Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک میں سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے اور متاثرین کی بحالی کے لئے نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں حکومت کی اتحادی جماعتوں، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وفاقی وزراء سمیت تمام اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ حکومتی اتحادی جماعتوں کے مشترکہ اجلاس میں ملک میں تباہ کن سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیاگیا،اجلاس میں باہمی مشاورت کے بعد ملک میں سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے اور متاثرین کی بحالی کے لئے ’نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کوآرڈینیشن…

مزید پڑھیں

لندن: (ویب ڈیسک) سابق وزیر خزانہ اور ن لیگ کے رہنام، اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری دوطرفہ اور کثیر الفریقی ترقیاتی پارٹنرز سے فنانسنگ میں معاون ہوگی۔ اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف نے جون 2023 تک ای ایف ایف پروگرام میں توسیع کی منظوری بھی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے قرضے کے حجم میں 93 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ بھی کیا ہے۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سیلاب زدگان کی مدد کیلئے ٹیلی تھون ٹرانسمیشن میں ایک ارب روپے سے زائد فنڈز جمع ہو گئے۔ ٹیلی تھون میں پنجاب کے وزیراعلیٰ پرویزالہیٰ، خیبر پختون خوا کے وزیراعلی پرویز الہیٰ، گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ خالد خورشید اور وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم عمران خان نے قوم سے امداد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے پاکستان کیلئے مشکل وقت ہے، ایک ہزار ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا، سیلاب جیسی آفت کا مل کر…

مزید پڑھیں

دادو: (ویب ڈیسک) ضلع دادو کے علاقوں میہڑ ، خیرپور ناتھن شاہ اور جوہی میں سیلاب کی بگڑتی صورت حال پر ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے محفوظ مقامات پر منتقل ہونےکی ہدایت کردی۔ سیلاب کی بگڑتی صورت حال کے بعد ڈپٹی کمشنر مرتضیٰ شاہ نے الرٹ جاری کردیا ہے اور رہائشیوں سےکہا ہےکہ وہ محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔ ڈپٹی کمشنر مرتضیٰ شاہ نےکاچھو کے مکینوں اور کچے کے علاقےکے رہائشیوں کو بھی علاقے سے نقل مکانی کا کہہ دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر دادو مرتضیٰ شاہ کے مطابق ضلع بھر میں بارش اور سیلاب کے بعد ایمرجنسی نافذکی گئی ہے،…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام کی بحالی پاکستان کی معیشت کیلئے مثبت پیش رفت ہے، آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی سے پاکستان کے معاشی طور پر دیوالیہ ہونے کا خطرہ ختم ہوگیا۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے پاکستان مشکل معاشی امتحان سے سرخرو ہو کر نکلا ہے، آئی ایم ایف پروگرام ایک مرحلہ ہے لیکن پاکستان کی منزل معاشی خود انحصاری ہے، آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی سے پاکستان میں معاشی استحکام آئے گا۔ شہباز شریف نے مزید کہا…

مزید پڑھیں

بغداد: (ویب ڈیسک) عراق کی الصدر پارٹی کے سربراہ مقتدی الصدر کی جانب سے سیاست سے کنارہ کشی کے اعلان کے بعد ملک میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔ مقتدی الصدر نے ٹوئٹر پر سیاست سے کنارہ کشی اورصدری تحریک سے جڑے تمام سیاسی دفاتر بند کرنے کا اعلان کیا۔ مقتدی الصدر کے اعلان کے بعد ان کے حامیوں نے دارالحکومت بغداد میں احتجاجی مظاہرے شروع کردیے اور مشتعل مظاہرین گرین زون میں حفاظتی راہداریوں کو عبور کرکے صدارتی محل اور دیگر حکومتی دفاتر میں داخل ہوگئے۔ مظاہرین نے صدارتی محل کے گرد قائم حفاظتی ستون بھی گرا دیا۔ رپورٹس کے مطابق…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہےکہ قذافی اسٹیڈیم کے نزدیک ایک ارب ڈالر سے 25 منز لہ اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کیا جائےگا۔ ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نےکہا ہےکہ نئےکمپلیکس کےلیے پنجاب حکومت 30 فیصد اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی حکومت 70 فیصد دے گی۔ چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہےکہ نئے کمپلیکس میں کھلاڑیوں کے اسٹیڈیم آنے جانے کے لیے زیر زمین ٹنل بنائی جائےگی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہےکہ جدید کمپلیکس بننے سےکرکٹ کے میچ دبئی کے بجائے لاہور میں کرانا آسان ہوگا۔

مزید پڑھیں

ملتان: (ویب ڈیسک) سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت ایک جھونکے کی مہمان ہے،ایک جھونکا آیا تو یہ حکومت بھی ختم ہو جائے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام فضل الرحمان، زرداری،نوازشریف اور شہباز کی اصلیت جان چکے ہیں،ان لوگوں نے قومی خزانے کے 1100 ارب روپے کی ڈکیتی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ اقتدار میں آئے اور سب سے پہلے نیب قانون کو تبدیل کیا،یہ لوگ عوامی کی نہیں بلکہ ذاتی مفادات کی سیاست کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکز میں حکومت 2 ووٹوں کے…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپز پارٹی کے چیئر مین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے والد سابق صدر آصف علی زرداری کی طرح ’پاکستان کھپے‘ کا نعرہ لگا دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سلسلہ وار ٹویٹس میں وزیر خارجہ نے لکھا کہ پاکستان میں سیلاب نے تباہی مچائی ہوئی ہے، 1500 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں، چاروں صوبے خیبرپختونخوا، جنوبی پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں لوگ اپنا سب کچھ کھو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی کو اپنے ہم وطنوں کی…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے اپنا ہیلی کاپٹر سیلاب متاثرین کے لئے وقف کرنے کا اعلان کردیا۔ چودھری پرویز الٰہی کے زیر صدارت صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس ہوا، اجلاس میں پنجاب کابینہ نے سیلاب متاثرین سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ایک ماہ کی تنخواہ متاثرین کی مدد کے لیے دینے کا اعلان کردیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میرا ہیلی کاپٹر مصیبت زدہ بہن بھائیوں کو ریلیف دینے کے لئے استعمال کیا جائے۔ چودھری پرویز الٰہی کے زیر صدارت کابینہ اجلاس میں سیلاب سے متاثرہ دیگر صوبوں کی…

مزید پڑھیں