Author: Khabrain News

لاہور: (ویب ڈیسک) سیلاب سے ملک بھر میں سیکڑوں شاہراہیں اور پل ٹوٹ گئے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب کے باعث ملک بھر کے 149پلوں کو سيلاب سے نقصان پہنچا ہے۔ بلوچستان میں کوئٹہ کراچی نیشنل ہائی وے لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہے۔ ڈیرہ غازی خان لورالائی شاہراہ پر بھی ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہے۔ گلگت بلتستان میں نلتر،غذر ،شندور اور ششپر ويلى کی سڑکیں سیلاب کی وجہ سے بند ہیں۔ خوازہ خیلہ سے بشام اور جھل کٹ تک نیشنل ہائی وے کو بند کیا گیا ہے۔ پنجاب میں این55 فاضل پورسے راجن پور تک…

مزید پڑھیں

ڈیرہ اسماعیل خان: (ویب ڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب میں پھنسا بچہ چار دن بعد مل گیا۔ سیلاب کے پانی سے بچنے کے لیے بچے نے چار دن سےدرخت پر پناہ لے رکھی تھی۔ پانی کم ہوا تو بچہ درخت سے نیچے آیا ، آواز دینے پر ریسکیو اہلکار مدد کو پہنچے۔ بچے کو زندہ دیکھ کر گھروالوں نے شکر ادا کیا اور بچے کو ہار پہنا کر استقبال کیا۔ واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی سیلابی ریلوں نے تباہی مچارکھی ہے۔ سیلابی ریلے آبادیوں میں داخل ہونےسے لاکھوں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں سیلاب سے ہونےوالی تباہ کاریوں پر عالمی برادری نے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے متاثرین کی مدد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پاکستان میں سیلاب متاثرین سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔ جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کینیڈین عوام کی طرح متاثرین کے بارے میں دکھی ہوں،این سی آر ایف اور ریڈ کراس کے ذریعے سیلاب متاثرین کو اشیائے ضروریہ فراہم کرینگے۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے پاکستان میں سیلاب سے نقصانات پر افسوس…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) آذربائیجان نے بھی پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کر دیا۔ آذربائیجان نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے 20 لاکھ ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صدر آذربائیجان نے کہا ہے کہ امداد کی رقم سیلاب متاثرین کی بحالی اور دیگر کاموں پر خرچ کی جائے گی۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے امداد فراہم کرنے پر آذربائیجان کا شکریہ ادا کیا۔ اس سے قبل برطانیہ نے بھی پاکستان میں آنے والے سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے امداد کا اعلان کیا تھا۔ برطانیہ سیلاب متاثرین…

مزید پڑھیں

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) ملک میں جاری سیلاب کی تباہ کاریوں پر وزیر اعظم شہباز شریف نے ’’آل پارٹیز کانفرنس‘‘ بلا لی ہے، پیر کو وزیر اعظم ہاؤس میں کانفرنس کا انعقاد ہوگا۔ تفصیلات کےمطابق آل پارٹیز کانفرنس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پیر کی دوپہر 3 بجے منعقد ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں تحریک انصاف کے علاوہ پی ڈی ایم، اتحادی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، کانفرنس میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق امور پر مشاورت کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ملک کے چاروں صوبوں…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ہیں، جان لیوا وائرس سے مزید 3مریض لقمہ اجل بن گئے۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 16ہزار 871 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں 270 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، مہلک وائرس میں مبتلا 118 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے این آئی ایچ رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.60 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کے بعد آذربائیجان نے بھی پاکستان کے سیلاب زدگان کی امداد کا اعلان کردیا۔ پاکستان کو اس وقت تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا ہے اور اب تک 950 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ پاکستان نے بین الاقوامی برادری سے امداد کی اپیل کی ہے اور آج برطانیہ اور متحدہ عرب امارات نے امداد کا اعلان کیا ہے تاہم اب ایک اور برادر اسلامی ملک آذربائیجان نے بھی امداد کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان میں قائم آذربائیجان کے سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آذری صدر کے حکم…

مزید پڑھیں

دبئی: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی فوری امداد کا حکم دے دیا۔ اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق اماراتی صدر کے اعلان کے بعد سیلاب متاثرین کیلئے 3 ہزار ٹن خوراک بھیجی جائے گی۔ نیوز ایجنسی نے بتایا کہ امارات کی جانب سے خوراک کے ساتھ ساتھ کئی ٹن ادویات اور خیمے بھی شامل ہیں۔ خیال رہے کہ ملک کے چاروں صوبوں میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچائی ہوئی ہے اور اب تک 900 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ سیلابی ریلوں نے لاکھوں ایکڑ اراضی پر کھڑی…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں کپاس ، چاول اور دیگر فصلیں مکمل تباہ ہوگئی ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ میں ہونے والی تباہی کا ازالہ صوبائی حکومت اکیلے نہیں کر سکتی، کراچی سے لے کر کشمور تک لوگ تکلیف میں مبتلا ہیں۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ بارشوں سے قبل 86 ہزار ٹینٹس کے ساتھ ہم اطمینان میں تھے ہم گزارا کر لیں گے،بارش اور سیلاب سے سندھ بھر میں ہر طرف تباہی ہی تباہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے ہر یوٹیلیٹی…

مزید پڑھیں

چینائی: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست تمل ناڈو میں بھائی نے اپنی چھوٹی بہن کو دبئی جانے سے روکنے کے لیے جہاز میں بم نصب ہونے کی افواہ پھیلادی۔ بھارت میڈیا کے مطابق چینائی میں نجی ایئرلائن کی پرواز دبئی روانگی کے لیے تیار تھی کہ پولیس کنٹرول روم کو ایک شخص نے فون کرکے بتایا کہ طیارے میں بم نصب ہے۔ اس فون پر پر ایئرپورٹ میں بھاگ دوڑ مچ گئی۔ بورڈنگ کا عمل روک کر مسافروں کو محفوظ ایریا میں منتقل کردیا گیا۔ 60 مسافر جہاز میں سوار ہوچکے تھے انھیں اتار لیا گیا اور جہاز کو رن وے…

مزید پڑھیں