اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان اور اقوام متحدہ آج مشترکہ طور پر فلڈ ریسپانس پلان کا اعلان کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق اسلام آباد اور جنیوا میں بیک وقت رسپانس پلان کا اعلان کیا جائے گا، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس، وزیر خارجہ بلاول بھٹواور وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال خطاب کریں گے۔ تقریب میں اقوام متحدہ کے تمام ارکان اور متعلقہ ایجنسیاں شرکت کریں گی، اس موقع پر چئیرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اختر نواز سیشن کو بریفنگ دیں گے اور سیلاب کی تباہ کاروں بارے آگاہ کریں گے۔
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عمران خان توہین عدالت کیس کی سماعت سے ایک روز قبل ضابطہ اخلاق جاری کر دیا گیا، رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کے دوران ضابطہ اخلاق کا سرکلر جاری کردیا۔ سرکلر کے مطابق کورٹ روم نمبر ون میں انٹری رجسٹرار آفس کے جاری کردہ پاس سے مشروط ہو گی، پندرہ کورٹ رپورٹرز کو کمرہ عدالت میں موجودگی کی اجازت ہو گی جبکہ ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ بار کے پانچ پانچ وکلاء کو اجازت ہو گی۔ عمران خان کی لیگل ٹیم کے 15 وکلاء کمرہ عدالت میں موجود ہو سکیں گے، اٹارنی جنرل آفس اور ایڈوکیٹ…
لاہور: (ویب ڈیسک) نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے ملک میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں کےتازہ اعدادو شمار جاری کردیئے،گزشتہ 24گھنٹوں میں 75افراد جاں بحق اور59زخمی ہوئے ہیں۔ این ڈی ایم اے کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے اب تک ایک ہزار136افراد جاں بحق جبکہ ایک ہزار634افراد زخمی ہوئے۔ بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے 244،سندھ 402،پنجاب 168 ،خیبر پختونخوامیں 258،آزاد کشمیر41 جبکہ گلگت بلتستان میں 22افراد جاں بحق ہوئے۔ بارش اور سیلاب سے 10لاکھ 51ہزار570مکانات کو مکمل اور جزوی نقصان پہنچا،7لاکھ 35ہزار 375مویشی ہلاک ہوئے۔ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے شاہراہیں بھی…
لاہور: (ویب ڈیسک) رہنما پی ٹی آئی شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ ریاست جتنا منفی پروپیگنڈا کر لے عوام عمران خان پر بھروسہ کرتی ہے۔ شیریں مزاری نے ٹوئٹ میں لکھا کہ جب لوگ آپ پر بھروسہ کرتے ہیں توہی وہ عطیہ کرتے ہیں، صرف 3 گھنٹے میں عمران خان کی ٹیلی تھون نے سیلاب متاثرین کیلئے 500 کروڑ روپے یعنی 5 ارب روپے کا عطیہ جمع کیا۔ ریاست عمران خان پر کوئی بھی منفی لیبل لگا سکتی ہے، لیکن اندرون اور بیرون ملک پاکستانی ان پر مکمل اعتماد کرتے ہیں، اور انہوں نے کل رات ایک بار پھر…
لاہور : (ویب ڈیسک) سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اسٹاف کا لیول ایگریمنٹ پہلےہوچکا تھا،یہ ساتواں اور آٹھواں ری ویو ہے، عموما 3سال کا 12 ری ویو کا پروگرام ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پروگرام کی مدت اور قرض کو بڑھایا گیا ، ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری ہوگئی ہے اب رقم کچھ دنوں میں ریلیز ہوجائے گی، اسٹاف کا لیول ایگریمنٹ پہلے ہوچکا تھا، یہ ساتواں اور آٹھواں ری ویو ہے، عموما 3سال کا 12 ری ویو کا پروگرام ہوتا ہے، اگلے سال جون تک تقریباً ساڑھے 900 بلین ڈالر کی رقم بڑھا دی…
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج سوات کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید اپنے دورے کے دوران کمراٹ، کالام میں امدادی سرگرمیوں اور ریلیف آپریشن کا جائزہ لیں گے۔ آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ 27 ہیلی کاپٹر پروازوں کے ذریعے سیلاب کی وجہ سے پھنسے 316 افراد کو نکالا گیا ہے 24 گھنٹے کے دوران 23 ٹن سے زائد راشن اور امدادی اشیا متاثرین میں تقسیم کی گئی ہیں جبکہ 24…
لاہور: (ویب ڈیسک) ویمن ایشیا کپ کی تیاریوں کے لیے قومی ویمن ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کے پہلے مرحلے کا آج سے آغاز ہوگا، 25 کرکٹرز کیمپ میں شرکت کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق ویمن انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شوال ذوالفقار اور عروب شاہ کو بھی کیمپ میں طلب کیا گیا ہے۔ تربیتی کیمپ کا دوسرا مرحلہ 18 سے 28 ستمبر تک لاہور کنٹری کلب مریدکے میں شروع ہوگا، جس میں ایشیا کپ کے لیے منتخب ہونے والی کھلاڑی شرکت کریں گی، سی پی ایل میں شرکت کے باعث فاسٹ بولر فاطمہ…
اسلام آباد : (ویب ڈیسک) آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ نے پاکستان کیلئے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے، رقم رواں ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک اکاؤنٹ میں منتقل کر دی جائے گی۔ آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق پاکستان کو غریب طبقے کو مہنگائی کے اثرات سے بچانا ہوگا جس کیلئے قرض کی منظوری دی گئی ہے، دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف پروگرام بحالی کومثبت پیشرفت قرار دیا ہے۔ وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ منظوری کے بعد پاکستان کو 1 ارب 10 کروڑ ڈالر کی ساتویں…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سیلاب زدگان کیلئے فنڈریزنگ مہم ٹیلی تھون شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین مہم کے پہلے روز 5 ارب سے زائد کے فنڈز جمع کرنے میں کامیاب رہے ۔امریکا سے ایک اوورسیز پاکستانی نے 22 کروڑ روپے ،وزیراعظم آزاد کشمیر نے 3 کروڑروپے ، علی امین گنڈا پور نے ایک کروڑ ، پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے 50 لاکھ روپے عطیہ دیا۔ ایک شہری نے عمرہ کینسل کرکے دس لاکھ روپے دیئے ، متعدد ممالک سے اوورسیز پاکستانیوں نے کروڑوں کی فنڈزدیئے۔ پی ٹی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں کورونا کی چھٹی لہر کا زور ٹوٹنے لگا، 24 گھنٹے کے دوران کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 12 ہزار 671 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں 170 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.34 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ این آئی ایچ رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں مہلک وائرس میں مبتلا 111 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے