے گھٹنے کو بلاتعطل اسپیشلسٹ کیئر کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے لندن میں ورلڈ کلاس سہولیات دستیاب ہیں، لہٰذا فاسٹ باؤلر کی بہتری کے لئے انہیں لندن بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے، میڈیکل ڈیپارٹمنٹ اس حوالے سے روزانہ فیڈ بیک لیا کرے گا، وہ پرامید ہیں کہ فاسٹ باؤلر آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل مکمل فٹنس حاصل کرلیں گے۔ شاہین شاہ…

مزید پڑھیں