چیچہ وطنی: (ویب ڈیسک) جائیداد کے تنازع پر ریٹائر پولیس اہلکار کو قتل کر دیا گیا۔ ضلع ساہیوال کی تحصیل چیچہ طنی کے نواحی گاؤں 112 بارہ ایل میں جائیدا کے تنازع پر بھتیجوں نے فائرنگ کر کے چچا کو قتل کر دیا، جاں بحق ہونے والا شخص مختار احمد ریٹائر اے ایس آئی تھا۔
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی نقصانات کی تفصیلات جاری کردیں۔ این ڈی ایم اے کے مطابق14 جون سے اب تک بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق ہونے والے افرادکی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اب تک ایک ہزار 33 افراد جاں بحق اور1527 زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں 456 مرد 207 خواتین اور 348 بچے شامل ہیں۔ 24 گھنٹے میں بارش اور سیلاب سے ملک میں 119 افراد جاں بحق 71 زخمی ہوئے ہیں،…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) رواں سال جون سے ہونے والی مون سون کی تیز ترین بارشوں کے بعد سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد ترک صدر رجب طیب اردوان ، متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النیہان اور ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلیفون کیا ہے اور آفت کے باعث نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم کو ترک صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلی فون کیا۔ شہباز شریف نے پاکستان میں سیلاب کی تازہ ترین صورتحال اور ہنگامی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کے لیے حکومتی کوششوں سے آگاہ کیا۔ وزیر…
پشاور: (ویب ڈیسک) صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیرخزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ ہم غدار نہیں اور صوبے کے مفاد پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں ایک ماہ سے مفتاح اسماعیل کے ساتھ ڈیل کر رہا ہوں، ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں آ رہا۔ ان کا کہنا تھاکہ ہمارا ایم او یو سائن کرنا ان کی ضرورت تھی، ہم نے 24 گھنٹوں کے اندر جواب دیا اور ایم اویو پردستخط کیے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھاکہ افسوس مسلم لیگ ن کی حکومت میں بات چیخ کر کی جاتی ہے، ہم کبھی…
لاہور: (ویب ڈیسک) اسلامی تعاون کی تنظیم (اوآئی سی) نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی امدادکیلئے تنظیم کے رکن ممالک، انسانی ہمدردی کی بنیادپرکام کرنے والی اسلامی تنظیموں اوربین الاقوامی برادری سے پاکستان کی فوری امدادکی اپیل کی ہے۔ اوآئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طہٰ نے پاکستان میں مون سون کی بارشوں اورسیلاب سے قیمتی انسانی جانوں اور اموال کی تباہی پرگہرے رنج وغم کااظہارکیا۔ انہوں نے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پرپاکستان کی حکومت اورعوام کے ساتھ تعزیت، افسوس اورہمدردی کااظہارکیا۔ حسین براہیم طہٰ نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی امدادکیلئے تنظیم کے…
میانوالی: (ویب ڈیسک) جناح بیراج کے مقام پر ہر گزرتے 10 منٹ کے ساتھ پانی کی آمد میں اضافہ ریکارڈ ہو رہا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق اس وقت جناح بیراج پر پانی کی آمد 4 لاکھ75000 کیوسک ہے اور آج رات تقریباً 1 سے 2 بجے کے درمیان جناح بیراج سے7 لاکھ کیوسک پانی کا ریلا گزرنےکا امکان ہے۔ میانوالی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سیلاب کے خطرے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ جناح بیراج سے تقریباً سات لاکھ کیوسک پانی کے گزرنے کے امکان کے پیش نظر 47…
دبئی: (ویب ڈیسک) پاک بھارت میچ سے پہلے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کھلاڑیوں کو اہم مشورے دیئے ہیں۔ ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے پہلے بابراعظم نے کھلاڑیوں کا جذبہ ابھارتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح پچھلے ورلڈکپ میں کھیلا،اب بھی اسی طرح کھیلنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچھی تیاری وہی ہے جو گراونڈ کے باہر اور اندر نظر آئے،ایسے بالکل نہیں ہوگا گراونڈ کے باہر ایک چیز اور اندر دوسری۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پتہ ہے کہ ہمارا فاسٹ باولر ہمارے ساتھ نہیں،اس کی کمی محسوس نہ ہو،یقین رکھیں اگر وہ پاکستان…
دبئی: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بھارت کیخلاف ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے میچ سے قبل ٹوئٹ کی ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں محمد رضوان نے لکھا کہ ’جب بھی ہمارے وطن عزیز پر آزمائش آئی ہے، ہماری پوری قوم نے زندہ ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ یہ سیلاب تباہ کن ہے لیکن اس نے ہمیں اپنے ملک پاکستان کیلئے متحد ہونے کا موقع دیا ہے، یہ موقع متاثرین کی امداد کا ہے جو ہمارے منتظر ہیں۔‘ رضوان نے مزید کہا کہ ’انتظار نہ کریں، آگے بڑھیں پاکستان کیلئے۔‘ خیال رہے کہ ایشیا…
دبئی: (ویب ڈیسک) ایشیا کپ میں پہلے ٹی ٹونٹی میچ کے دوران افغانستان نے سری لنکا کو با آسانی شکست دیدی۔ 105 رنز کا ہدف 11 ویں اوورز میں ہی حاصل کر لیا۔ افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے حریف ٹیم سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی تو نیسانکا اور کوشل مینڈس نے اننگز کا آغاز کیا۔ آئی لینڈرز کو پہلے ہی اوورز میں دو نقصان اٹھانا پڑ گئے۔ دونوں اوپنرز بالترتیب تین اور دو سکور بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد دیگر کھلاڑی بھی کریز پر زیادہ دیر تک نہ رُک سکے، راجا پاکسے 38 رنز بنا…
رفاع: (ویب ڈیسک) ایشین انڈر 20 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے قطر کو شکست دے کر نویں پوزیشن کے میچ کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے جس میں اس کا مقابلہ عراق سے ہوگا۔ ایشین انڈر 20 والی بال چیمپئن شپ بحرین کے شہر رفاع میں جاری ہے ۔ نویں سے بارہویں پوزیشن کے پلے آف میں پاکستان نے قطر کو تین ۔ صفر سے شکست دی۔ پاکستان نے ابتدائی دو سیٹس تو بآسانی 25-19 اور 25-16 سے جیتے مگر تیسرے سیٹ میں اس کو ٹف ٹائم ملا تاہم تیسرا سیٹ بھی 27-25 سے پاکستان کے نام رہا۔ نویں سے…